Inquilab Logo

انڈین میری ٹائم یونیورسٹی کے اہتمام مختلف شعبوں کے کورسیز کی تفصیل جانئے

Updated: December 29, 2022, 11:12 AM IST | Mumbai

یونیورسٹی کے ذریعہ مختلف انڈر گریجویٹس ، پوسٹ گریجویٹ لیول کورسیز اور پی ایچ ڈی لیول کورسیز منعقد کئے جاتے ہیں۔ زیرنظر کالموں میں چند کورسیز کی میعاد، فیس اور اہلیت وغیرہ پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی ہے

BSc Nautical Science students specializing in their field
بی ایس سی ناٹیکل سائنس کے طلباء اپنے شعبے میں مہارت حاصل کرتے ہوئے

ہمارے ملک کی بحری طاقت کو مضبوط کرنے کی غرض سے ۱۴؍نومبر ۲۰۰۸ء کو پارلیمانی ایکٹ (ایکٹ ۲۲) کے تحت ’’ انڈین میری ٹائم یونیورسٹی ‘‘ کو مرکزی یونیورسٹی کا درجہ دیا گیا۔ اس یونیورسٹی کے قیام کا مقصد بحری شعبے میں ملک کے لئے بہترین اور اعلیٰ تربیت یافتہ ماہرین کو تیار کیا جائے۔ اس شعبے میں اعلیٰ تعلیم، تربیت، تحقیق اور اس سے وابستہ شعبے مثلاً بحریات (اوشینو گرافی)، سمندری تاریخ، سمندری قوانین، سمندری دفاع، تلاش و بچائو، خطرناک اشیا کی آمد و رفت، ماحولیاتی علوم اور دیگر منسلک شعبوں کا سائنسی نقطہ نظر سے مطالعہ کیا جائے، انہی مقاصد کے مدنظر یونیورسٹی کا قیام عمل میں آیا۔ یونیورسٹی کا مرکزی صدر دفتر چنئی میں واقع ہے جبکہ مقامی کیمپس ممبئی، چنئی ، کولکاتہ اور وشاکھاپٹنم میں ہے۔ اس یونیورسٹی کے ذریعہ مختلف انڈر گریجویٹس کورسیس، پوسٹ گریجویٹ لیول کورسیس اور پی ایچ ڈی لیول کورسیس منعقد کیے جاتے ہیں۔ 
  یونیورسٹی کے زیر نگرانی ، ملک میں  چھ  اداروں کے نام
 آئی ایم یو ۔نوی ممبئی کیمپس۔ ٹی ایس چانکیہ نوی ممبئی  
 آئی ایم یو ۔ پورٹ کیمپس ۔لال بہادر شاستری کالج آف ایڈوانسڈ میری ٹائم اسٹڈیز اینڈ ریسرچ، ممبئی
آئی ایم یو کولکاتہ کیمپس 
 آئی ایم یو ۔ وشاکھا پٹنم کیمپس 
  آئی ایم یو ۔ چینئی کیمپس
 آئی ایم یو ۔ وشاکھا پٹنم کیمپس ۔ ان چھ کیمپس کے علاوہ اس یونیورسٹی کے زیر اہتمام ۱۷؍ادارے بھی ہیں۔
 میری ٹائم یونیورسٹی کے ذریعہ مختلف کیمپس اور اداروں میں درج ذیل کورسیس منعقد کئے جاتے ہیں
 انڈ گریجویٹ پروگرامس (بارہویں کے بعد کورسیس)
 چار سالہ بی ٹیک ان مرین انجینئرنگ  
  چار سالہ  نول آرکیٹیکچر اینڈ اوشین انجینئرنگ 
تین سالہ  بی اسی سی ناٹیکل سائنس
 ایک سالہ   ڈپلومہ ان ناٹیکل سائنس (DNS) جس کے بعد بی ایس سی ( اپلائیڈ ناٹیکل سائنس)  کیا جاسکتا ہے
 تین سالہ بی بی اے  (لاجسٹکس ، ریٹیلنگ اور ای کامرس)
 تین برسوں پر مشتمل بی ایس سی (شپ بلڈنگ اینڈ  رپیئر)
 اپرینٹس شپ  ایمبیڈیڈ بی بی اے ۔ میری ٹائم لاجسٹکس
پوسٹ گریجویٹ پروگرامس
دو؍سالہ ایم ٹیک (نوٹل آرکیٹکچر اینڈ اوشین انجینئرنگ)
دو؍سالہ  ایم ٹیک (ڈریجینگ اینڈ ہاربر انجینئرنگ)
دو؍سال پر مشتمل ایم بی اے (انٹرنیشنل ٹرانسپورٹیشن اینڈ لاجسٹکس مینجمنٹ)
دو؍ سالہ ایم ٹیک  (مرین انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ)
دو؍سالہ   ایم بی اے (پورٹ انڈ شپنگ مینجمنٹ)
 پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامس
 ایک سالہ  پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ ان مرین انجینئرنگ
ریسرچ پرگرام : وشاکھا پٹنم کیمپس میں پی ایچ ڈی ریسرچ کا پروگرام موجود ہے۔ایم ایس سی (ریسرچ کے ذریعے)  مختلف کورسیس کیلئے اہلیت، نشستوں کی تعداد اور فیس درج ذیل ہے  
 انڈین مرین ٹائم یونیورسٹی IMU کے انڈر گریجویٹ پروگرامس تین قسم کے ہیں (۱) اسکول آف ناٹیکل سائنس (۲) اسکول آف مرین انجینئرنگ (۳) اسکول آف نول آرکیٹکچر اینڈ اوشین انجینئرنگ 
  اسکول آف ناٹیکل سائنس کی تفصیلات
(۱)  ایک سال پر مشتمل ڈی این ایس پروگرام(۲   بیچ) اگست اور فروری)۔ ادارے : ممبئی، چنئی، کوچی
 اہلیت : بارہویں سائنس PCM  ۶۰فیصد یا  بی ایس سی الیکٹروناکس ۵۰؍ فیصد کے ساتھ کامیاب یا بی ای / بی ٹیک آئی آئی ٹی یا کسی AICTE منظور شدہ کالج سے ۵۰؍ فیصد مارکس، انگریزی زبان میں۵۰؍ فیصد لازمی ہے۔
 سالہ  بی ایس سی ناٹیکل سائنس۔
 ادارے : ممبئی اور چنئی 
سالہ بی ایس سی (میری ٹائم سائنس)
 ادارے : ممبئی
      مندرجہ بالا دونوں کورسیس کے لئے اہلیت یکساں ہے اہلیت : بارہویں  سائنس پی سی ایم ۶۰؍فیصد 
تینوں کورسیس کے لئے فیس اس طرح  ہے: ۲؍ لاکھ ۲۵؍ہزار ایک سال۔ یہ رہائشی کورسیس ہیں۔ طالب علم کو ادارے میں رہنا ضروری ہے۔ فیس میں رہائشی اخراجات، ٹیوشن فیس، طعام کے اخراجات شامل ہیں۔
 ۳ برسوں پر مشتمل بی بی اے  (لاجسٹکس ، ریٹیلنگ اور ای کامرس)۔    ادارے:  کوچین اور چنئی 
 اسکول آف مرین انجینئرنگ (رہائشی کورس)چار سال پر مشتمل مرین انجینئرنگ بی ٹیک کورس۔ ادارے : کولکاتہ،، ممبئی
اہلیت : بارہویں پی سی ایم ۶۰؍فیصد، انگریزی ۵۰؍فیصد
 ڈپلومہ ان مرین انجینئرنگ یا میکانکل انجینئرنگ کے کامیاب امیدوار کو ڈگری انجینئرنگ کے دوسرے سال میں داخلہ مل سکتا ہے۔ فیس: سالانہ ۲؍لاکھ ۲۵؍ہزار روپے
  l اسکول آف نول آرکیٹکچر اینڈ اوشین انجینئرنگ
 (۱)بی ایس سی (شِپ بلڈنگ اینڈ ریپئر) ۳؍سالہ کورس 
ادارہ :کوچی ٭اہلیت : بارہویں سائنس یا اس کے مساوی (پی سی ایم ۶۰؍فیصد، انگریزی ۵۰؍فیصد) 
فیس : رہائشی طالب علم  کیلئے ۲؍ لاکھ سالانہ  مع طعام 
(۲) ۴سالہ بی ٹیک (نول آرکیٹکچر اینڈ اوشین انجینئرنگ)  ادارہ : وشاکھاپٹنم٭اہلیت  بارہویں سائنس یااس کے  مساوی (پی سی ایم ۶۰؍فیصد، انگریزی ۵۰؍فیصد) 
فیس:۲؍  لاکھ پچیس ہزار سالانہ
عمر کی اہلیت : تمام انڈر گریجویٹ کورسیس کے لئے 
بی بی اے کورس کےلئے :یکم اگست ۲۰۲۳ءکو کم سے کم ۱۷؍ سال اور زیادہ سے زیادہ ۲۵؍سال۔
جسمانی اہلیت : تمام کورسیس کے لئے ڈی جی شپنگ کے ذریعے میڈیکل فٹ نیس سرٹیفکیٹ ضروری ہے۔
آنکھوں کی بینائی : مختلف کورسیس کے لئے بینائی کے طبی معیار طے ہیں ان کے مطابق ہی داخلہ ممکن ہوگا۔
 اس شعبے میں داخلے سے قبل بہتر طریقے سے کاؤنسلنگ ضروری ہے کئی ادارے نجی ہیں کچھ اداروں سے کورسیس کے  بعد  ملازمت کے مواقع بہت زیادہ ہیں ۔ کاوش تنظیم سے منسلک جناب فضل الرحمان شیخ ، جنہیں  اس شعبہ کا ۳۸؍ سالہ تجربہ ہے ان سے مشورہ کیا جاسکتا ہے ۔ ان سے رہنمائی کیلئے درج ذیل نمبر پر واٹس کیا جا سکتا ہے:9819837877

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK