• Mon, 01 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

جھگڑے کے دوران بھی زبان پر قابو رکھنا انتہائی ضروری

Updated: January 19, 2021, 1:34 PM IST | Inquilab Desk

کئی مرتبہ چھوٹی سی بات پر شروع ہوئی بحث بڑے جھگڑے کی شکل اختیار کر لیتی ہے۔ جھگڑے کے دوران انسان کئی بار ایسا کچھ کہہ جاتا ہے جو دراڑ کا سبب بنتا ہے۔ یہ بات یاد رکھیں کہ آپ میں سے دونوں کا نقطہ نظر مختلف ہوسکتا ہے، لیکن بنیادی مقصد یہ ہے کہ اس رشتے کے ساتھ بخوشی زندگی گزاریں

Relationship - Pic : INN
رشتے ۔ تصویر : آئی این این

شادی کے بعد میاں بیوی زندگی بھر کے سفر میں ’پارٹنر‘ بن جاتے ہیں۔ مستقبل کے اس سفر میں کئی کھٹے میٹھے لمحات آتے ہیں۔ اس دوران کبھی ہنسی مذاق، تو کبھی رومان اور کئی دفعہ چھوٹی موٹی تکرار بھی ہوتی ہے۔ مگر جب سامنے والے کی خامیاں گنانا عادت میں شمار ہو جاتا ہے تب شادی کی گاڑی ڈگمگانے لگتی ہے۔
 کئی مرتبہ چھوٹی سی بات پر شروع ہوئی بحث بڑے جھگڑے کی شکل اختیار کر لیتی ہے۔ جھگڑے کے دوران انسان کئی بار ایسا کچھ کہہ جاتا ہے جو شادی شدہ زندگی کی بنیاد پر ہی سوالیہ نشان لگا دیتا ہے۔ اس مضمون کے ذریعے جانیں کہ شریک حیات سے اگر جھگڑا ہو جائے تو بھی کون سی باتیں غصے کی حالت میں نہیں کہنی چاہئیں:
ساری غلطی تمہاری ہے
 آپ کسی بھی صورتحال کے لئے اکیلے اپنے شریک حیات کو ذمہ دار نہ ٹھہرائیں۔ آپ بحث کے دوران اپنے شریک حیات کو ہرگز گنہگار نہ سمجھیں۔ ٹھنڈے دماغ سے صورتحال کو بہتر بنانے کی ہر ممکن کوشش کریں۔
علاحدہ ہوجانا ہی بہتر ہے
 آپ کسی شخص کو اپنا شریک حیات قبول کرتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ ان کے ساتھ اپنی آنے والی پوری زندگی گزارنا چاہتے ہیں۔ ایک چھوٹے سے جھگڑے کے بعد الگ ہونے کی بات کہہ کر آپ خود کے فیصلے پر سوال اٹھا رہے ہیں۔ آپ نے بھلے ہی غصے میں علاحدہ ہوجانے کی بات کہی ہو لیکن آپ کے شریک حیات کو یہ بات بہت بری لگ سکتی ہے۔
تم چپ رہو، میری بات سنو
 ایسا ضروری نہیں ہے کہ آپ ہر بار صحیح ہوں اور آپ کا شریک حیات ہر بات غلط۔ آپ صرف اپنی بات ہی سامنے نہ رکھیں۔ اپنے شریک حیات کو بولنے کا موقع دیں اور ان کی بات بھی سنیں۔  رشتہ برقرار رکھنے میں آپ دونوں کی مساوی شراکت کی ضرورت ہے۔ آپ میں سے دونوں کا نقطہ نظر مختلف ہوسکتا ہے، لیکن بنیادی مقصد یہ ہے کہ اس رشتے کے ساتھ بخوشی زندگی گزاریں۔
پچھلی مرتبہ بھی تمہاری ہی غلطی تھی
 آپ کا غصہ چاہے جتنا بھی شدید ہو لیکن پھر بھی آپ اپنے پارٹنر کی پرانی غلطیوں کو تازہ نہ کریں۔ اس سے آپ اپنے شریک حیات کو دکھ پہنچا سکتے ہیں۔ آپ دونوں کا جھگڑا ختم ہونے کے بجائے بڑھتا جائے اور اس سے آپ کا رشتہ بھی کمزور ہوگا۔
تم بدل گئے ہو، اب تم پہلے  جیسے نہیں رہے
 اپنے شریک حیات پر شک کرنا آپ کی بھول ہوسکتی ہے۔ تم بدل گئے ہو، تمہارا رویہ پہلے کی طرح نہیں رہا.... اس قسم کی باتیں آپ کے شریک حیات کو مایوس کرسکتی ہیں۔ لڑتے جھگڑتے وقت اس قسم کی بات کہنے سے بچیں تاکہ آپ کے شریک حیات کے جذبات مجروح نہ ہوں۔
تمہارے گھر والے بھی ایسا کرتے ہیں
 اکثر غصے کی حالت میں آپ اپنے شریک حیات کے گھر والوں سے متعلق بدزبانی کر جاتے ہیں۔ ایسا بالکل نہ کریں۔ ایسا کرنے سے بات مزید بگڑ سکتی ہے۔ اس قسم کی باتیں جھگڑے کو مزید بڑھا سکتے ہیں۔
تم سے شادی کرنا میری سب سے بڑی غلطی
 جھگڑا کتنا بڑا بھی کیوں نہ ہو، یہ بات ہرگز نہ کہیں۔ کبھی کبھی جھگڑے میں انسان کچھ بھی کہہ جاتا ہے مگر یہی باتیں بعد میں رشتے میں تلخی پیدا کر دیتی ہے۔ اس لئے غصے کو قابو میں رکھیں اور اس قسم کی باتیں بالکل نہ کہیں۔
ان باتوں کا بھی دھیان رکھیں
ز جب بھی آپ دونوں میں سے کوئی بحث کریں تو اس وقت دوسرا صرف سنیں۔ جب آپ کا شریک حیات کا غصہ ختم ہو جائے تب آپ اپنی بات آرام سے سمجھائیں۔
ز اکثر لڑائی کی ایک بڑی وجہ شک کرنا ہوتا ہے پھر وہ کسی بھی طرح کا ہوسکتا ہے۔ ایسے میں آپ کو ایک دوسرے کے درمیان بھروسہ قائم کرنا ہوگا۔ آپ کے شریک حیات کی بات پر بھروسہ کریں۔
ز جب کبھی بھی آپ دونوں کے درمیان لڑائی یا بحث ہو تو بات کرنا بند نہ کریں۔ ایسا کرنے سے جھگڑا اور طویل ہوجاتا ہے۔ اپنے شریک حیات سے بات کریں اور سمجھائیں کہ ایسے رویے سے آپ کو تکلیف پہنچتی ہے۔
ز جب بھی آپ دونوں میں کسی بات پر بحث ہو تو گھر والوں کو درمیان میں نہ لائیں۔ ایسا کرنے سے بات اور زیادہ خراب ہوتی ہے۔ اپنے جھگڑے اپنے تک محدود رکھیں۔
ز ایسا نہیں ہوسکتا کہ ہمیشہ ہی صحیح ہوں۔ اگر آپ ایسا سمجھتے ہیں تو آپ اپنے رشتے کو غلط طریقے سےنبھا رہے ہیں۔ آپ کو ہمیشہ اپنی بات اور اپنے پارٹنر کی بات کو دوبارہ غور کرنا چاہئے۔ صحیح اور غلط کا فرق اپنے آپ سمجھ میں آجائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK