Inquilab Logo

کورونا وائرس کی صورت میں روشنی خارج کرنے والا ماسک

Updated: May 19, 2020, 6:55 AM IST | Agency

میساچیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) اور ہارورڈ یونیورسٹی کے ماہرین نے ایک ایسا ماسک تیار کیا ہے جو کورونا وائرس سے باخبرکرتا ہے

Mask - Pic : INN
ماسک ۔ تصویر : آئی این این

 میساچیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) اور ہارورڈ یونیورسٹی کے ماہرین نے ایک ایسا ماسک تیار کیا ہے جو کورونا وائرس سے باخبرکرتا ہے۔ حالانکہ  یہ ماسک زیکا اور ایبولا وائرس کی شناخت کیلئے بنایا گیا تھا جس پر ماہرین گزشتہ۶؍ برس سے محنت کررہے ہیں۔ اب اس میں تبدیلی کرکے اسے کورونا وائرس کی شناخت کیلئے  تیار کیا جارہا ہے۔  ۲۰۱۴ء میں ایم آئی ٹی کی بایوانجینئرنگ لیباریٹری نے اس سینسر پر کام شروع کیا۔ پہلی کامیابی۲۰۱۶ء میں ملی جس کےبعد زیکا وائرس کی شناخت پر کام شروع ہوا۔ اب وہ اسی ٹیکنالوجی کو کورونا وائرس کی شناخت کیلئے  استعمال کررہے ہیں جس کے بعد ماسک ازخود روشنی خارج کرنے لگے گا۔تاہم ایم آئی ٹی اور ہارورڈ کےماہرین نے کہا ہے کہ یہ تحقیق ابتدائی مراحل میں ہے، فی الحال ابتدائی نتائج حوصلہ افزا ہیں اور کئی  ہفوں سے وہ اپنے پہلے کورونا سینسر کی آزمائش کررہے ہیں۔ اس کےبعد ہی انسانوں پر ان کی وسیع آزمائش شروع ہوسکے گی۔ یہ سینسر کاغذ اور کپڑے پر لگا کر ان سے سستے وائرس ماسک بنائے جاسکتے ہیں لیکن جلد ہی پلاسٹک کو بھی شناخت کے قابل بنایا جاسکے گا۔روشن ہونے والا ماسک وائرس کے ڈی این اے یا آر این اے سے جڑتا ہے خواہ وہ منجمد حالت میں ہی کیوں نہ ہو۔ تاہم کورونا کی شناخت کیلئے  وائرس کا جینیاتی ڈرافٹ مدِ نظر رکھا گیا ہے اور جیسے وائرس سینسر پر پڑتا ہے ماسک روشن ہوجاتا ہے۔ اگرچہ یہ روشنی عام آنکھ سے نہیں دیکھی جاسکتی لیکن اسے مخصوص آلے فلوری میٹر سے نوٹ کیا جاسکتا ہے

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK