Inquilab Logo

ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف فنڈامینٹل ریسرچ میں اعلیٰ تعلیم کا موقع

Updated: November 02, 2023, 10:37 AM IST | Aamir Ansari | Mumbai

ٹی آئی ایف آر کے پی ایچ ڈی اور انٹیگریٹیڈ ایم ایس سی ۔پی ایچ ڈی کیلئے نوٹس جاری ۔ٹی آئی ایف آر گریجویٹ اسکول جی ایس ۲۰۲۴ ءکا امتحان ۱۰؍ دسمبر۲۰۲۳ء کو منعقد ہوگا

Tata Institute Of Fundamental Research
ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف فنڈامینٹل ریسرچ

ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف فنڈامینٹل ریسرچ(ٹی آئی ایف آر ) بنیادی سائنسز میں جدید تحقیق کے لئے  ہندوستان کا سب سے بڑا ادارہ ہے۔ انسٹی ٹیوٹ ایک گریجویٹ پروگرام چلاتا ہے جس کے نتیجے میں پی ایچ ڈی، انٹیگریٹڈایم ایس سی ۔پی ایچ ڈی کا اعزاز حاصل ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ایم ایس سی کے کچھ مضامین میں ڈگری۔یہ ادرہ اپنی بہترین  فیکلٹی، عالمی معیار کی سہولیات اور حوصلہ افزا تحقیقی ماحول کے ساتھ سائنسدانوں کے لئے  اپنے کریئر کا آغاز کرنے کے لئے  ایک مثالی جگہ ہے۔
ٹی آئی ایف آر کےپروگرام
 ٹی آئی ایف آرمیں گریجویٹ پروگرام کو درج ذیل مضامین میںتقسیم کیا جا سکتا ہے -بایولوجی ، کیمسٹری، کمپیوٹر اور سسٹمز سائنس (بشمول کمیونیکیشنز اور مشین لرننگ)، میتھمیٹکس، فزکس(، طبیعیات) اور سائنس ایجوکیشن  ۔ ممبئی کیمپس اور ٹی آئی ایف آر کے مختلف قومی مراکز میں منعقد کیا جاتا ہے۔
کیمپس اور مراکز
 ٹی آئی ایف آر کے ممبئی، پونے، بنگلور، اور حیدرآباد میں کیمپس ہیں، ہر کیمپس میں ایک یا زیادہ مراکز ہیں۔
مختلف مضامین کے لئے درکار اہلیت
سائنس ایجوکیشن(صرف پی ایچ ڈی )  :
-  کورس کہاں منعقد کیاجائے گا؟ایچ بی سی ایس ای  ممبئی  میں پروگرام منعقد کیا جائے گا۔
-اہلیت: بارہویں بعد کسی بھی مضمون سے ۵؍ سال تک تعلیم مکمل کی ہو۔
کمپیوٹر سائنس  اینڈ لرننگ انفارمیشن اینڈ ڈاٹا سائنس۔ کورسیز کی قسمیں:   
-پی ایچ ڈی  یا  انٹیگریٹیڈ پی ایچ ڈی (I۔پی ایچ ڈی)
کورس کہاں منعقد کیا جائے گا؟  ٹی آئی ایف آر ممبئی ۔ اسکول آف ٹیکنالوجی اینڈ کمپوٹر سائنس) میں ۔
پی ایچ ڈی پروگرام کے لئے اہلیت : ایم ٹیک /ایم سی اے /ایم ای /ایم ایس سی کے مساوی ڈگری کمپوٹر سائنس یا الیکٹرونکس اینڈ کمیونی کیشن  انجینئرنگ یا الیکٹریکل انجینئرنگ/ اس سے متعلقہ برانچ /بی ایس سی یا بی ای یا بی ٹیک ڈگری ہولڈرس کو اس پروگرام میں شامل ہونے کی اجازت دی جاسکتی ہے اگر ان کا فیصد ۷۵؍ یا سی جی پی اے اس کے مساوی ہو۔ 
انٹیگریٹیڈ  پی ایچ ڈی کے لئے  اہلیت : بی ایس سی ان کمپیوٹر سائنس یا الیکٹرونکس اینڈ کمیونی کیشن انجینئرنگ یا الیکٹریکل انجینئرنگ/ اس سے متعلقہ برانچ 
میتھس:-کورسیزکی قسمیں :  پی ایچ ڈی پروگرام  یا   فرسٹ پی ایچ ڈی  پروگرام 
-کورس کہاں منعقد کیا جائے گا؟  ٹی آئی ایف آر ممبئی ۔ اسکول آف میتھس  میں اور سی اے ایم بنگلور اور آئی سی ٹی ایس بنگلور
پی ایچ ڈی کیلئے اہلیت  : ایم اے ، ایم ایس سی ، ایم میتھس ، ایم اسٹیسٹس، ایم ای ، ایم ٹیک 
انٹیگریٹیڈپی ایچ ڈی کیلئے : بی اے ، بی ایس سی ، بی میتھس ،بی اسٹیسٹس، بی ای ، بی ٹیک
سی اے ایم -آئی سی ٹی ایس اپلائیڈ اینڈ کمپیوٹیشنل میتھس( صرف پی ایچ ڈی ) 
کورس کہاں منعقد کیا جائے گا؟  سی اے ایم بنگلور اور آئی سی ٹی ایس بنگلور
پی ایچ ڈی کے لئے  اہلیت : ایم اے ، ایم ایس سی ، ایم میتھس ،ایم اسٹیسٹس، ایم ای ، ایم ٹیک 
بایولوجی:بایولوجی کیلئے قومی سطح کے امتحان کو جے جی اے ای ای بی آئی ایل ایس ۔ جوائنٹ گریجویٹ انٹرنس ایگزام فار بایولوجی اینڈ انٹر ڈسپلنری لائف سائنس کہا جا تاہے۔ اس کی تفصیلات کے لئے  اس ویب سائٹ سے معلومات لیں۔امتحان کی تاریخ ۱۰؍دسمبر ہی ہے۔
www.ncbs.res.in/academic/
admissions-JGEEBILS
 بی ایس سی ، بی ایس سی کمپیوٹر سائنس ، ۳؍سال پر ،مشتمل کورسیز ۔
فیلوشپ
nپی ایچ ڈی کےلئے : ۳۱؍ہزارروپے  تا۳۵؍ہزار روپےماہانہ
nانٹیگریٹیڈ آئی پی ایچ ڈی  کےلئے  :۲۱؍ہزارروپے سے شروع ہوکر ۳۱؍ہزار اور پھر ۳۵ ؍ہزارروپے ماہانہ ۔
درخواست فارم فیس
nمردامیدواروں کے لئے  ایک ہزار ۔ خواتین امیدوار کے لئے  ۵۰۰؍ سو روپے۔
اہم تاریخیں
nامتحان کی تاریخ : اتوار ،۰ا ؍دسمبر ۲۰۲۳ ء
nدرخواست فارم پُر کرنے کی آخری تاریخ :۲؍ نومبر ۲۰۲۳ء
nسیشن شروع ہونے کی تاریخ : یکم اگست ۲۰۲۴ء
درخواست  فارم پُر کرنے کے لیے درج ذیل لنک کی مدد سے  لاگ ان کریں :
www.tifr.res.in/academics/
gs_admissions.php  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK