Inquilab Logo

اگر بجٹ قیمت میں فیملی کارخریدنا چاہتے ہیں تو یہ ہیں ۳؍متبادل

Updated: May 07, 2022, 11:55 AM IST | Atul Yadav | Mumbai

بڑے شہروں کے ساتھ ساتھ اب چھوٹے شہروں میں بھی فیملی کاروں کی ضرورت بڑھتی جارہی ہے ۔ ایسے کئی لوگ ہیں جو نئی  کار تو خریدنا چاہتے ہیں لیکن  وہ  بجٹ کے لحاظ سے پس و پیش کا شکار رہتے ہیں۔

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

بڑے شہروں کے ساتھ ساتھ اب چھوٹے شہروں میں بھی فیملی کاروں کی ضرورت بڑھتی جارہی ہے ۔ ایسے کئی لوگ ہیں جو نئی  کار تو خریدنا چاہتے ہیں لیکن  وہ  بجٹ کے لحاظ سے پس و پیش کا شکار رہتے ہیں۔ اس لئے  ایسے حضرات کے لئے  ہم ایسی ۳؍ فیملی کاروں کے بارے میں بتارہے ہیں جن کے دام ان  کے بجٹ کے موافق بھی ہیں اوران کی  فیملی کے لئے بھی یہ بیسٹ فیملی کاریں ثابت ہوسکتی ہیں۔ 
ٹاٹا ٹیاگو
 ٹاٹا ٹیاگو ہیچ بیک کو ہندوستانی بازار میں کافی پسند کیا جاتا ہے۔ اس کی وجہ اس گاڑی میں مسافروں کے لئے نشستوں کی استعداد کے ساتھ ساتھ اس کا کفایتی دام بھی ہے۔ اس میں ۵؍افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔  ٹاٹا ٹیاگو کو آپ ۵؍لاکھ ۲۲؍ہزار روپے(ایکس شوروم) قیمت دے کر اپنے گھر لاسکتے ہیں۔ اس کے انجن کی بات کریں تو کمپنی نے اس کار میں ریوٹران پیٹرولیم انجن (۱۱۹۹؍سی سی )دیا ہے جو ۸۴؍ بی ایچ پی کی پاور پیدا کرنے کا اہل ہے۔ٹاٹا ٹیاگو کے سی این جی ماڈل کی ابتدائی قیمت ۲۲ء۵؍لاکھ روپے(ایکس شوروم) ہے۔سی این جی ماڈل کا انجن ۱۱۹۹؍ سی سی کا ہے۔ دونوں ہی ماڈل مینوئل اور آٹومیٹک ٹرانسمیشن کے متبادل میں دستیاب ہیں۔  اس کار کی لمبائی ۳۷۶۵؍اور چوڑائی ۱۶۷۷؍ ایم ایم ہے جبکہ وہیل بیس ۲۴۰۰؍ ایم ایم ہے۔
رینو کویڈ
 رینو کویڈ ۲؍ پیٹرول انجن کے متبادل کے ساتھ دستیاب ہے۔ جس میں ایک ماڈل ۷۹۹؍ سی سی اور دوسرا ۹۹۹؍ سی سی انجن ماڈل ہے۔ دونوں ہی اقسام کی انجن گاڑیوں میں مینوئل اور آٹومیٹک ٹرانسمیشن کی سہولیات ہیں۔ رینو کی اس گاڑی کی قیمت ۴؍لاکھ ۴۹؍ہزار ۵۰۰؍روپے ہے۔ یہ بیسٹ انٹری لیول ہیچ کاروں میں سے ایک ہے۔ اس گاڑی کو مائیلیج کے لحاظ سے کافی پسند کیا جاتا ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ رینو کویڈ کار ۲۱؍ سے ۲۲؍ کلومیٹر فی لیٹرکا مائیلیج دیتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس کار کو چھوٹی فیملی والے افراد کافی پسند کرتے ہیں۔اس میں ۵؍ افراد کے بیٹھنے کی گنجاش ہے۔  اس میں ۰ء۱؍ لیٹر کا ۳؍ سلنڈر ، پیٹرول انجن دیا گیا ہے جو کہ ۶۸؍ ایچ پی کی زیادہ سے زیادہ پاور اور ۹۱؍ این ایم کا پیٖک ٹورک پیدا کرنے کا اہل ہے۔رینو کویڈ کی لمبائی ۳۷۳۱؍ ایم ایم اور چوڑائی ۱۵۷۹؍ ایم ایم ہے۔
ماروتی سوزوکی آلٹو
 ماروتی سوزوکی آلٹو کو کفایتی قیمت کے لحاظ سے کافی پسند کیا جاتا ہے ۔ اگر آپ بھی کم بجٹ میں نئی کار خریدنا چاہتے ہیں تو ماروتی آلٹو بہترین متبادل ہوسکتی ہے۔ اس کی قیمت ۳؍لاکھ ۲۵؍ ہزار (ایکس شوروم دہلی ) ہے۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ آلٹو پیٹرول اور سی این جی دونوں ویریئنٹ کے ساتھ آتی ہے۔ آلٹو میں ۷۹۶؍ سی سی کا ۳؍ سلنڈر انجن دیا گیا ہے جو ۳ء۴۷؍ ایچ پی کی زیادہ سے زیادہ پاور اور ۶۹؍این ایم کا پیٖک ٹورک پیدا کرتا ہے۔ اس میں ۱۰۶۱؍ سی سی انجن کا متبادل بھی موجود ہے۔ جبکہ سی این جی انجن ماڈل بھی دستیاب ہے۔  خیال رہے کہ یہ کار ۵؍ اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن سے لیس ہے۔ آلٹو سی این جی ۳۲؍ کلومیٹر فی لیٹر کا مائلیج دینے کی اہل ہے۔ ماروتی کی اس کار میں ۵؍ افراد آسانی سے سفر کرسکتے ہیں۔ اس کار کی لمبائی ۳۴۹۵؍ایم ایم ہے اور چوڑائی ۱۴۷۵؍ ایم ایم ہے، جبکہ وہیل بیس ۲۳۶۰؍ ایم ایم ہے۔

auto news Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK