Inquilab Logo

لگژری بائیک : رائل انفیلڈ کی اسکرام ۴۱۱؍  لانچ

Updated: March 19, 2022, 11:46 AM IST | Agency | New Delhi

 رائل انفیلڈ نے اپنی ہمالین بیسڈ موٹر سائیکل ’اسکرام۴۱۱‘ ہندوستانی بازار میں لانچ کردی ہے ۔ اسکی قیمت ۲ء۰۳؍  لاکھ  روپے (ایکس شوروم) ہے۔

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

 رائل انفیلڈ نے اپنی ہمالین بیسڈ موٹر سائیکل ’اسکرام۴۱۱‘ ہندوستانی بازار میں لانچ کردی ہے ۔ اسکی قیمت ۲ء۰۳؍  لاکھ  روپے (ایکس شوروم) ہے۔ کمپنی کے مطابق  یہ ایک اے ڈی وی کراس اوور ہے جو ایڈونچر بائیک اور اسکریمبلرس کو جوڑتی ہے۔ رائل انفیلڈ اسکرام ۴۱۱؍ انجن اور پلیٹ فارم کے معاملے میں ہمالین کے ساتھ کافی یکسانیت رکھتی ہے۔ اسکے ٹاپ ماڈل کی قیمت ۲ء۰۸؍  لاکھ روپے ہے۔ اس موٹر سائیکل میں لمبی ونڈ اسکرین، اسپلٹ سیٹس، اسٹینڈرڈ لگیج ریک،  چھوٹے پہیے ، کم سسپینشن ٹراویل ، سنگل سیٹ اور ریئر پِلر گریب ہینڈل دیا گیا ہے۔ جو اسے ’ہائی وے کروزنگ‘ مشین بناتے ہیں۔  اس موٹر سائیکل کا وہیل بیس ۱۴۵۵؍ ایم ایم، گراؤنڈ کلیئرنس ۲۰۰؍ ایم ایم ، لمبائی ۲۱۶۰؍ ایم ایم ، چوڑائی ۸۴۰؍ ایم ایم، اونچائی ۱۱۶۵؍ ایم ایم ، سیٹ کی اونچائی ۷۹۵؍ ایم ایم ، موٹر سائیکل کا وزن۱۸۵؍ کلوگرام ہے ۔ جبکہ اس کی ایندھن ٹنکی کی استعداد ۱۵؍ لیٹر ہے۔  اس میں ۴۱۱؍ سی سی سنگل سلنڈر ، فور اسٹروک ایئر کولڈ ایس او ایچ سی، فیول انجکشن دیا گیا ہے جو ۲۴ء۳؍ بی ایچ پی کی پاور اور ۳۲؍ این ایم کی پیٖک ٹورک جنریٹ کرتاہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK