گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا جانے والا نمبر 5201314، جانئے اس کا معنی کیا ہے، اس مخصوص چینی لفظ کی رومانوی انٹرنیٹ کی تشریح جانئے۔
EPAPER
Updated: December 06, 2025, 12:00 PM IST | Mumbai
گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا جانے والا نمبر 5201314، جانئے اس کا معنی کیا ہے، اس مخصوص چینی لفظ کی رومانوی انٹرنیٹ کی تشریح جانئے۔
محبت کا اظہار کرنے کے شاید دس لاکھ طریقے ہوں، اور اپنے محبوب کو اپنے جذبات بتانے کے ہزاروں جملے۔ لیکن انٹرنیٹ کے دور میں نئی اصطلاحات سامنے آ رہی ہیں، جن میں سے کچھ دوسروں سے زیادہ انوکھی ہیں۔۲۰۲۵ء میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اصطلاحات میں سے ایک 5201314 رہی۔ اسٹیمپیڈ اور،مے ڈے، کے درمیان جگہ بنانے والا یہ۷؍ ہندسوں والا لفظ اس سال گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے معانی میں شامل تھا۔اگر آپ انٹرنیٹ رجحانات، خاص طور پر رومانوی والوں، سے واقف نہیں ہیں، تو اس کی عددی ترکیب دیکھ کر یہ آپ کو تجسس میں ڈال سکتا ہے۔ تو آخر یہ ہے کیا؟ آئیے سمجھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: دہلی سے انڈیگو کی تمام گھریلو پروازیں نصف شب تک منسوخ، مسافروں کو شدید تکالیف کا سامنا
گوگل نے اپنے سالانہ ’’ایئر ان سرچ‘‘ فیچر کا اعلان کیا ہے، جو سال کے سب سے زیادہ سرچ کیے گئے موضوعات کا خلاصہ پیش کرتا ہے، اور لوگوں کی سب سے زیادہ تجسس کی چیزوں پر دلچسپ نظر ڈالتا ہے۔ اس میں ٹرینڈنگ خبریں، پاپ کلچر، اور عالمی و مقامی دلچسپیاں شامل ہیں۔ معلومات کی زیادتی کے دور میں، لوگوں کا اپنی دلچسپی کی اصطلاحات کے معنی ڈھونڈنا ایک عام بات بن گئی ہے۔جیسے جیسے قومی دلچسپی کے معاملات اس سال سرخیوں میں رہے، لوگوں نے سیز فائراور، ماک ڈرل، جیسی اصطلاحات کے معنی ڈھونڈے، خاص طور پر جب ہند پاک کشیدگی میں اضافہ ہوا۔ تاہم، لوگوں کی سرچ نے یہ بھی ظاہر کیا کہ لوگوںنے سوشل میڈیا پراپنی بات کا اظہار کیسے کیا۔پانچویں نمبر پر 5201314 تھا، ایک چینی انٹرنیٹ سلینگ ہے، جسے لوگوں نے اس سال گوگل پر کثرت سے ڈھونڈا۔ اس اصطلاح کا مطلب ’’ مینڈرن‘‘ زبان میں ’’میں تم سے عمر بھر محبت کرتا/کرتی ہوں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: ۱۱؍سال قبل لاپتہ ملائشیائی طیارہ ’ایم ایچ ۳۷۰‘ کی تلاش پھرشروع
واضح رہے کہ یہ اصطلاح ہندوستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ٹرینڈ کرتی رہی ،جو ثقافتی تبادلے کے انٹرنیٹ رجحانات اور نوجوان نسل میں عالمی سلینگ کے بڑھتے ہوئے استعمال کا حصہ ہے۔ نیز، ہندسوں میں ایک ایسی کشش ہے جو لوگوں کو مبہوت کرتی ہے۔ مثال کے طور پر، ۱۲۳؍طویل عرصے سے نوجوانوں میں ’’آئی لو یو‘‘ کا عددی ورژن رہا ہے۔دراصل اس کوڈ کی اصل چینی انٹرنیٹ کلچر سے ہے جہاں محبت کے اظہار کے لیے ہندسے استعمال ہوتے ہیں۔جیسے جب520 بولا جاتا ہے تو یہ مینڈرن جملہ (وو آئی نی) سے بہت ملتا جلتا ہے، جس کا مطلب ہے ،’’میں تم سے محبت کرتا/کرتی ہوں۔‘‘ اس سلینگ کے دوسرے حصہ1314 کی بات کریں، تو یہ ہندسے (یی شینگ یی شِی) سے ملتے ہیں، جس کا ترجمہ ’’عمر بھر کے لیے‘‘ ہے، جو مل کر بنتا ہے ،’’میں تم سے عمر بھر محبت کرتا/کرتی ہوں۔‘‘
بعد ازاں اب جب کہ آپ کو اس پیاری اور سادہ سلینگ کا پوشیدہ مطلب معلوم ہو گیا ہے، اپنے خاص انسان کے سامنے اپنے جذبات کا اظہار کرنا مت بھولیں۔