Inquilab Logo

آئی ٹی : گوگل کا جیمینی اے آئی جنوری میں لانچ ہونے کا امکان

Updated: December 07, 2023, 9:56 AM IST | Mumbai

اے آئی پروگرام کی دنیا میں گوگل ایک نئے پروگرام کو متعارف کرانے کی تیاری میں ہے ۔ خبر اڑی تھی کہ گوگل اپنا ’جیمینی اے آئی‘  نامی پروگرام لانچ کرنے کو تیار ہے۔

Google Gemini AI
گوگل جیمینی اے آئی

اے آئی پروگرام کی دنیا میں گوگل ایک نئے پروگرام کو متعارف کرانے کی تیاری میں ہے ۔ خبر اڑی تھی کہ گوگل اپنا ’جیمینی اے آئی‘  نامی پروگرام لانچ کرنے کو تیار ہے۔ اس تعلق سے کیلیفورنیا، نیویارک اور واشنگٹن میں سلسلہ وارلانچ تقاریب کا انعقاد بھی  طے ہوچکا تھا لیکن پھر کمپنی نے قدم پیچھے اٹھالئے۔اس حوالے سے ’دی انفارمیشن‘ نے رپورٹ شائع کی  ہے کہ گوگل کے سی ای او سندرپچائی نے ’گوگل جیمینی ایونٹس‘ نے منسوخ کروایا ہے۔ کمپنی کو علم ہوا ہے کہ اے آئی نے کچھ غیرانگریزی سوالات کے صحیح جوابات نہیں دئیے ہیں۔ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ گوگل کا اے آئی ماڈل ’نان انگلش کوئشچن‘ کا صحیح جواب نہیں دے پارہا ہے۔ گوگل کی جانب سے قبل ازیں دعویٰ کیا جاچکا ہے کہ اس کا اے آئی پروگرام’ چیٹ جی پی ٹی‘ سے بھی زیادہ قابل ہوگا۔ ظاہر ہے کہ اس صورت میں کمپنی ذراسی بھی کمی یا خامی کو برداشت نہیں کرے گی۔ یہ نام اور ساکھ کا سوال ہے ۔ گوگل نے اپنی ڈیولپر کانفرنس میں اے آئی پروجیکٹس کا اعلان کیا تھا۔ قیاس آرائی ہے کہ جیمینی اے آئی کو جنوری میں لانچ کیا جائے گا۔ 
جیمینی کیا ہے؟
 یہ ایک ’نیکسٹ جنریشن‘ کا اے آئی آرکیٹیکچر پروگرام ہے جو ’PaLM 2‘ کی جگہ لےگا۔ خیال رہے کہ ’PaLM 2‘ گوگل کی سبھی اے آئی سروس کے پیچھے موجودہ اے آئی ماڈل  ہے۔ اس میں ’ورک اسپیس ایپس‘ میں ’ڈویٹ اے آئی‘ اور ’بارڈ چیٹ بوٹ‘ بھی شامل ہیں۔ گوگل جیمینی اے آئی کو ’چیٹ جی پی ٹی ۴‘ سے زیادہ طاقتور بنایا جارہا ہے ۔ اوپن اے آئی کا جی پی ٹی ۴؍پہلے سے ہی ایک بڑا لینگویج ماڈل ہے جو ’ٹیکسٹ(تحریر)‘ اور ’فوٹو(تصویر)‘  جنریٹ کرسکتا ہے۔ دھیان رہے کہ گوگل نے آئی او کانفرنس کے دوران جیمینی کا اعلان کیا تھا۔ ایونٹ کے دوران گوگل نے بتایا  تھا کہ جیمینی کو بنیاد ی طور سے ملٹی ماڈل، ٹول اور اے پی آئی انٹی گریشن میں زیادہ ماہر اور مستقبل کی اختراعات کو مدنظر رکھ کر بنایا گیا ہے۔ 

google Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK