Inquilab Logo

خلائی ایجنسی اسرو میں ۱۰؍ویں پاس سے گریجویٹ تک کیلئے ملازمت کا بہترین موقع

Updated: February 18, 2020, 2:34 PM IST | Agency

انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے کئی عہدوں پر درخواستیں طلب کی ہیں۔ اس بھرتی کے عمل کے ذریعہ تقریباً ۱۸۲؍ عہدوں پر تقرری عمل میں آئے گی۔

خلائی ایجنسی اسرو میں ۱۰؍ویں پاس سے گریجویٹ تک کیلئے ملازمت کا بہترین موقع ۔ تصویر : آئی این این
خلائی ایجنسی اسرو میں ۱۰؍ویں پاس سے گریجویٹ تک کیلئے ملازمت کا بہترین موقع ۔ تصویر : آئی این این

 انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے کئی عہدوں پر درخواستیں طلب کی ہیں۔ اس بھرتی کے عمل کے ذریعہ تقریباً ۱۸۲؍ عہدوں پر تقرری عمل میں آئے گی۔ان عہدوں کو بھرنے کیلئے آن لائن درخواست کا عمل شروع ہوچکا ہے۔اگر آپ ان عہدوں کیلئے درخواست دینا چاہتے ہیں تو اسرو کی آفیشل ویب سائٹ isro.gov.in  پر جاکردرخواست دے سکتے ہیں۔تقریباً ۳۱؍مختلف عہدوں کو پر کیا جارہا ہے جس میں باورچی، ڈرائیور وغیرہ کے عہدے بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ باورچی اور ڈرائیور جیسے عہدوں کیلئے کم از کم تعلیمی لیاقت ۱۰؍ویں پاس ہے۔
 اس کے علاوہ فٹر، الیکٹریشن، پلمبر، ٹرنر، موٹر وہیکل مکینک، ویلڈر وغیرہ عہدوں پر بھی درخواست دی جاسکتی ہے۔ سبھی عہدوںپر انتخاب تحریری امتحان کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ درخواست کی آخری تاریخ ۶؍مارچ ۲۰۲۰ء ہے۔ درخواست محض آن لائن کی جاسکتی ہے۔
 واضح رہے کہ آن لائن درخواست دینے کے بعد درخواست گزار کو اسکریننگ کیلئے بلایا جائے گا اور اس میں کامیاب ہونے والے  درخواست گزاروں کو تحریری امتحان کیلئے بلایا جائے گا۔ تحریری امتحان کا انعقاد محض بنگلور میں کیا جائے گا۔تحریری امتحان کے نمبر ہی تقرری کی بنیاد ہونگے ۔ اسکل ٹیسٹ محض کوالیفائنگ قسم کا ہوگاجس میں ۶۰؍فیصد نمبر لانا ضروری ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK