Inquilab Logo

فورڈ ایکو اسپورٹ کا سستا آٹومیٹک ویریئنٹ لانچ

Updated: July 18, 2020, 3:18 AM IST | New Delhi

بازار کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر فورڈ نے اپنی اس ایس یو وی کے کئی فیچرس کم کئے ہیں تاکہ قیمت میں  کمی کرکے گاہکوں کو لبھایا جاسکے۔

For Representation Purpose Only. Photo INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

امریکی موٹر ساز کمپنی فورڈ نے ہندوستانی بازار میں اپنی مشہور کامپیکٹ ایس یووی فورڈ اِیکو اسپورٹ کے نئے سستےآٹومیٹک ویریئنٹ کو لانچ کردیا ہے۔ اس سب فور میٹر ایس یو وی میں کمپنی نے کچھ فیچرس کو ہٹاکر اس کی قیمت کو کم سے کم رکھنے کی کوشش کی ہے۔ اس کی ابتدائی قیمت ۱۰ء۶۶؍ لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔ کمپنی نے اسے فورڈ اِیکو اسپورٹ ٹائٹینیم اے ٹی نام دیا ہے جوکہ ٹائٹینیم پلس ویریئنٹ کے اندر آتا ہے جس کی قیمت بازار میں  ۱۱ء۶۶؍  لاکھ روپے ہے۔ ملک میں یہ ایس یو وی ماروتی بریزا اور ہنڈائی وینو جیسے ماڈلز کو ٹکر دے گی ۔کمپنی نے اس نئی گاڑی میں  ۱ء۵؍ لیٹر کی استعداد کا ۳؍سلنڈر سے لیس پیٹرول انجن دیا ہے۔ جو ۱۲۰؍ بی ایچ پی کی پاور اور ۱۵۰ ؍این ایم کا ٹورک جنریٹ کرتا ہے۔ اس میں  ۶؍ اسپیڈ آٹو میٹک گیئر باکس دیا گیا ہے۔بازار کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر کمپنی نے اس ایس یو وی کی قیمت کو کم کرنے کیلئے اس میں  سےکچھ فیچرس کو کم کردیاہے۔ اس میں  فقط ۲؍ فرنٹ ایئر بیگز دئیے گئے ہیں ۔ اس کے علاوہ اس میں سے سن رُوف کو بھی ہٹادیا گیا ہے۔ ٹائٹینیم پلس ویریئنٹ میں کمپنی سن روف کے ساتھ ہی ۶؍ ایئر بیگز دیتی ہے۔ دیگر فیچر س کے طور پر اس میں کمپنی نے آٹو ہیڈلائٹس، وائپر، ریئر سیٹ کے سینٹر میں آرم ریسٹ اور فرنٹ میپ لائٹ دئیے ہیں ۔ا س کے علاوہ اس میں ۹ء۰؍ انچ کا انفوٹینمنٹ سسٹم، کروز کنٹرول، پیڈل شِفٹرس، ٹریکشن کنٹرول اور ای ایس پی جیسے فیچربھی دئیے ہیں ۔ جو کہ گاہکوں  کو آرام دہ سفر میں مدد کرتے ہیں ۔ اس ایس یو وی میں کِی لیس انٹری، اسٹارٹ اسٹاپ بٹن، اینٹی لاکھ بریکنگ سسٹم (اے بی ایس )، الیکٹرانک بریک فورس ڈسٹری بیوشن (ای بی ڈی ) اور ہِل لانچ اسسٹ بھی دیا گیا ہے ۔ کمپنی نے اس میں فورڈ پاس اسمارٹ فون ایپ جیسے فیچر کو بھی شامل کیا ہے ۔ اس کے علاوہ یہ ایس یو وی ڈیزل انجن کے ساتھ بھی بازار میں دستیاب ہے ۔ کمپنی نے اس میں  ۱ء۵؍ لیٹر کی استعداد کا ۴؍ سلنڈر ڈیزل انجن دیا ہے جو کہ ۹۸ء۶؍ بی ا یچ پی کی پاور اور ۲۱۵؍ این ایم کا ٹورک جنریٹ کرتا ہے ۔ا سکے ساتھ ۵؍ اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن گیئر باکس بھی دیا گیا ہے ۔ 

auto news Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK