Inquilab Logo

اگر آپ یادداشت تیزکرنا چاہتے ہیں تو ’سمورائی طریقہ‘‘ آزمائیں

Updated: November 23, 2022, 1:16 PM IST | Sandeep Manodhane | Mumbai

اسٹوری،ایکرونمکس ، نیمونکس اور ریلیٹ فارمولےکا استعمال کرکے آپ کوئی بھی معلومات اپنے ذہن میں محفوظ کرسکتے ہیں اور بوقت ضرورت یہ آپ کو فوراً یاد بھی آجائےگی

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر :آئی این این

 ایسے طلبہ کی ایک بڑی تعداد ہے جن کو شکایت ہے کہ وہ پڑھائی تو کرتے ہیں مگر انہیں پڑھا گیا نصاب زیادہ یاد نہیں رہتا۔ کیا  آپ بھی اس مسئلے سے دوچار ہیں  ؟   محنت تو بہت کرتے ہیں لیکن نصاب یا نصابی باتیں زیادہ دنوں تک یاد نہیں رہتیں ؟ رات میںپڑھائی کرتے ہوئے  چیزوں کویاد کرتے ہوئے آپ کا دماغ تھک جاتا ہے لیکن صبح سورج کی پہلی کرن کے ساتھ سب کچھ ذہن سے اوجھل  ہوجاتا ہے۔ اگر آپ بھی چیزوں کو یاد رکھنے کے تعلق سے اس طرح کےمسئلے سے دوچار ہیں تو آپ کے لئے’سمورائی میتھڈ‘ کارگر ثابت ہوسکتا ہے۔
سمورائی میتھڈ(SAMuRai) کیا ہے؟
 اس میتھڈ کے چار حصے ہیں، جن میں پہلا: اسٹوری  (S-Story)، دوسرا: ایکرونیمک (A-Acronym)، تیسرا: نیمونکس (M-Mnemonics) اور چوتھا: ریلیٹ( R-Relate)۔ 
یہ طریقہ کیسے کام کرتا ہے
اسٹوری بنائیں:
آپ جو بھی یاد کرنا چاہتے ہیں اس کے آس پاس ایک اپنی خود کی اسٹوری(کہانی) بنائیں۔ ایسا کرنے سے کانسپٹ کوتصور کرنے میں مدد ملتی ہے۔
اسٹوری  میں  اپنے آپ کو کردار ضرور بنائیں۔
اسٹوری(کہانی) کو تصور میں لاتے وقت اس جگہ کے رنگ، خوشبو، بدبو، ماحول، موسم، آواز وغیرہ سبھی چیزوں  کے بارے میں باریکی سے سوچیں۔
اس طرح بنائی ہوئی کہانیاں برسوں تک آپ کے دماغ میں رہیں گی۔
مثال کے طور پر اگر آپ کو امریکہ کے ۵؍ابتدائی صدر کے نام یاد کرنے ہیں جوجارج واشنگٹن، جان ایڈمس ، تھامس جیفرسن، جیمس میڈین او رجیمس منرو ہیں۔ تو پھر امریکہ کے ’واشنگٹن سٹی‘ میں ’ایڈمس‘ ریسٹورنٹ کے ’جیفرس‘ کیفے میں’۲؍جیمس ‘(ایک میڈیسن اور دوسرے منرو)کے ساتھ آپ کی خیالی ملاقات کا تصور دماغ میں لائیے۔ میٹنگ میں آپ دونوں جیمس کو اپنے ساتھ اپنی پسند کا پکوان کھاتے ہوئے دیکھئے۔ جتنا زیادہ آپ اسے اپنے احساسات و پسند سے جوڑیں گے جیسےبھوک، پیاس، سیکوریٹی وغیرہ سے اتنا ہی یہ نام یاد ہونے کے امکانات قوی ہوں گے۔
ری کال کرنے کے لئے یاد کیجئے کہ آپ نے ۲؍ جیمس نام کے افراد کے ساتھ اپنی پسندیدہ ڈش (مثلاًبریانی) کہاں کھائی تھی، ہاں یاد آیا جیفرسن کیفے، ایڈمس ریسٹورنٹ، واشنگٹن میں۔
یہ صرف ایک مثال ہے آپ اپنی قوت تخیل استعمال کریں اور اس تصور کو فطری بنادیں، پیچیدہ کہانی سے اجتناب کریں، آسان اور سہل کہانی بنائیں۔
ایکرونیمس بنائیں:
چیزوں کو یاد کرنے کا یہ ایک ’ٹائم ٹیسٹیڈ ‘ فارمولا ہے۔ دھیان رکھیں کہ ایکرونیم لفظی شکل کے ہوتے ہیں جنہیں ہر لفظ کے پہلے حرف کو جوڑ کر بنایا جاتا ہے۔
 مثال کے طور پر قوس قزح کے رنگوں (بینگنی، جامنی، نیلا،سبز،پیلا،نارنگی،سرخ) کو یاد کرنے کے لئے ’بجنسپنس‘ اگر انگریزی میں نام یاد کرنا چاہتے ہیں تو ہر رنگ کے انگریزی نام کا پہلا حرف جوڑکر جو لفظ بنے اسے یاد کرسکتے ہیں۔ 
اس سے آپ کو بڑی معلومات کو مختصر کرنے میں مدد ملتی ہے۔ بڑے سے بڑے ایکرونیم ۵،۶؍یا ۷؍ حرف کے یا کسی پرکشش نام کے بنائے جاسکتے ہیں۔
آج کل ایکرونیم بنانے کی ویب سائٹ بھی ہے۔ آپ اپنی سہولت کے مطابق ایکرونیم کسی بھی زبان میں بناسکتے ہیں: انگریزی یا آپ کی مادری زبان میں ۔
 نمونکس بنائیں:

نیمونکس کوئی بھی ایسا سیکھنے کی تکنیک ہے جو یاد رکھنے میں مدد کرے۔ نیمونک میں الفاظ(جیسے کہ نیمونک) کہاوت، نظم ، گیت، تصویر سب شامل ہیں۔ایک قسم کا نیمونک ہی ہے لیکن صرف ایک قسم۔
نیمونکس آپ کو یاد کی جانےو الی معلومات کو ’اسٹرکچر اینڈ آرگنائز‘ میں مدد کرتے  ہیں۔
دونوں مٹھیوں کو بھینچ کر نیچے کی جانب کریں۔ اب جو انگلیاں اوپر ہیں، وہاں بائیں سے مہینے شمار کرنا شروع کریں۔ جو جو اوپر ہیں وہ ۳۱؍ دن والے مہینے ہوں گے۔
 کہتے ہیں کہ ایک تصویر ہزار الفاظ کے برابر بات کہہ دیتی ہے۔ ویسے بھی دماغ کو الفاظ کے بجائے تصاویر سے یاد رکھنے میں تھوڑی زیادہ مدد ملتی ہے۔
آپ مشکل کانسپٹ کو نیمونکس بناکر سمجھ سکتے ہیں اور جوں کے توں دماغ میں محفوظ کرسکتے ہیں، وہ ضرورت پڑنے پر دماغ میں چھپے اس تصویر کو دیکھ کر جواب لکھا جاسکتا ہے۔
رِیلیٹ:اس کا مطلب سیکھی جانے والی نئی چیز کو کسی پرانی سیکھی ہوئی چیز سے جوڑنا ہے۔ 
 جیسے اگر آپ موریہ سماج کےبارے میں جانتے ہیں اور یہ ’فیکٹ‘ آپ کو پتہ ہے کہ آخری موریہ سمراٹ کااس کے سپہ سالار پشیہ متر نے بے دردی سے قتل کردیا تھا، تو اگلی سلطنت(شُنگ سلطنت) کا نام آسانی سے یاد رکھ سکتے ہیں۔ اس طرح آپ مذکورہ بالا نسخوں کو الگ الگ استعمال کرتے ہوئے یا ایک ساتھ استعمال کرکے مشکل سے مشکل باتیں یاد کرسکتے ہیں۔ ایک اورمثال: مغل سلطنت کے سارے حکمرانوں (بابر، ہمایوں، اکبر، جہانگیر، شاہجہاں، اورنگ زیب (عالمگیر اوّل)، بہادر شاہ اوّل  یا شا ہ عالم اوّل، جہاندار شاہ، فرخسیار، رفیع الدرجات(شاہجہاں ثانی)، رفیع الدولہ، محمد ابراہیم، محمد شاہ رنگیلا، احمد شاہ بہادر،عالمگیر ثانی، شاہجہاں سوم، شاہ عالم ثانی، اکبر شاہ ثانی، بہادر شاہ ثانی) کے نام یاد کرنے کے لئے سب سے پہلے آپ انہیں گن کر ایک نبر یعنی یہ یاد رکھ سکتے ہیں کہ ۱۹؍ بادشاہ ہوئے ہیں۔ امید ہے کہ آپ یادداشت کو بہتر کرنے اور چیزوں کو  یاد رکھنے کے لئے مذکورہ بالا نسخوں کو آزمائیں گے اور کامیابی حاصل کرتے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK