Inquilab Logo Happiest Places to Work

انٹیلی جنس بیورومیں دسویں کامیاب افراد کیلئے ملازمتیں،۱۶۰۰؍اسامیوں کیلئے بھرتی

Updated: January 24, 2023, 11:50 AM IST | Mumbai

سیکوریٹی اسسٹنٹ کی۱۵۲۱؍اسامیاں اور جنرل اسٹاف( ملٹی ٹاسکنگ) کی ۱۵۰؍اسامیوں کیلئے دسویں کامیاب امیدواروں سے درخواستیں مطلوب۔ اسٹیٹ وائز بھرتی ہوگی۔ریاستی زبان سے واقفیت لازمی

photo;INN
تصویر :آئی این این

 انٹیلی جنس بیورو اندرون ملک کام کرنے والی خفیہ سیکوریٹی ایجنسی ہے۔ اس کی تشکیل ۱۸۸۷ ء میں بطور’’سینٹرل اسپیشل برانچ‘‘  کے ہوئی تھی۔ یہ ملک کی اس نوعیت کی سب سے پرانی آرگنائزیشن ہے۔ انٹیلی جنس بیورو جسے عموماً آئی بی کہا جاتا ہے کا صدر دفتر نئی دہلی میں ہے  اور  ملک کی تمام ریاستوں اور مرکز کےتحت آنے والے علاقوں میں اس کے ذیلی دفاتر ہیں۔ آئی بی کا اپنا نیٹ ورک دیگر ممالک میں بھی پھیلا ہوا ہے اور یہ دنیا کی مختلف سرکاروں کے علاوہ غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) کے ساتھ بھی کام کرتی ہے۔ 
آئی بی میں بھرتی کون کرتا ہے؟
 دستیاب اعداد و شمار کے مطابق اس وقت آئی بی میں ملازمین کی کل تعداد ۷۸۸۴؍ہے اور اس کے لئے بھرتی براہ راست یا اسٹاف سلیکشن کمیشن (ایس ایس سی ) کے معرفت بھی ہوتی ہے۔   انٹیلی جنس آفیسر کی براہ راست بھرتی برائے آئی بی ، اسسٹنٹ سینٹرل انٹیلی جنس آفیسر امتحان کے ذریعے ہوتی ہے۔
آئی بی میں بھرتی کا موقع
  اس وقت انٹیلی جنس بیورو(آئی بی) نے ایک نوٹیفکیشن (جسے وزارت داخلہ نے جاری کیا ہے) کے ذریعے کل ۱۶۷۱؍ اسامیوں کے لئے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں جس کے لئے آن لائن ۲۸؍جنوری سے درخواستیں دی جاسکتی ہیں۔ بھرتی کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔ ہمارے نوجوانوں، ان کے والدین ، سرپرستوں اور سماج میں طلباء کی مدد و رہنمائی کررہے افراد اور تنظیموں کو چاہئے کہ وہ اس بہترین ملازمت کے حصول کے لئے بھرپور کوشش ورہنمائی کریں۔
موقع کی تفصیلات
 انٹیلی جنس بیورو(آئی بی) میں سیکوریٹی اسسٹنٹ اور ملٹی ٹاسکنگ اسٹاف کی بھرتی
 اسامی کا نام، تعداد اور لیول
(۱) برائےسیکوریٹی اسسٹنٹ۔ لیول ۳ پر ۱۵۲۱؍اسامیوں کے لئے بھرتی ہورہی ہے۔
(۲) برائے ملٹی ٹاسکنگ اسٹاف: لیول۳ پر ۱۵۰؍اسامیوں کے لئے بھرتی ہورہی ہے۔
 اسامیوں کی نوعیت:تمام اسامیاں جنرل سینٹرل سروس گروپ ’’سی‘‘( نان گزیٹیڈ؍ نان مینٹریل) کی ہیں۔
تنخواہ کا اسکیل
 سیکوریٹی اسسٹنٹ/ ایگزیکٹیو: ۲۷؍ہزار ۷۰۰؍روپے سے ۶۹؍ہزار ایک سو روپے( لیول ۳ پر ماہانہ)
 ملٹی ٹاسکنگ اسٹاف: ۱۸؍ہزار روپے سے ۵۶؍ہزار ۹۰۰؍روپے۔(لیول  ون پر)
اسامیوں کی مختلف دفاتر کے لحاظ سے بھرتی کی تفیلات
nآئی بی( سیکوریٹی اسسٹنٹ؍ ایگزیکٹیو) کل:۱۵۲۱؍اسامیاں
(۱) اگرتلہ:۱۴  (۲) احمد آباد:۳۵  (۳) ایزاول:۷
(۴) امرتسر: ۶۴  (۵) بنگلورو: ۱۰۸  (۶) بھوپال:۳۳
(۷) بھوبھنیشور:۱۱ (۸)چنڈی گڑھ:۳۳ (۹) چنئی: ۱۰۷
(۱۰)دہرادون:۸  (۱۱) دہلی ؍آئی بی ہیڈ کوارٹر:۲۷۰
(۱۲)دہروگڑھ: ۶  (۱۳)گنگٹوک: ۱۱   (۱۴)گوہاٹی: ۴۱
(۱۵) حیدرآباد۴۵ (۱۶) امپھال:۱۵   (۱۷) اٹانگر : ۲۹
(۱۸)جے پور: ۳۰ (۱۹)کوہیما: ۹  (۲۰)کالم پونگ: ۷
(۲۱) کولکاتا:  ۹۲  (۲۲)لہیہ: ۹  (۲۳)لکھنؤ:۴۸
(۲۴) میرٹھ: ۲۰  (۲۵)ممبئی : ۱۷۷  (۲۶)پٹنہ: ۴۴
(۲۷)رائے پور:  ۲۰ (۲۸) رانچی: ۱۳  (۲۹) شیلانگ:۱۳
(۳۰)شملہ:۸  (۳۱)سری نگر:۲۲
(۳۲) ترویندرم:۱۲۷ (۳۳) وارانسی: ۴۰
(۳۴) وجے واڑہ:۵ (۳۵) جموں
nکل ۱۵؍اسامیاں برائے ملٹی ٹاسکنگ اسٹاف
(۱)اگرتلہ:۲  (۲) احمدآباد:۴
(۳)ایزاول:۲  (۴) امرتسر:۲
(۵) بنگلورو:۳  (۶) بھوپال:۴
(۷) بھوبھنیشور: ۲ (۸) چندی گڑھ:۳
(۹)چنئی:۵ (۱۰) دہرادون:۲  (۱۱) دہلی؍ ہیڈ کوارٹر:۵۳ 
۱۲) دہروگڑھ:۲  (۱۳) گنگٹوک:۲  (۱۴) گوہاٹی:۳
(۱۵) حیدرآباد:۲  (۱۶) امپھال:۲  (۱۷) اٹا نگر: ۳
(۱۸)جے پور:۴  (۱۹)کوہیما:۳  (۲۰) کالم پونگ: ۱
(۲۱) کولکاتا:۵  (۲۲) لہیہ:۲  (۲۳) لکھنؤ:۳
(۲۴) میرٹھ:۲   (۲۵)ممبئی: ۵  (۲۶) پٹنہ: ۳
(۲۷)رائے پور: ۲ (۲۸) رانچی: ۲  (۲۹)شیلانگ:۲
(۳۰)شملہ:۳  (۳۱)سری نگر: ۳  (۳۲) تروندرم: ۶
(۳۳) وارانسی:۲ (۳۴) وجے واڑہ: ۲  (۳۵)جموں:۳
درکار تعلیمی لیاقت
 دونوں اسامیوں کے لئے درخواست گزار دسویں کامیاب ہو اور علاقہ کی مقامی زبان سے واقفیت رکھتا ہو۔ ساتھ ہی ساتھ اس ریاست کا باشندہ ہو(ڈومیسائل) جس کے لئے وہ درخواست دے رہا ہے۔
عمر کی حد
سیکوریٹی اسسٹنٹ کے لئے عمر کی اوپری حد ۲۷؍سال ہے جبکہ ملٹی ٹاسکنگ اسٹاف کے لئے ۱۸؍تا ۲۵؍سال کے امیدوار درخواست دےسکتے ہیں۔
 عمر کی اوپری حد میں ضابطے کے مطابق اوبی سی امیدواروں کو ۳؍ سال اور ایس ٹی ایس سی امیدواروں کو ۵؍ سال کی رعایت ہوگی۔
ڈومیسائل سرٹیفکیٹ
جس ریاست کے دفتر کے لئے درخواست دے رہے ہیں وہاں کا رہائشی سرٹیفکیٹ ہونا لازمی ہے۔
امتحانی فیس
 تمام درخواست گزاروں کو بطور ریکروٹمنٹ پروسیس چارجس ۴۵۰؍ روپے  ادا کرنے ہیں جبکہ مرد امیدواروں، معاشی کمزور طبقات اور اوبی سی کٹیگری کے امیدواروں کو ۵۰؍روپے  بطور امتحانی فیس ادا کرنا ہے۔ یہ فیس آن لائن؍ آف لائن دونوں طریقوں سے ادا کی جاسکتی ہے۔ آپ انٹرنیٹ بینکنگ کے ذریعے پیمنٹ گیٹ وے کے ذریعے بھی فیس ادا کرسکتے ہیں یا اسٹیٹ بینک آف چلان کے ذریعے بھی فیس ادا کی جاسکتی ہے۔
مشترکہ تحریری امتحان
 دونوں کٹیگری کی بھرتی کے لئے مشترکہ تحریری امتحان ہوگا۔ یہ آن لائن ہوگا جس میں آبجیکٹیو سوالات ہوںگے۔ پہلا پرچہ ایک گھنٹہ کا ہوگا اس کے ۱۰۰؍مارکس ہوں گے۔
(۱) جنرل اویئر نیس(۲) کوانٹیٹیو اپٹی ٹیوڈ(۳)نیو مریکل؍ انالٹیکل ایبلٹی(۴) انگلش لینگویج(۵) جنرل اسٹڈیز
 دوسرا مرحلہ: آف لائن تفصیلی پرچہ ہوگا جس میں امیدوار کو مقامی زبان سے انگریزی زبان میں ترجمہ کے لئے اور انگریزی زبان سے مقامی زبان میں ترجمہ کے لئے ۵۰۰؍الفاظ  پر مشتمل ایک پیراگراف دیا جائےگا۔ اس کے ۴۰؍مارکس ہوںگے اوراس پرچہ کا دورانیہ  ایک گھنٹہ کا ہوگا۔ یہ امتحان کو نوعیت کوالیفائنگ ہوگی۔
دوسرا مرحلہ کا پارٹII(صرف سیکوریٹی اسسٹنٹ کے لئے): بات چیت کی اہلیت کی جانچ کے لئے امیدوار کا ایک خصوصی ٹیسٹ ہوگا جس کے ۱۰؍مارک ہوںگے۔
تیسرا مرحلہ:(صرف سیکوریٹی اسسٹنٹ کے لئے): انٹرویو؍ پرسنالٹی ٹیسٹ۔ اس کے ۵۰؍مارکس ہوںگے۔
درخواست کیسے دیں؟
 صرف اور صرف آن لائن درخواست دینی ہے۔
 فارم بھرنے کے لئے امیدوار وزارت داخلہ کی ویب سائٹ www.nes.gov.in پر جائیں۔
نوٹیفکیشن برائے سیکوریٹی اسسٹنٹ؍ ایگزیکٹیو اینڈ ملٹی ٹاسکنگ اسٹاف(جنرل ) امتحان ۲۰۲۳ کا مطالعہ کریں اوراپنی اہلیت کے مطابق آن لائن درخواست فارم پُر کریں۔
دی گئی ہدایت کے مطابق آن لائن ؍ آف لائن فیس ادا کریں۔
سبمٹ کریں اور ایک پرنٹ آؤٹ لیں اورمحفوظ رکھیں۔
 تحریری امتحان کے لئے قریبی بک اسٹال سے دستیاب کوئی کتاب خرید یں اور سنجیدگی سے پڑھائی کریں۔
 آن لائن درخواست فارم پُر کرنے کی آخری تاریخ: ۱۷؍فروری ۲۰۲۳ء (جاری نوٹیفکیشن میں تبدیلی کرکے یہ تاریخ طے کی گئی جس کا مکتوب موجود ہے)۔
درخواست فارم بھرنے کے متمنی امیدوار
 اگر نوٹیفکیشن کی پی ڈی ایف کاپی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو رابطہ کریں
 امیدوار کالم نگار سے 7738706130 پر آئی بی لکھ کر وہاٹس ایپ کرسکتے ہیں۔ آپ کو چند گھنٹو ںمیں پی ڈی ایف کاپی وہاٹس ایپ کی جائےگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK