Inquilab Logo

زخموں کو تیزی سے درست اور نشانات مٹانے والا ہائیڈروجیل

Updated: November 11, 2020, 12:23 PM IST | Agency

امریکی ماہرین نے زخموں کے علاج کے لئے ایک نیا طریقہ علاج ڈھونڈ نکالا ہے۔ دوامریکی یونیورسٹیوں کے ماہرین کی مشترکہ ٹیم نے اب ایک ایسا ہائیڈروجیل بنایا گیاہے جو نہ صرف گہرے زخم اور ناسور بھردیتا ہے بلکہ امنیاتی نظام(امیون سسٹم) کو متحرک کرکے زخموں کے نشانات کو بھی ختم کردیتا ہے

First Aid
زخموں کو تیزی سے درست اور نشانات مٹانے والا ہائیڈروجیل

 امریکی ماہرین نے زخموں کے علاج کے لئے ایک نیا طریقہ علاج ڈھونڈ نکالا ہے۔ دوامریکی یونیورسٹیوں کے ماہرین کی مشترکہ ٹیم نے   اب ایک ایسا ہائیڈروجیل بنایا گیاہے جو نہ صرف گہرے زخم اور ناسور بھردیتا ہے بلکہ امنیاتی نظام(امیون سسٹم) کو متحرک کرکے زخموں کے نشانات کو بھی ختم کردیتا ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکہ کے مشہور تعلیمی اداروں  ڈیوک یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف کیلیفورنیا لاس اینجلس کے ماہرین نے مشترکہ طور پر جلد کے لئے  ایک نیا ہائیڈروجیل بنایا ہے جو گہرے ناسور اور زخموں کو دوبارہ صحتمند بناتا ہے اور اس کی مدد سے زخم مندمل ہونے کے نشانات بھی بڑی حد تک غائب ہوجاتے ہیں۔ جلد پر چوٹ لگنے کی صورت میں ہمارے جسم کا دفاعی نظام زخم پر فوری طور پر کچی کھال یا ٹشو کی ایک باریک جھلی چڑھاتا ہے تاکہ زخم کو کسی انفیکشن اور تکلیف سے محفوظ رکھ سکے۔ اس کا ایک نقصان یہ ہوتا ہے کہ یہ ٹشو مستقل کھال پر جم کر چوٹ کا نشان بن جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سائنسداں ایک عرصے سے جلد کو پرانے زخموں کے تاحیات نشانات سے پاک کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
 خیال رہے کہ اس تعلق سے ۲۰۱۵ء میں ایک نیا بایومٹیریل تیار کیا گیا تھا جسے ’مائیکروپورس اینی لیڈ پارٹیکل (ایم اے پی) ہائیڈروجل کا نام دیا گیا تھا۔ عموماً ہائیڈروجیل پانی بھری پٹیاں اور پھائے ہوتے ہیں جو زخموں کو کئی پیچیدگیوں سے بچاتے ہوئے جلد کو بہتر بناتے ہیں۔ یہ ایک بنیادی مچان یا فریم کی طرح کام کرکے جلد کے خلیات کی افزائش بھی کرتے ہیں۔ زخم مندمل کرنے کے بعد جیل ازخود گھل کر ختم ہوجاتا ہے۔ اب اسی ہائیڈروجیل کو بہتر بنایا گیا اور اب یہ زخم کو ٹھیک کرتے ہوئے نہ صرف نشانات کو ختم کرتے ہیں بلکہ بالوں کے مساموں کو بھی بحال کرتے ہیں جو ایک اہم بات ہے۔ اس طرح کھال کا معیار بڑھتا ہےاور نہایت ہموار اور یکساں کھال اگ آتی ہے۔ اس کیلئے  جسم میں پایا جانے والے ایک اسٹرکچرل پروٹین سے پیپٹائڈ لیا گیا ہے۔ اس طرح جیل بہت تیزی سے ختم ہوگیا اور اپنے بیچھے مضبوط کھال چھوڑگیا اور اس طرح زخم کا نشان نہ ہونے کے برابر تھا۔ اس عمل میں جسم کا قدرتی دفاعی نظام اینٹی باڈیز اور خود اپنے خلیات متاثرہ مقام تک لے جاتا ہے اور گہری اور مضبوط کھال بنتی ہے

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK