Inquilab Logo Happiest Places to Work

جان ابراہم کی ’’تہران‘‘ او ٹی ٹی پر ریلیز ہوسکتی ہے

Updated: July 14, 2025, 9:03 PM IST | Mumbai

جان ابراہم کی اگلی فلم ’’تہران‘‘ سنیما گھروں کے بجائے او ٹی ٹی پر ریلیز ہوسکتی ہے۔ اس کے متعلق جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔

John Abraham and Manushi Chillar in the film "Tehran". Photo: INN.
جان ابراہم اور مانوشی چھلر فلم ’’ تہران‘‘ میں۔ تصویر: آئی این این۔

جان ابراہم کی آخری فلم ’’دی ڈپلومیٹ‘‘ نے بغیر پروموشن کے حیرت انگیز طور پر باکس آفس پر زبردست کامیابی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ۳۰ء۴۰؍ کروڑ روپے کمائے جبکہ اس کا بجٹ صرف ۲۰؍ کروڑ روپے تھا۔ فلم نے عالمی سطح پر ۱۴ء۵۳؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔ اپنے ایک انٹرویو میں جان ابراہم نے انکشاف کیا تھا کہ تھیٹر ریلیز کے بعد او ٹی ٹی پلیٹ فارمز نے ’’دی ڈپلومیٹ‘‘ کو ریلیز کرنے سے انکار کردیا تھا۔ فی الحال جان ابراہم کی اگلی فلم ’’تہران‘‘ ریلیز کیلئے تیار ہے۔ اسے سنیما گھروں میں ریلیز کیا جانے والا تھا مگر میڈوک پروڈکشن کی اس فلم کو اب او ٹی ٹی پی ریلیز کیا جائے گا۔ 

یہ بھی پڑھئے: پہلے ہفتے میں ’’سپر مین‘‘ کا ۲۱۷؍ ملین ڈالر کا کاروبار، بالی ووڈ فلمیں ناکام

اس تعلق سے ذرائع نے بالی ووڈ ہنگامہ کو بتایا کہ ’’فلم کی ریلیز زی فائیو پر متوقع ہے۔ اس ضمن میں آئندہ ۱۰؍ دنوں میں حتمی فیصلہ ہوگا۔ رپورٹس ہیں کہ اسے ۱۵؍ اگست ۲۰۲۵ء کو او ٹی ٹی پر ریلیز کیا جائے گا۔ تاہم، اب تک کچھ بھی حتمی نہیں ہے۔ اس کے متعلق جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔‘‘ذرائع نے بتایا کہ ’’تہران‘‘ کو او ٹی ٹی پر ریلیز کرنے کی ایک وجہ یہ بھی ہےکہ اس کا دورانیہ ۲؍ گھنٹے سے کم ہے جسے انٹرنیشنل فلم کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔ فلم مکمل طور پر ہندی میں نہیں ہے۔ متعدد مکالمے فارسی اور انگریزی میں ہیں تاکہ اسے درست انداز میں ناظرین تک پہنچایا جاسکے۔ اس لئے پروڈکشن ہاؤس کا خیال ہے کہ اسے او ٹی ٹی پر ریلیز کیا جانا چاہئے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ہنی سنگھ نے پہلی بار ٹیٹو بنوایا، ’’تیسرا ٹیٹو‘‘ اے آر رحمان کے نام

اگر ’’تہران‘‘ کو سنیما گھروں میں ریلیز نہیں کیا جاتا تو یہ جان ابراہم کی پہلی او ٹی ٹی ریلیز ہوگی۔ کام کے محاذ پر جان ابراہم ، روہت شیٹی کی راکیش ماریا کی سوانحی فلم میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ اس کے بعد وہ سپر ہیرو فلم ’’منکی مین‘‘ اور ’’پٹھان‘‘ سے اپنے کردار ’’جم‘‘ والی فلم کی شوٹنگ کریں گے۔ اس کے بعد وہ ’’گرم مسالہ ۲‘‘ میں کام کریں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK