Updated: February 02, 2026, 10:02 PM IST
| London
انگلش فٹ بال کلب آرسنل نے خواتین کے پہلے فیفا ویمنز چیمپئن کپ کا فائنل جیت کر ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ لندن کے تاریخی ایمرٹس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں آرسنل نے برازیلی کلب کورنتھیانس کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد ۲۔۳؍گول سے شکست دے کر پہلی بار عالمی چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔
آرسنل ویمنز ٹیم۔ تصویر:آئی این این
انگلش فٹ بال کلب آرسنل نے خواتین کے پہلے فیفا ویمنز چیمپئن کپ کا فائنل جیت کر ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ لندن کے تاریخی ایمرٹس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں آرسنل نے برازیلی کلب کورنتھیانس کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد ۲۔۳؍گول سے شکست دے کر پہلی بار عالمی چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔
آرسنل فٹبال کلب نے اس فتح کے ساتھ ہی خواتین کلب فٹ بال کی تاریخ کی سب سے بڑی انعامی رقم ۲۳؍لاکھ ڈالر بھی وصول کی۔ یہ رقم گزشتہ برس ویمنز چیمپئن لیگ کی انعامی رقم سے چار گنا زیادہ ہے، جو خواتین کے کھیل میں بڑھتی ہوئی مالی سرمایہ کاری اور مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ آرسنل کی اولیویا سمتھ نے کھیل کے ابتدائی لمحات میں گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔
برازیل کے کلب نے ہمت نہ ہاری اور گابی زانوٹی نے گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔ انگلش ڈیفنڈر لوٹے وبن موئے نے گول کر کے ایک بار پھر آرسنل کو ۱۔۲؍گول کی سبقت دلائی، لیکن میچ کے آخری لمحات میں کورنتھیانس کو پنالٹی مل گئی۔ ویِک البوکرکی نے پنالٹی کو گول میں بدل کر اسکور ۲۔۲؍گول کر دیا۔
مقررہ وقت تک مقابلہ برابر رہنے پر کھیل اضافی وقت میں چلا گیا۔ جہاں آرسنل کی کیٹلین فورڈ نے فیصلہ کن گول کر کے اپنی ٹیم کو تاریخی کامیابی دلوا دی۔یہ فیفا کی جانب سے منعقد کیا گیا اپنی نوعیت کا پہلا ٹورنامنٹ تھا جس میں چھ براعظموں کی چیمپئن ٹیموں نے حصہ لیا۔ کورنتھیانس نے سیمی فائنل میں امریکی چیمپئن گوتھم ایف سی کو ہرا کر سب کو حیران کیا تھا، تاہم فائنل میں آرسنل کا تجربہ اور ہوم گراؤنڈ کا فائدہ ان پر بھاری رہا۔ ایمرٹس اسٹیڈیم میں ۲۵؍ ہزار سے زائد شائقین نے اس تاریخی لمحے کا جشن منایا۔
یہ بھی پڑھئے:پہلی فلم کے بعد چار سال تک دوسری فلم سائن کرنے پر پابندی تھی: اہان شیٹی
انگلش پریمیئر لیگ: خطاب کی دوڑ دلچسپ مرحلے میں داخل
انگلش پریمیئر لیگ میں خطاب کی دوڑ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔ اتوار کے روز کھیلے گئے میچ میں ڈومینک سولانکے کے حیرت انگیز گول نے مانچسٹر سٹی کی جیت کی امیدوں پر پانی پھیر دیا جبکہ دوسری جانب بینجمن سیشکو نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو ایک اور اعصاب شکن فتح دلا دی۔پیپ گارڈ یولا کی ٹیم مانچسٹر سٹی، جو ٹائٹل کے لیے آرسنل کا پیچھا کر رہی ہے، ٹوٹنہم کے خلاف ۰۔۲؍گول کی برتری برقرار رکھنے میں ناکام رہی۔ ریان چیرکی اور اینٹوان سیمینیو کے گولز کی بدولت سٹی نے ہاف ٹائم تک دو گول کی مضبوط برتری حاصل کر لی تھی۔
یہ بھی پڑھئے:شکست کے باوجود جوکووچ نے میلبورن کے شائقین کے دل جیت لیے
انجری کے بعد واپسی کرنے والے ڈومینک سولانکے نے پہلے قریب سے گول کر کے خسارہ کم کیا اور پھر ایک حیرت انگیز اسکارپین کک کے ذریعے گیند کو ڈوناروما کے سر کے اوپر سے جال میں پھینک کر میچ ۲۔۲؍گول سے برابر کر دیا۔ اس ڈرا کے بعد سٹی اب ٹاپ پر موجود آرسنل سے ۶؍ پوائنٹس پیچھے ہو گئی ہے۔ سٹی نے ۲۰۲۶ء میں اب تک کھیلے گئے ۶؍ میچوں میں سے صرف ایک میں فتح حاصل کی ہے۔