Inquilab Logo

لیکسس این ایکس ۳۰۰؍ ایچ : ہائبرڈ ٹیکنالوجی سے لیس طاقتور و دیدہ زیب کار

Updated: May 29, 2021, 8:14 PM IST | Ankit Dubey

جاپانی تکنیک کا ہندوستانی روڈ ٹیسٹ کا حال اور مشاہدہ اس آٹو ریویو میں پیش خدمت ہے

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔تصویر :آئی این این

آپ کے ہاتھ اگر کوئی ایسی لگژری ایس یو وی لگ جائے جس کے ایکسلریٹر پرپیر  رکھتے ہی الیکٹرک موٹر کیساتھ تیزطرار رفتار آپ کو دیوانہ بنادے تو کیسا لگے گا؟ میں کسی ایم بیج، آر ایس یا اے ایم جی  کار کی بات نہیں کررہا ہوںبلکہ یہ   ایک ایچ بیج یعنی ہائبرڈ کار ہے۔جو   جاپانی کمپنی کی انٹری لیول کامپیکٹ ایس یو وی لیکسس این ایکس ۳۰۰؍ ایچ ہے۔  اسے آزمائشی طور پر چلانے کے بعد اس کا تجربہ بیان کررہا ہوں۔
ڈیزائن کیسا ہے
 اس گاڑی کو لانچ ہوئے ۳؍سال کا وقت گزرچکا ہے ۔ اس کی کئی ساری چیزیں بہترین ہیں اور اس میں کچھ کمیاں بھی ہیں۔ آئیے شروعات کرتے ہیں اس کے ڈیزائن سے، جو روایتی لیکسس جیسا ہے۔ اِسپنڈل شیپڈ گلوس بلیک گِرِل اور ایل شیپڈ ایل ای ڈی ڈی آر ایلز اسے کافی خوبصورت بناتے ہیں۔ کار میں اسپورٹی اپیل کے ساتھ شارپ لائن دکھائی دیتی ہے۔ سائیڈ میں ۸۱؍ انچ کے الائے وہیل  ہیں جو بلیک اور کوپر رنگوں میں آتے ہیں۔ پچھلی جانب ایل ای ڈی ٹیل لائٹ کے ساتھ پورا ڈیزائن کافی جارح اور پرکشش نظر آتا ہے۔
انٹیریئر
 یہ کار اپنی سینئر کار’آر ایکس ۴۵۰؍ ایچ ‘ کی طرح بڑے اسپورٹی ڈیش بورڈ سے لیس ہے جو کافی بہترین نظر آتا ہے۔ سینٹر کنسول میں بڑا ۱۰ء۳؍ انچ کا ٹچ اسکرین دیا گیا ہے جسے آپ ٹچ پیڈ کے ذریعے کنٹرول کرسکتے ہیں۔ اسے سمجھنے میں شروعات میں بھلے ہی تھوڑی سی دقت ہولیکن تھوڑے وقت میں ہی اسے آپ بخوبی چلانے لگتے ہیں۔ انفوٹینمنٹ سسٹم میں  کافی ساری معلومات ملتی ہے اور اس کے ساتھ جڑا ہوا ۱۲؍ اسپیکرس کا مارک لیونسن کا ساؤنڈ سسٹم کافی بہترین ہے ۔ سی ڈی پلیئر کا متبادل اس میں ملتا ہے۔ ڈیش کے بیچ میں اینالاگ ڈائل بھی کافی صاف ستھرا اور ریٹرو نظر آتا ہے۔ اگلی لائن میں الیکٹرک اسٹیئرنگ اور سیٹیں ہیں جو میموری فنکشن کیساتھ آتی ہیں۔ اس کا انسٹرومنٹ کلسٹرکچھ  پرانا لگتا ہے۔ ا س وقت ٹویوٹا انووا میں بھی ایسی ہی اسکرین کا استعمال کیا جارہا ہے۔ اندر سے باہر کا نظارہ اچھا لگتا ہے۔ مجموعی طور پر کیبن میں ہائی پریکٹیکلٹی اور آرام دیکھنے کو ملتا ہے اور ہاں ہر جگہ آپ کو سافٹ ٹچ مٹیریل کا استعمال کافی پیارا لگتا ہے۔
نشستیں اور کشادگی کی بات
 پچھلی سیٹوں پر لیگ روم اور شولڈر روم اچھا ہے۔ اس کا فلور تھوڑا اونچا ہے اسی وجہ سے انڈر تھائی سپورٹ کم نظر آتاہے۔ ۶؍ فٹ لمبے شخص کیلئے یہاں تھوڑی دقت ہوسکتی ہے۔ پچھلی جانب کی سیٹوں میں یو ایس بی چارجر کی کمی محسوس ہوتی ہے۔گلاس رُوف اور سیٹوں پر کولنگ فنکشن اچھا لگتا ۔فیچرس کی بات کریں تو اس میں آپ کو ۸؍ ایئر بیگز ،ہیڈ اَپ ڈسپلے، بڑی پینورامک سن روف، وائرلیس چارجر، ڈوئل زون کلائمیٹ کنٹرول، ۳۶۰؍ ڈگری کیمرا، ہیٹیڈ اسٹیئرنگ وہیل اور الیکٹرانیکلی فولڈنگ ریئر سیٹس دی گئی ہیں۔اس کار میں  ۴۷۵؍ لیٹر کا بُوٹ اسپیس ملتا ہے ۔ اسی کے نیچے بیٹری پیک لگائی گئی ہے جس کی وجہ سے یہاں سامان رکھنے کیلئے زیادہ جگہ نہیں ہے۔
ہائبرڈ ٹیکنالوجی اور کارکردگی
 این ایکس ۳۰۰ ؍ایچ میں صرف ایک ہی پاور ٹرین کا متبادل دیا گیا ہے۔ اس میں ۵ء۲؍ لیٹر، ۴؍سلنڈر پیٹرول انجن دیا گیا ہے جس کے ساتھ ہی ۲؍ الیکٹرک موٹر بھی کام کرتی ہے۔ صرف پیٹرول انجن ۵۷۰۰؍ آر پی ایم پر ۱۵۲؍ بی ایچ پی کی پاور دیتا ہے اور ۴۲۰۰؍ سے ۴۴۰۰؍ آر پی ایم پر ۲۱۰؍ این ایم کا ٹورک پیدا کرتا ہے۔ اس میں ملنے والی دو موٹر س پیٹرول انجن کے ساتھ مل کر ۱۹۵؍ بی ایچ پی کی پاور ۳۰۰؍ این ایم کا ٹورک پیدا کرتا ہے۔ انجن سی وی ٹی ٹرانسمیشن کے ساتھ آتا ہے اور یہ فرنٹ وہیل پر پاور سپلائی کرتا ہے۔ کل ملاکر اسکا میکانزم کافی بہترین ہے اور ہوگا بھی کیوں نہیں کیونکہ ٹویوٹا کو ہائبرڈ ٹیکنالوجی میں مہارت ہے۔  این ایکس ۳۰۰؍ ایچ کا آراے آئی مائلیج ۱۸؍ کلومیٹر فی لیٹر ہے ۔ شہر میں یہ ۱۲؍سے ۱۳؍ کلومیٹر فی لیٹر کے آس پاس اور ہائی وے پر ۱۶۔۱۵؍ سے کلومیٹر فی لیٹر کے درمیان مائیلیج ملتاہے۔ دھیمی  رفتار یعنی ۳۰۔۲۰؍ کلومیٹر فی لیٹر پر ہلکے تھروٹل اِن پٹ کے ساتھ ہائبرڈ ٹیکنالوجی کافی بہترین کام کرتی ہے۔ بریک لگاتے ہی ری جنریشن سسٹم بیٹری کو بغیر کسی رکاوٹ کے چارج کردیتا ہے ۔ اور جیسے ہی آپ اسے ایک دم تیز چلاتے ہیں تو صرف پیٹرول انجن ہی پاور نہیں دیتا، بیٹریز بھی چارج ہوتی رہتی ہے۔ تین ڈرائیونگ موڈس(ایکو، اسپورٹس اور اسپورٹس پلس) ہیں۔ حالانکہ اسپورٹس اور اسپورٹس پلس میں آپ کو زیادہ فرق معلوم نہیں ہوگا۔ ایکو میں آپ کو عمدہ مائیلیج  مل سکتا ہے۔ تیز رفتار ہو یا دھیمی رفتار این ایکس ۳۰۰؍ ایچ میں آپ کوبہترین ڈرائیونگ کا تجربہ ملتا ہے۔
ہمارا فیصلہ
 لیکسس این ایکس ۳۰۰؍ایچ ڈرائیونگکے علاوہ آرام کے معاملے میں بھی  کافی بہترین کامپیکٹ ایس یو وی ہے ۔ اس میں شارپ اسٹائلنگ اور اسپورٹی انٹیریئر ملتا ہے ۔ انجن آپشن صرف ایک ہی ہے ۔ ڈیزل انجن نہیں ہے ، لیکن ہائبرڈ ٹیکنالوجی کے آپ دیوانے ضرور ہوجائیںگے۔ ہندوستانی بازار میں اس کی قیمت تقریباً ۶۰؍ لاکھ روپے(ایکس شوروم ) ہے ۔ اس کا مقابلہ رینج روور ایووک، آؤڈی کیو فائیو، والوو ایکس سی ۶۰؍ اور بی ایم ڈبلیو ایکس فور سے ہے جو ہائبرڈ ٹیکنالوجی کے ساتھ نہیں آتی ہے ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK