• Sat, 14 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

۵؍ ریاستوں میں موسم میں بڑی تبدیلی، ۳؍ میں شدید بارش کا امکان

Updated: February 14, 2026, 10:54 AM IST | New Delhi

دہلی اور یوپی میں کہرہ بڑھنے کا امکان جبکہ جموں کشمیر، اروناچل پردیش اور لداخ کے علاقوں میں طوفانی بارش ہو سکتی ہے۔

Rain is likely to increase frost and haze. Photo: INN
بارش کی وجہ سے ٹھنڈ اور کہرا بڑھنے کا امکان ہے۔ تصویر: آئی این این

ملک میں ایک طرف جہاں سردی رخصت ہو رہی ہے اور آہستہ آہستہ گرمی دستک دینے لگی ہے وہیں دوسری جانب موسم نے اچانک کروٹ لے لی ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ ۲۰؍ گھنٹوں میں ۳؍ ریاستوں میں شدید بارش کی وارننگ جاری کی ہے۔ اس تبدیلی سے درجہ حرارت میں کمی آئے گی اور سردی دوبارہ بڑھ سکتی ہے۔ ساتھ ہی آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: بجٹ اجلاس کا پہلا مرحلہ مکمل ،۹؍ مارچ سے دوسرا مرحلہ

پہاڑی ریاستوں میں گھومنے کا منصوبہ بنا رہے سیاحوں کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے، کیونکہ آنے والے ہفتے میں کئی جگہوں پر بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جموں کشمیر، لداخ اور اروناچل پردیش میں آئندہ ۲۴؍گھنٹوں کے اندر شدید بارش ہو سکتی ہے۔ ہوا کی رفتار۵۰؍کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔ کسانوں کو کھلے کھیتوں میں کام کرتے وقت محتاط رہنے کو کہا گیا ہے۔ یہ بارش ۱۷؍ فروری تک سردی میں اضافہ کر سکتی ہے۔ اگرچہ سردی میں کمی آئی ہے لیکن شمالی ہندوستان کے کئی حصوں میں درمیانے سے گھنا کہرا اب بھی پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے۔ آگرہ، علی گڑھ، متھرا، اوریہ، باغپت، بدایوں، بھدوہی، ہاتھرس، جالون، کانپور، لکھنؤ، مہاراج گنج اور پیلی بھیت میں صبح کے وقت کہرہ بڑھ سکتا ہے جبکہ دہلی بھی اسی وجہ سے متاثر ہو سکتا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK