Inquilab Logo

کار کے انجن کو ’اوور ہیٹنگ‘ بچانا ہو تو یہ نسخے آزمائیے

Updated: May 16, 2020, 4:42 AM IST | Ali Lughari | Mumbai

گرمی کے موسم میں  موٹر کار کے انجن کے حد سے زیادہ گرم ہوجانے (اوورہیٹنگ)کی شکایتیں  بڑھ جاتی ہیں ۔ یہ بھی مشاہدہ ہے کہ عموماً چھوٹے موٹے سفر میں انجن پریشان نہیں  کرتا طویل سفر میں اوور ہیٹنگ کا خدشہ رہتا ہے۔

For Representation Purpose Only. Photo INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

 گرمی کے موسم میں  موٹر کار کے انجن کے حد سے زیادہ گرم ہوجانے (اوورہیٹنگ)کی شکایتیں  بڑھ جاتی ہیں ۔ یہ بھی مشاہدہ ہے کہ عموماً چھوٹے موٹے سفر میں انجن پریشان نہیں  کرتا طویل سفر میں اوور ہیٹنگ کا خدشہ رہتا ہے۔ بہرحال ، یہ جان لیجئے کہ اوور ہیٹنگ انجن کی سب سے بڑی دشمن ہے، یہ کار کے انجن کو بہت نقصان پہنچاتی ہے۔ ہُڈ کے نیچے دھواں اٹھتا نظر آئے تو سمجھ جائیں کہ خطرہ ہے، فوراً اپنی کار روکیں اور انجن کے ٹھنڈا ہونے کا انتظار کریں ۔ انجن سے دھواں نکلنے کے ساتھ ساتھ کچھ دوسری چیزوں سے بھی آپ سمجھ سکتے ہیں کہ انجن اوور ہیٹ ہو رہا ہے یا نہیں ، جیسا کہ انجن وارننگ لائٹس اور ٹمپریچر گیج کی سوئی کا ریڈزون میں جانا۔ 
 گاڑی کے انجن کواوور ہیٹنگ سے بچانے کیلئے مزید باتیں جاننے سے پہلے یہاں یہ بات ذہن میں رکھیں کہ ہر گاڑی میں ایک کولنگ سسٹم ہوتا ہے جو انجن کو اوور ہیٹنگ سے بچاتا ہے۔ آج کی گاڑیوں میں زیادہ کمپلیکس انجن ہوتے ہیں اس لئے لکویڈ کولنگ سسٹم بہت مؤثر ہوتا ہے لیکن پھر بھی معاملہ اوپر نیچے ہوتا رہتا ہے۔
 بہرکیف، انجن آئل انجن کو گرم ہونے اور اس پوائنٹ تک پہنچنے سے بچاتا ہے کہ جہاں وہ اوورہیٹ ہو جائے۔ انجن آئل انجن کے اندرونی حصوں کو لبریکیٹ کرکے فرکشن یعنی رگڑ سے بچاتا ہے۔ 
آخر انجن اوورہیٹ کیوں ہو جاتا ہے؟
  اس کی کئی وجوہات ہیں ، مثلاً کولنگ سسٹم میں کوئی لیک یا بلاکیج بھی ہو سکتی ہے۔ ساتھ ہی، دوسری وجہ واٹر پمپ کا صحیح سے کام نہ کرنا یا ٹوٹ پھوٹ جانا ہے۔ اس کے علاوہ اگر آپ اینٹی فریز استعمال نہ کرتے ہوں تو کولنٹ کا سردیوں میں ریڈی ایٹر میں جم جانا بھی ریڈی ایٹر کو نقصان پہنچاتا ہے۔ 
 آئیے اب کچھ ٹپس کی بات کرتے ہیں جو آپ کی گاڑی کے انجن کو اوورہیٹ ہونے سے بچاتی ہیں : 
سب سے پہلے یہ کہ کولنگ سسٹم کی لیکیج چیک کریں ۔ اگر کوئی لیک ملے تو گاڑی کو فوراً رپیئر کروانے کے لیے مکینک کے پاس جائیں ۔ 
دوسرا، کوئی معیاری اینٹی فریز لیں ۔ 
تیسرا یہ کہ گاڑی کے انجن آئل کو ہمیشہ وقت پر چینج کروائیں ۔ اس کےعلاوہ ٹمپریچر گیج پر ہمیشہ نظر رکھیں ، جب بھی وارننگ لائٹس جلیں تو کار روک دیں اور انجن کو ٹھنڈا ہونے دیں ۔ اگر آپ اس سے لاپروائی کریں گے تو انجن کو بڑا نقصان پہنچ سکتا ہے۔
آخر میں یہ کہ اگر واٹر پمپ، ریڈی ایٹر اور کولنٹ ہوز پائپس کو تبدیل کروانے کی ضرورت پڑے تو انہیں فوراً بدلوائیں ورنہ انجن کے لیے بڑا مسئلہ کھڑا ہو سکتا ہے۔ 
اس آرٹیکل کا مقصد نئے ڈرائیوروں کو بتانا ہے کہ وہ کس طرح انجن کو اوور ہیٹ ہونے سے بچا سکتے ہیں کیونکہ یہ کسی بھی گاڑی کا اہم ترین حصہ ہوتا ہے۔اس کے بغیر گاڑی ایک ٹین ڈبہ ہی ہے۔ 

auto news Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK