یہ Indo-fusion Look / Contemporary Ethnic Wear ہے جو نوعمر لڑکیوں کے پسندیدہ اسٹائل میں سے ایک ہے۔ اگر آپ کسی خاص موقع یا آؤٹنگ کے لئے اسٹائلش کے ساتھ آرام دہ لُک پانا چاہتی ہیں تو اِس لُک کو ’ری کریئٹ‘ کرسکتی ہیں۔
EPAPER
Updated: September 21, 2026, 3:50 PM IST | Odhani Desk | Mumbai
یہ Indo-fusion Look / Contemporary Ethnic Wear ہے جو نوعمر لڑکیوں کے پسندیدہ اسٹائل میں سے ایک ہے۔ اگر آپ کسی خاص موقع یا آؤٹنگ کے لئے اسٹائلش کے ساتھ آرام دہ لُک پانا چاہتی ہیں تو اِس لُک کو ’ری کریئٹ‘ کرسکتی ہیں۔
یہ Indo-fusion Look / Contemporary Ethnic Wear ہے جو نوعمر لڑکیوں کے پسندیدہ اسٹائل میں سے ایک ہے۔ اگر آپ کسی خاص موقع یا آؤٹنگ کے لئے اسٹائلش کے ساتھ آرام دہ لُک پانا چاہتی ہیں تو اِس لُک کو ’ری کریئٹ‘ کرسکتی ہیں:
لباس: Loose, Boxy, Low Cowl-Neck کفتان ہے۔ یہ عام کفتان سے تھوڑا مختلف ہے۔ High-Low Hem دیا گیا ہے۔ اس کا فیبرک سافٹ یا کریپ سلک ہے جس کی وجہ سے Flow اچھا آرہا ہے۔ کفتان پر Ajrakh، Suzani، Ikat کے کامبی نیشن کا پرنٹ ہے جو پورے لُک کا ہیرو ہے۔ ہیوی ٹرائبل جیومیٹرک بارڈر سے لباس کی شان بڑھ گئی ہے۔ ہیوی پرنٹ والی قمیص کے ساتھ Simple Straight Black Pants اچھے لگ رہے ہیں۔ اس پر کفتان سے ملتا جلتا پرنٹیڈ بارڈر ہے جو مجموعی لُک کو بیلنس کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:مسکراہٹ: خواتین کے لئے ایک انمول تحفہ
جیولری: لباس کا ڈیزائن Vibrant ہے اس لئے منی مل جیولری کا انتخاب کیا گیا ہے۔ کانوں میں Long Antique Jhumka پہنا گیا ہے جو نازک بھی ہے اور خوبصورت بھی۔ ایک کلائی میں Oxidised Silver Statement کڑا ہے جو ٹرائبل وائب دے رہا ہے۔ آپ Oxidized Ring کا اضافہ کرسکتی ہیں۔
ہیئر اسٹائل: Braided Crown with Low Twisted Bun کا ہیئر اسٹائل اپنایا گیا ہے جس سے ایئرنگ اور چہرہ واضح نظر آرہا ہے۔ ایسے ہیئر اسٹائل سے Regal لُک ملتا ہے۔ آپ چاہیں تو آف ہیئر اوپن رکھ سکتی ہیں۔
میک اَپ: چونکہ لباس میں شوخ رنگوں کا استعمال کیا گیا ہے اس لئے نیوٹرل میک اَپ کیا گیا ہے۔ اس میں مرکزی توجہ آنکھوں کو دی گئی ہے۔ Smoky Kohl آئی میک اَپ اور کاجل سے آنکھیں نمایاں نظر آرہی ہیں۔ نیوڈ لپ اسٹک سے لُک مکمل کیا گیا ہے۔
سینڈل: Black Strappy Stiletto Seels پہنی گئی ہیں جو انڈو فیوزن لُک کی شان بڑھا دیتی ہے۔
ہینڈ بیگاس لباس کے ساتھ (دائروی تصویر) Sabai Grass Boho Tote کا انتخاب کیا جاسکتا ہے جو آؤٹنگ کے لئے پرفیکٹ ہے۔