Inquilab Logo

ہونڈا سٹی ۲۰۲۰ : اعلیٰ درجہ کی سیڈان جو تیزرفتار،پرکشش اورآرام دہ کار ہے

Updated: December 19, 2020, 3:40 AM IST | Ankit Dubey | Mumbai

ہونڈا کی اس نئی کا ر کے پیٹرول ٹرانسمیشن کے علاوہ سی وی ٹی ویریئنٹ کو آزمائشی طور پر بھی چلایا ہے اور یہ انجن ۱۲۱؍ پی ایس کی پاور اور ۱۴۵؍ این ایم کا ٹورک پیدا کرتا ہے۔

For Representation Purpose Only. Photo INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

ہونڈاکارانڈیا کی ’ہونڈا سٹی‘ ہندوستانی بازار میں کمپنی کی کامیاب برانڈ میں سےایک ہے۔ کمپنی نے حال ہی میں   اس کار کا پانچواں  جنریشن ماڈل متعارف کرایا ہے۔ اس جائزہ میں  ہم نئی کار کو چلانے کا ہمارا تجربہ اوراس کے فیچرس و تکنیک کے متعلق معلومات فراہم کررہے ہیں ۔ایسے افراد جو نئی کار خریدنا چاہتے ہیں ان کے لئے یہ رپورٹ معاون ثابت ہوسکتی ہے۔
لُک اور ڈیزائن
 نئی جنریشن ۲۰۲۰؍ہونڈا سٹی ’اَکورڈ ‘ اور ’سِوِک‘ کی یاد دلاتی ہے۔اس کی موٹی کروم سلیٹ گِرِل کافی بہتر طریقے سے ڈیزائن کی گئی ہے جو اس پر خوب جچتی ہے۔ یہ ہونڈا کا ٹریڈمارک بھی سمجھی جاتی ہے۔ پرانے ماڈل کے مقابلے نئی کار کا ڈیزائن کافی عمدہ لگتا ہے۔ کار میں  پتلے ایل ای ڈی ہیڈلیمپس کے ساتھ بہتر دکھائی دینے والے ڈی آرایلز بھی دئیے گئے ہیں ۔ بمپر کے نچلے حصے کے علاوہ ہیڈلیمپس اور فوگ لیمپس کے آس پاس شارپ کِریز دکھائی دیتی ہے۔ ۲۰۲۰؍ہونڈا سٹی سامنے کے ساتھ ساتھ سائیڈ سے بھی کافی پرکشش نظر آتی ہے۔ سائز کے اعتبار سے یہ ماڈل پہلے کے مقابلے تھوڑی لمبی اور چوڑی ہے۔ اس میں  ۱۸؍ انچ کے پہئے دئیے گئے ہیں ۔بی پِلرس سے لے کر سی پِلرس تک رُوف لائن پر نظر ڈالیں  تو مکمل اسپورٹی سیڈان نظر آتی ہے۔ ایل ای ڈی ٹیل لیمپ بھی کافی بہتر لگتے ہیں ۔ ’ٹرنک اینڈ‘ بھی اسے اسپورٹی انداز دیتے ہیں ۔ اس کار کے بُوٹ اسپیس بھی ۴؍ لیٹر اضافہ کیا گیا ہے اور اب یہ ۵۰۶؍ لیٹر بوٹ اسپیس سے لیس ہوگئی ہے۔ 
اندرونی حصہ ایسا ہے
 اندر کا ڈیزائن بھی کافی بہتر بنایا گیا ہے۔ کار کے اندرونی حصے میں  ڈوئل ٹون کلر بہتر لگتا ہے۔ ڈیش بورڈ کا لے آؤٹ بھی کافی پیارا لگتا ہے۔ اسکا مٹیریل عمدہ کوالیٹی کا ہے۔ سب سے بڑی تبدیلی کیبن میں ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ کی ہے۔ یہ اینڈرائیڈ آٹو، ایپل کارپلے کے ساتھ ساتھ الیکسا کنکٹی ویٹی سے بھی لیس کردیا گیا ہے۔ یعنی اب آپ اپنی آواز کے ذریعہ کار کے ٹائروں  کا پریشر معلوم کرسکتے ہیں ، گاڑی کو لاک اَن لاک کرسکتے ہیں ، اے سی بند یا شروع کرسکتے ہیں ۔ 
 کار کا اندرونی حصہ کافی کشادہ سا لگتا ہے۔ اسٹیئرنگ وہیل پر عمدہ قسم کا چمڑا لگایا گیا ہے۔ اس کے پیچھے ۷؍ انچ کا انسٹرومنٹ کنسول ملتا ہے جوآدھ ڈیجیٹل ہے اور آدھا اینالگ ہے۔ ۲۰۲۰؍ہونڈا سٹی میں  کئی سارے نئے فیچرس دئیے گئے ہیں ۔ اس میں  سن رُوف، ایک لین واچ کیمرا، ایک ریئر ویوو کیمرا،نارمل وائیڈ اینڈ ٹاپ ویو،ٹائر پریشر مانیٹرنگ سسٹم کےساتھ ڈسپلیشن وارننگ، فرنٹ سائیڈ اور کرٹین ایئر بیگز اور آٹو کلائمیٹ کنٹرول بھی دیا گیا ہے۔ نشستوں کی بات کریں  تو یہ پرانی جنریشن ہونڈا سٹی کےمقابلے کافی بہتر بنائی گئی ہیں ۔ کار کی پچھلی جانب بھی اچھا خاصا اسپیس موجودہے۔ پیروں  کے لئے مناسب جگہ دی گئی ہے۔ نیچے فٹ بورڈ پر تھوڑا جھکاؤ دیا گیا ہے اور ایسے میں  آپ اس سیٹ پر لمبے وقت تک با آسانی بیٹھ سکتے ہیں ۔ 
انجن اور کارکردگی
 پانچویں جنریشن کی ہونڈا سٹی کار میں ۱ء۵؍ لیٹر پیٹرول اور ۱ء۵؍ لیٹر ڈیزل انجن دیا گیا ہے۔ یہ بی ایس ۶؍ اسٹینڈرڈ کے عین مطابق ہے۔ ہم نے پیٹرول ٹرانسمیشن کے علاوہ سی وی ٹی ویریئنٹ بھی چلایا اور یہ انجن ۱۲۱؍ پی ایس کی پاور اور ۱۴۵؍ این ایم کا ٹورک پیدا کرتا ہے۔ گاڑی اسٹارٹ ہوتے ہی شروعاتی ریوز پر کافی پرسکون لگتی ہے پر ۴؍ہزار آرپی ایم کے بعد تھوڑی آواز کرتی ہے۔ مڈرینج میں کافی اچھا ٹورک ملتا ہے او ر ٹاپ اینڈ پاور پر یہ ۱۰۰؍ کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار پکڑنے میں زیادہ وقت نہیں لیتی۔ ہائی وے پر ڈرائیونگ کے دوران یہ کافی آرام دہ لگتی ہے اور سب سے بڑی بات مینوئل گیئرشفٹنگ کافی اسموتھ ہے اور اونچے گیئرز پر بھی کم رفتار میں چلا سکتے ہیں ۔ اوورٹیکنگ کے دوران ڈاؤن شفٹ کے ساتھ اس کا تیز طرار رُوپ دیکھنے کو ملتا ہے۔ سی وی ٹی ٹرانسمیشن میں  یہ آپ کو بہتر شفٹ کا تجربہ دیتی اور اسپورٹ موڈ پر جاتے ہی مزید تیز ہوجاتی ہے۔ ٹریفک میں سی وی ٹی ٹرانسمیشن کے ساتھ یہ گاڑی چلانے میں  آسان لگتی ہے۔ اگر آپ اس گاڑی کو مینوئل ٹرانسمیشن کے ساتھ ٹریفک میں  چلائیں  تو کلچ کا بھی کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔ اس کے کلچ کافی ہلکے ہیں اور سسپیشن بھی بریکرس اور گڑھوں پر اچھا کام کرتا ہے۔ تیررفتاری پر بریکنگ بھی بخوبی کام کرتی ہے اور اس کی اسٹاپنگ پاور بھی اچھی ہے۔مینوئل ٹرانسمیشن کے ساتھ یہ آپ کو ۱۶؍ سے ۱۷؍ کلومیٹر فی لیٹر تک کا مائیلیج دیتی ہے اور سی وی ٹی ٹرانسمیشن کے ساتھ ۱۵؍ سے ۱۶؍ کلومیٹرفی لیٹر کا مائیلیج مل جاتا ہے۔ مجموعی طور پر ہونڈا سٹی میں  آرام اور رفتار کا اچھا امتزاج ملتا ہے۔
ہمارا فیصلہ
 نئی ہونڈا سٹی کی قیمت ۱۰ء۹۰؍ لاکھ روپے سے ۱۴ء۶۴؍ لاکھ روپے تک ہے(ایکس شوروم قیمت دہلی)۔ ہندوستانی بازار میں ہونڈا سٹی کا مقابلہ ہیونڈائی ویرنا اور ماروتی سوزوکی سیاز سے ہے اور ویرنا کے بعد یہ اپنے سیگمنٹ میں  دوسری گاڑی جو کنیکٹیڈ فیچرکے ساتھ آتی ہے۔ اگر آپ ایسی سیڈان کی تلاش کررہے ہیں  جو پریمیم ہونے ساتھ آرام دہ بھی ہو تو نئی ہونڈا سٹی کے بارے میں  غور کیا جاسکتا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK