Inquilab Logo

مہندرا الٹورس:لگژری،مضبوط اور آرام دہ ہونے کاوعدہ پورا کرتی ہے

Updated: February 15, 2020, 9:42 AM IST | Ankit Dubey

مرازو کے بعد پیش ہونے والی مہندرا اینڈ مہندرا کی نئی گاڑی کئی خصوصیات سے لیس ہے جس میں ۹ء۲؍انچ کا ٹچ ڈسپلے اور ۳۶۰؍ڈگری ویو کیمرا بھی شامل

مہندراالٹورس جی ۴۔ تصویر: آئی این این
مہندراالٹورس جی ۴۔ تصویر: آئی این این

مہندرااینڈ مہندرا نے حال ہی میں اپنی ملٹی پرپزگاڑی مرازو کو لانچ کیا  جسےکافی پسند کیا گیا ہے۔اب کمپنی نے اعلیٰ سطح کےصارفین کیلئے ایک اور گاڑی مہندرا آلٹورس جی ۴؍لانچ کی ہے۔ اس پریمیم ایس یو وی کے ۴؍ بائی ۲؍ وھیل ویئرینٹ کی دہلی ایکس شو روم قیمت ۲۶ء۹۵؍لاکھ روپے رکھی گئی ہے وہیں اس کے ۴؍ بائی۴؍وھیل ویئرینٹ کی قیمت ۲۹ء۹۵؍ لاکھ روپے ہے۔ یہ کمپنی کی اب تک کی سب سے مہنگی ایس یو وی ہے۔ الٹورس جی۴؍ لیٹیسٹ جنریشن سانگ یانگ ریکسٹون جی فائیو پر مبنی ہے۔  جسے نئے نام اور کئی ساری تبدیلیوں کے بعد ہندوستانی مارکیٹ میں لانچ کیا جائے گا۔اس کار کو سب سے پہلے سیول موٹر شو میں پیش کیا گیا تھا جس کے بعد اسے دہلی آٹو شو میں پیش کیا گیا۔
الٹورس جی۴؍کی خصوصیات
 نئے نام اور نئے ڈیزائن کے ساتھ ہندوستان میں لانچ ہونے والی جی ۴؍ مہندرا کی اب تک کی سب سے مہنگی ایس یو وی ہے۔ اس کار کو عالمی بازار میں سانگ یانگ ریکسٹون جی فائیو کے نام سے بیچا جارہا ہے۔جسے کمپنی نے نئے بیلنسڈ اور پختہ کار انداز میں ڈیزائن کیا ہے اور اسے الٹورس جی۴؍ کے نام سے ہندوستان میں بیچا جارہا ہے۔ اس کا مقابلہ ہندوستان میں بازار میں پہلے سے موجودفل سائز پریمیم ایس یو وی فورڈ اینڈیور اور ٹویوٹا فارچیون سے ہوگا۔
اس کے ڈیزائن کی خصوصیات
 نئی الٹورس جی ۴؍ کو نئے لیڈر فریم چیسس پر ڈیزائن کیا گیا ہے جسے کورین کمپنی سینگ یونگ میں تیار کیا گیا ہے۔ نئے چیسس کو پہلے سے زیادہ ہائی ٹینسائل اسٹرینتھ اسٹیل سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ کمپنی نے اسے مختلف قسم کے ماحول میں ٹیسٹ کیا ہے۔ یہ چیسس پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط اور پہلے سے زیادہ ہلکابھی ہے۔اس چیسس کا لو رینج گیئرنگ فیچر اور گو اینی ویئر کی صلاحیت اسے سیگمنٹ کی باقی ایس یو وی سے الگ بناتا ہے۔
اسے مارڈن بنانے والی خصوصیات
 مہندرا نے اس کے انٹیرئر کو ماڈرن ٹچ دینے کیلئے اس میں کئی سارے فیچر شامل کئے ہیں۔ اس کے ڈیش بورڈ کو پریمیم بنانےکیلئے کمپنی نے اس میں ۹ء۲؍انچ کا ہائی ڈیفینیشن(ایچ ڈی) ٹچ ڈسپلے دیا ہے جو اس سیگمنٹ کی باقی کاروں میں سب سے بڑا ہے۔ یہ سسٹم اینڈرائڈ آٹو اور ایپل کارپلے کو سپورٹ کرتا ہے۔ حالانکہ اس میں ان بلٹ میپ(نقشہ) کی خصوصیت بھی دی گئی ہے۔
 اس میں دوسری سب سے خاص بات اس میں دیا گیا ۳۶۰؍ڈگری سرائونڈ کیمرا،کولڈ فرنٹ سیٹ اور آٹو اوپننگ ٹیل گیٹ جیسے فیچر شامل کئے گئے ہیں جو اس سیگمنٹ کی کسی کار میں پہلی مرتبہ استعمال کئے گئے ہیں۔
 اس میں اعلیٰ کوالیٹی کا پلاسٹک استعمال کیا گیا ہے جو اس کے کیبن کی سطح کو فٹنگ اور فنشنگ کے معاملے میں عمدہ محسوس کرواتا ہے۔اس کے ڈیش بورڈ میں فنکشنل بٹن کے کافی خوبصورتی سے فٹ کیا گیا ہے۔
چلنے میں کیسی ہے یہ کار
 اس فل سائز ایس یو وی کی آرام دہ سیٹ پر بیٹھنے سے ہی ایک الگ احساس ہوتا ہے اور چلانے  میں یہ کار کافی حیرت انگیز ہے۔ اس کا ۲ء۲؍لیٹر کا ۴؍سلنڈر ٹربو ڈیزل انجن ۱۸۱؍پی ایس کا پاور اور ۴۳۰؍این ایم کاٹارک پیدا کرتا ہے۔اس میں گاڑی کی آواز کو اندر آنے سے روکنے کیلئے  جو چیز استعمال کی گئی ہے وہ بھی بہت عمدہ ہے جو کار کے اندر انجن کی آواز نہیں آنے دیتا ہے۔ یہ کار کے کیبن کو خاموش رکھنے کے ساتھ ہی ڈرائیور اور پیسنجر کو خوشگوار ڈرائیونگ کا تجربہ دیتا ہے۔
 اس کار میں ڈرائیور کو کافی بہتر وزیبلیٹی ملتی ہے کیوں کہ اس میں کافی بڑاکانچ دیا ہے جس سے ڈرائیور کو صاف نظارہ ملتا ہے۔ اسےاس طرح سے ڈیزائن کیا گیا ہےکہ یہ کوئی ایسا کونا نہیں رہنے دیتا جو نظر نہ آتا ہو۔مجموعی طور پر یہ ایک بہتر ایندھن بچانے والی،رفتار اور پرفارمنس دینے والی ایس یو وی ہے۔
ماہرین کا مشورہ
 مجموعی طور پر ۷؍سیٹر پریمیم ایس یو وی خریدنے کے خواہشمند صارفین کیلئے ایک بہترین متبادل ہے۔ حالانکہ اس میں ہنڈئی ٹکسن،اسکوڈا کوڈیک اور فوکس ویگن ٹیگوآن جیسے ہائی ٹیک فیچر نہیں ہے لیکن ٹویوٹا فارچونر اور فورڈ اینڈوور سے کہیں زیادہ بہتر فیچر ملتے ہیں۔
الٹورس جی۴؍ کی انٹیریرکوالیٹی، آلات اور سواری کی کوالیٹی اور قیمت سے ٹویوٹا کو بڑی ٹکر دینے میں کامیاب ہوگی جس کی قیمت بھی فارچونر سےتقریباً ۵؍لاکھ روپے کم ہے۔تو یہ آپ کیلئے پیسہ بچانے والا متبادل بھی ہوسکتاہے۔n

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK