Inquilab Logo

ہیرو کا ’ڈیش الیکٹرک اسکوٹر‘لانچ

Updated: December 13, 2019, 7:46 PM IST | New Delhi

 ہیروالیکٹرک نے نیا الیکٹرک اسکوٹر ڈیش لانچ کیا ہے جس کی قیمت ۶۲؍ہزار روپے ہے۔ یہ الیکٹرک اسکوٹر ملک بھر کے ۶۱۵؍ ہیرو الیکٹرک ڈیلر شپ پر جلد ہی دستیاب کرایا جائےگا۔

ہیرو ڈیش الیکٹرک اسکوٹر۔
ہیرو ڈیش الیکٹرک اسکوٹر۔

 نئی دہلی (ایجنسی): ہیروالیکٹرک نے نیا الیکٹرک اسکوٹر ڈَیش لانچ کیا ہے جس کی قیمت ۶۲؍ہزار روپے ہے۔ یہ الیکٹرک اسکوٹر ملک بھر کے ۶۱۵؍ ہیرو الیکٹرک ڈیلر شپ پر جلد ہی دستیاب کرایا جائےگا۔ ہیرو نے کہا ہے کہ ڈَیش کو لیڈ ایسڈ بیٹری ورژن میں بھی لانچ کیا جائے گا جس کی قیمت ۴۵؍ ہزار سے۵۰؍ہزار روپے کے درمیان ہوسکتی ہے ۔یہ اسکوٹر ایک بار مکمل چارج ہونے پر ۶۰؍کلومیٹر کا فاصلہ طے کرسکتا ہے جبکہ اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار ۲۵؍ کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ اس میں ۴۸؍ وی ۲۸؍ اے ایچ ریٹنگ والی لیتھیم آئن بیٹری دی گئی ہے ۔ اس کی بیٹری فاسٹ چارجر کے ذریعے مکمل چارج ہونے میں ۴؍ گھنٹے کا وقت لیتی ہے ۔ ڈَیش اسکوٹر کا گراؤنڈ کلیئرنس ۱۴۵؍ ایم ایم ہے۔ ہیرو ڈَیش ای اسکوٹر میں پریمیم فیچر کے طور پر ایل ای ڈی ڈی آر ایلز ، ایل ای ڈی ہیڈلائٹ، ڈیجیٹل انفارمیشن کنسول اور ایک یو ایس بی چارجنگ سلوٹ دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اس اسکوٹر میں ٹیوب لیس ٹائر اور ریموٹ بُوٹ اَن لاکنگ فیچر دیا گیا ہے۔

hero Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK