Inquilab Logo

اِنفنیکس کمپنی اپنی ہاٹ سیریز کے ۲؍ نئے اسمارٹ فون جلد ہی متعارف کرائے گی

Updated: May 05, 2022, 10:49 AM IST | Agency | Mumbai

اسمارٹ فون کمپنی انفینکس جلد ہی اپنی ہاٹ سیریز کے ۲؍نئے فون پیش کرے گی۔

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

اسمارٹ فون کمپنی انفینکس جلد ہی اپنی ہاٹ سیریز کے ۲؍نئے فون پیش کرے گی۔ اس تعلق سے کمپنی نے اشارہ  دیا ہے کہ وہ آئندہ ماہ تک ہاٹ سیریز کے مزید ۲؍ نئے فون متعارف کرائے گی، کمپنی نے رواں ماہ اپریل کے آغاز میں ہاٹ سیریز کا پہلا فون پیش کیا تھا۔ انفینکس نے۱۳؍ اپریل کو ہاٹ۱۰؍ آئی پیش کرتے ہوئے عندیہ دیا تھا کہ جلد ہی اسی سیریز کے دو نئے فونز بھی پیش کئے  جائیں گے اور اب کمپنی کے آنے والے دونوں فونز کی معلومات سامنے آگئی۔ کمپنی کے پہلے فون کی طرح ہاٹ سیریز کے دونوں نئے فونز کو جدید ٹیکنالوجی اور فیچرز سے لیس کیا گیا ہے اور اس میں فاسٹ چارجنگ اور۵؍ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے۔ کمپنی انفینکس نوٹ۱۲؍اور ہاٹ۱۲؍ کے ساتھ ایک اور مڈ رینج کا فون اسمارٹ۶؍ ایچ ڈی بھی متعارف کرائے گا۔ انفینکس نوٹ۱۲؍ کی اسکرین۶ء۷؍ انچ ہوگی اور اس میں میڈیا ٹیک کے ہیلیو جی۸۸؍ کا پروسیسر دیا گیا ہے۔ اینڈرائیڈ۱۱؍ کے آپریٹنگ سسٹم سے لیس موبائل کو انفینکس کے ایکس او ایس۱۰ء۶؍ کی سپورٹ بھی حاصل ہوگی۔ انفینکس نوٹ۱۲؍ کے بیک پر۵۰؍ میگا پکسل کا مین کیمرا دیا گیا ہے جب اس میں۲؍میگا پکسل کا میکرو لینس کیمرا بھی ہوگا اور اس کے فرنٹ پر۱۶؍ میگا پکسل سیلفی کیمرا ہے۔ اسی طرح انفینکس ہاٹ۱۲؍ کی اسکرین ۶ء۸۲؍ انچ رکھی گئی ہے اس میں میڈیا ٹیک کے ہیلیو جی۸۵؍ کا پروسیسر دیا گیا ہے۔ اس میں نوٹ۱۲؍ کے برعکس مین کیمرا کم میگا پکسل کا دیا گیا ہے، تاہم اس میں آپریٹنگ سسٹم بہتر دیا گیا ہے۔ انفینکس ہاٹ۱۲؍ کا مین بیک کیمرا۱۳؍ میگا ہوگا جبکہ اس کے ساتھ۲؍ میگا پکسل کا لینس میکرو کیمرا دیا گیا ہے۔ کمپنی ۲؍ہاٹ سیریز کے فونز کے علاوہ اسمارٹ۶؍ ایچ ڈی کا مڈ رینج فون بھی متعارف کرانے جا رہا ہے، جس کی اسکرین۶ء۶؍ رکھی گئی ہے اور اس میں۸؍ میگا پکسل کا مین بیک کیمرا دیا گیا ہے۔ اسمارٹ۶؍ایچ ڈی میں۶؍ میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا جائے گا جبکہ اس میں۵؍ہزارایم اے ایچ بیٹری دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK