Updated: June 28, 2025, 7:03 PM IST
| Mumbai
جیمس بونڈ فرنچائز کی ۲۶؍ویں اور اگلی فلم کیلئے پرڈیوسرز کلیدی کردار کی تلاش میں ہیں جس کیلئے ٹام ہالینڈ، ہیری ڈکنسن اور جیکب ایلورڈی پہلی پسند ہیں۔ علاوہ ازیں پروڈیوسر جیمس بونڈ کی اگلی فلم کیلئے کاسٹ کی تلاش بھی کر رہے ہین۔ یادرہے کہ جیمس بونڈ فرنچائز کی یہ فلم ۲۰۲۸ءمیں ریلیز ہوگی۔
ٹام ہالینڈ اور جیکب ایلورڈی۔ تصویر: آئی این این
’’ڈیون‘‘ کے اداکار ڈینس ویلینو کو امیزون ایم جی ایم نے جیمس بونڈ کی فلم کی ہدایتکاری کرنے کیلئے منتخب کیا ہے۔ اہم سوال یہ ہے کہ اس فلم میں مرکزی کردار کون ادا کرے گا؟ اسٹوڈیو فی الحال پرفیکٹ اسکرین رائٹر اور جیمس بونڈ کی اگلی فلم کی کاسٹ کی تلاش میں ہے جو ڈینیل کریگ کی ’’نو ٹائم ٹو ڈائی‘‘ کے بعد فرنچائز کی ۲۶؍ ویں فلم ہوگی۔ ورائٹی کی رپورٹ کے مطابق امیزون ایم جی ایم اور پروڈیوسرز جیمس بونڈ کے ورلڈ اسپائی کی دنیا کیلئے ایک نوجوان اداکار کی تلاش میں ہیں۔ وہ ۳۰؍ سال سے کم عمر کے برطانوی اداکار کی تلاش میں ہیں تا کہ اس کردار کو ایک نئی تازگی بخشی جاسکے۔ پروڈیوسرز ایک ایسا کردار چاہتے ہیں جو اس اسپائی فلم کی لیگسی کو آگے لے جاسکے۔ فی الحال اس کردار کیلئے تین اداکاروں کے نام سرفہرست ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: سپر اسٹارڈم تنہا کردیتا ہے، شاہ رخ خان بھی تنہا ہیں: جیکی شروف
پہلا نام جیکب ایلورڈی کا ہے جو ایک قابل اداکار ہیں اور ’’کیسنگ بوتھ‘‘، ’’یوفوریا‘‘ اور ’’سالٹ برن‘‘ جیسی اپنی فلموں کیلئے جانے جاتے ہیں۔ وہ آسٹریلیا سے تعلق رکھتے ہیں لیکن ان کی متاثر کن اداکاری اور شہرت ان کے انتخاب کیلئے کافی ہے۔ دوسرا نام ٹام ہالینڈ کا ہے جو فلم ’’اسپائیڈر مین‘‘ میں اپنی اداکاری کیلئے مشہور ہیں۔ تیسرا نام ہیری ڈکنسن کا ہے جو فلم ’’بے بی گرل‘‘ کیلئے مشہور ہیں جس میں نکولے کڈمین نے بھی اداکاری کی تھی۔ ایرون ٹائلر جانسن، ہنری کیویل اور ادریس البا بھی جیمس بونڈ کے کردار کیلئے منتخب ہوسکتے ہیں۔ تاہم، ان کی عمر، جو ۳۰؍ سال سے زیادہ ہے، کی وجہ سے یہ امیزون ایم جی ایم کے کردار کی تفصیل پر پورے نہیں اترتے۔
یہ بھی پڑھئے: مشہور گلوکار گرو رندھاوا کا ایکس اکاؤنٹ غیر فعال
قبل ازیں ۲۵؍ جون ۲۰۲۵ء کو امیزون ایم جی ایم اسٹوڈیو نے ایک سرکاری بیان کے ذریعے یہ تصدیق کی تھی کہ انہوں نے جیمس بونڈ کی اگلی فلم کیلئے آسکر کیلئے نامزد کئے گئے ہدایتکار کا انتخاب کیا ہے۔ کنیڈا کے ۵۷؍ سالہ فلمساز نےاپنے بیان میں کہا تھا کہ ’’یہ بہت بڑی ذمہ داری ہے ۔ میں یہ خبر سن کر پرجوش ہوں اور یہ میرے لئے فخر کی بات ہے۔‘‘ ایمی، ڈیوڈ اور میں دوبارہ اسکرین پر واپس آنے پر بہت خوش ہیں۔ ہم اس بھروسے کیلئے امیزون ایم جی ایم اسٹوڈیو کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اسٹوڈیو نے ڈینس کی اہلیہ تانیہ لاپوئنٹ کا انتخاب بطور ایگزیکٹیو پروڈیوسر کیا۔ اس درمیان ایمی پاسکل اور ڈیوڈ ہے مین فلم کے پروڈیوسر کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔ جیمس بونڈ کی نئی فلم ۲۰۲۸ء میں ریلیز ہوسکتی ہے۔