اہم اعلانات متوقع، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اگلے ہفتے اس بورڈ میں مزید ممالک کی شمولیت کا اعلان کریں گے۔
EPAPER
Updated: February 14, 2026, 10:23 AM IST | Washington
اہم اعلانات متوقع، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اگلے ہفتے اس بورڈ میں مزید ممالک کی شمولیت کا اعلان کریں گے۔
غزہ بورڈ آف پیس کا پہلا اجلاس۱۹؍ فروری کو طلب کیا گیا ہے جہاں اہم اعلانات متوقع ہیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق غزہ میں امن اور بحالی کے لئے قائم کردہ ’غزہ بورڈ آف پیس‘ کا پہلا باقاعدہ اجلاس۱۹؍ فروری کو منعقد ہوگا جس میں دنیا بھر کے۲۰؍ممالک کے سربراہان اور اعلیٰ سطح کے وفود شرکت کریں گے۔ اس اہم اجلاس میں غزہ کے مستقبل سے متعلق بڑے اعلانات متوقع ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں امریکی عہدیدار کے حوالے سے بتایا گیا کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ اگلے ہفتے اس بورڈ میں مزید ممالک کی شمولیت کا اعلان کریں گے۔ اس کے علاوہ امریکی صدر کی جانب سے غزہ کے لئے اربوں ڈالر کی فنڈنگ کا اعلان بھی متوقع ہے۔ یہ خطیر رقم غزہ کے تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی تعمیر نو، بحالی کے منصوبوں اور سنگین انسانی بحران سے نمٹنے کیلئے استعمال کی جائے گی۔ اس کے علاوہ، ’غزہ اسٹیبلائزیشن فورس ‘کے قیام کے لئے بھی اہم پیش رفت ہوئی ہے اور مختلف ممالک نے اس فورس کے لئے اپنی فوجیں مختص کر دی ہیں، یہ فورس غزہ میں امن و امان کے قیام اور امدادی کاموں کی نگرانی میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔ رپورٹ کے مطابق۱۹؍ فروری کو ہونے والے اس اجلاس کو غزہ میں امن اور استحکام کے اعتبار سے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے جہاں بین الاقوامی برادری مل کر ایک ٹھوس روڈ میپ تیار کرے گی تاکہ جنگ زدہ علاقوں میں زندگی کو معمول پر لایا جا سکے۔