Inquilab Logo

لاک ڈاؤن کے سبب آن لائن کلاسیز کا رجحان بڑھا

Updated: April 13, 2020, 5:30 AM IST | Agency

کورونا وائرس کے مدنظر نافذ ملک گیر لاک ڈاؤن کے دوران فروغ انسانی وسائل کی وزارت کے آن لائن پلیٹ فارم پر طلبہ سمیت دیگر صارفین کی تعداد میں ۵؍ گنا اضافہ ہواہے

Online Education - PIC : INN
آن لائن ایجوکیشن ۔ تصویر : آئی این این

کورونا وائرس کے مدنظر نافذ ملک گیر لاک ڈاؤن کے دوران فروغ انسانی وسائل کی وزارت کے آن لائن پلیٹ فارم پر طلبہ سمیت دیگر صارفین کی تعداد میں ۵؍ گنا اضافہ ہواہے ۔وزارت کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ ’’۲۳؍ مارچ ۲۰۲۰ء سے لے کر اب تک ایم ایچ آر ڈی کے مختلف ای لرننگ پلیٹ فارمس پر مجموعی طور پر ۱ء۴؍کروڑ سے بھی زیادہ صارفین نے وزٹ کی ہے ۔ ‘‘ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ نیشنل آن لائن ایجوکیشن پلیٹ فارم سویم(SWAYAM)کو منگل تک لگ بھگ ۲ء۵؍ لاکھ بار ایکسس کیا گیا جو مارچ کے آخری ہفتے میں ۵۰؍ہزار پہنچ کے ساتھ اعداد و شمار میں ۵؍ گنا اضافہ ظاہر کرتا ہے ۔ یہ اعداد و شمار سویم پلیٹ فارم پر دستیاب ۵۷۴؍کورسیز میں پہلے سے رجسٹرڈ لگ بھگ ۲۶؍ لاکھ طلبہ کے علاوہ ہے ۔ ایم ایچ آرڈی سے حاصل کردہ اطلاعات کے مطابق لگ بھگ ۵۹؍ہزار افراد فی ن ’سویم پربھا‘ ڈی ٹی ایچ ٹی وی چینلوںکے ویڈیوز دیکھ رہے ہیں اور لاک  ڈاؤن شروع ہونے کے بعد سے لے کر اب تک ۶ء۸؍ لاکھ سے زیادہ لوگ انہیں دیکھ چکے ہیں۔   وزارت اور اسکے زیر نگرانی آنے والے اداروں کے دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر بھی صارفین کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے ۔ نیشنل ڈیجیٹل لائبریری کو بدھ کو صرف ایک دن میں ایک لاکھ ۶۰؍ ہزار ۸۰۴؍ بار اور لاک ڈاؤن کی مدت میں لگ بھگ ۱۴؍ لاکھ ۵۱؍ ہزار ۸۸۶؍ بار ایکسس کیا گیا جبکہ یہ پہلے لگ بھگ ۲۲۰۰۰؍ بار فی د ن ایکسس ہوتا تھا۔  افسر نے یہ بھی بتایا کہ ایم ایچ آر ڈی کے وزیر رمیش پوکھریال مسلسل  رابطے میں ہیں ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK