Inquilab Logo

جیلی ۲:دنیا کا سب سے چھوٹا فور جی اسمارٹ فون

Updated: July 27, 2020, 10:47 AM IST | Agency

موبائل فون بنانے والی یونی ہرٹز کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے دنیا کا سب سے چھوٹا فورج اسمارٹ فون بنالیا ہے۔ اس انوکھے فون کا نام ’جیلی ٹو‘ رکھا گیا ہے

jelly 2 smartphone
جیلی ۲ اسمارٹ فون

موبائل فون بنانے والی یونی ہرٹز کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے دنیا کا سب سے چھوٹا فورج اسمارٹ فون بنالیا ہے۔ اس انوکھے فون کا نام ’جیلی ٹو‘  رکھا گیا ہے ۔ دھیان رہے کہ یونی ہرٹز کے ہی ۲۰۱۷ء میں لانچ کئے گئے جیلی فون کا اَپ ڈیٹ ورژن ہے۔ فی الحال اس فون کو فنڈنگ کے حصول کے لئے ’کک اسٹارٹر‘ کا حصہ بنایا گیا ہے اور اس کا حجم کریڈٹ کارڈ کے برابر ہے۔چین کی موبائل فون بنانے والی کمپنی یونی ہرٹز کا دعویٰ ہے کہ اس فون کی بیٹری لائف۲۰۱۷ء کے ڈیوائس سے دوگنی ہے اور یہ  زیادہ وقت تک کام کرتی ہے۔اس کے علاوہ اپ گریڈ کیمرا سسٹم اور جی پی ایس سینسر بھی فون کا حصہ ہیں۔کمپنی کے مطابق یہ فورجی منی اسمارٹ فون آپ کے موبائل کے حوالے سے ساتھی ڈیوائس کے طور پر کام کرے گی، جس کو لے کر باہر گھومنا، ورزشن کرنا یا بڑے حجم کے اسمارٹ فون سے کچھ دور رہنا آسان ہوگا۔ اس فون میں۳؍ انچ کا ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ۲؍ہزار ایم اےا یچ بیٹر ی دی گئی ہے۔ اس فون میں ۸؍ اور۱۶؍ میگا پکسل کیمرے دیئے گئے ہیں۔ فی الحال یہ فون کک اسٹارٹر پر فنڈنگ مہم کے لئے  دیا گیا ہے تاہم کمپنی نے قیمت اور دستیابی کے حوالے سے کچھ واضح نہیں کیا۔ اس سے قبل۲۰۱۷ء میں جیلی اسمارٹ فون کو بھی کک اسٹارٹر میں متعارف کرایا گیا تھا اورکامیاب مہم کے ساتھ۳۰؍ ہزار یونٹ۷۰؍ ممالک میں فروخت کئے گئے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK