چہرے کی چمک برقرار رہے اس لئے کوکونٹ ملک کا ماسک استعمال کریں، مفید ثابت ہو سکتا ہے۔
EPAPER
Updated: April 27, 2026, 2:39 PM IST | Mumbai
چہرے کی چمک برقرار رہے اس لئے کوکونٹ ملک کا ماسک استعمال کریں، مفید ثابت ہو سکتا ہے۔
رنگت نکھارنے کیلئے:
اس کیلئے ۲؍ بڑے چمچے کوکونٹ مِلک، چٹکی بھر ہلدی اور ایک چھوٹا چمچہ مِلک پاؤڈر درکار ہوں گے۔ اب ایک پیالے میں تینوں چیزوں کو اچھی طرح ملا کر چہرے اور گردن پر لگائیں۔ پانچ منٹ بعد دھو لیں۔ بہترین نتیجے کیلئے ۴۵؍ دن میں ایک بار اِسے لگائیں۔
چمکدار جلد کے لئے:
ایک چھوٹا چمچہ بادام کا پیسٹ اور ایک چھوٹا چمچہ کوکونٹ مِلک لیں۔ پیالے میں دونوں چیزیں اچھی طرح ملا کر چہرے پر لگائیں اور ۵؍ سے ۷؍ منٹ بعد دھو لیں۔ ہفتے میں ایک بار اسے لگائیں، کچھ ہی دنوں میں فرق نظر آنے لگے گا۔
یہ بھی پڑھئے: ایک اہم سوال.... کیا ہم ’اسکرین‘ کے غلام بن چکے ہیں؟
نکھری جلد کے لئے:
اس کے لئے ایک بڑا چمچہ کوکونٹ مِلک اور ایک بڑا چمچہ شہد درکار ہوں گے۔ پیالے میں دونوں چیزیں اچھی طرح ملا کر چہرے پر لگائیں اور ۵؍ منٹ بعد دھو لیں۔ دن میں ۲؍ بار اسے استعمال کرسکتے ہیں، جلد ہی فرق نظر آنے لگے گا۔
داغ دھبوں سے چھٹکارہ کیلئے:
۲؍ بڑے چمچے کوکونٹ مِلک، چوتھائی چھوٹا چمچہ ہلدی اور ایک بڑا چمچہ بیسن لیں۔ پیالے میں سبھی چیزوں کو اچھی طرح ملا کر چہرے پر لگائیں اور ۵؍ سے ۷؍ منٹ بعد دھو لیں۔ بہتر نتیجے کے لئے ہفتے میں ایک بار استعمال کریں۔ تازگی کا احساس ہوگا۔