سفید کپڑے پہننے میں خوبصورت اور دلکش لگتے ہیں لیکن اکثر کچھ عرصے بعد ان کی چمک ماند پڑنے لگتی ہے اور ان پر پیلے دھبے نمودار ہو جاتے ہیں جو دیکھنے میں بے حد بُرے معلوم ہوتے ہیں۔
EPAPER
Updated: November 23, 2026, 4:05 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai
سفید کپڑے پہننے میں خوبصورت اور دلکش لگتے ہیں لیکن اکثر کچھ عرصے بعد ان کی چمک ماند پڑنے لگتی ہے اور ان پر پیلے دھبے نمودار ہو جاتے ہیں جو دیکھنے میں بے حد بُرے معلوم ہوتے ہیں۔
سفید کپڑے پہننے میں خوبصورت اور دلکش لگتے ہیں لیکن اکثر کچھ عرصے بعد ان کی چمک ماند پڑنے لگتی ہے اور ان پر پیلے دھبے نمودار ہو جاتے ہیں جو دیکھنے میں بے حد بُرے معلوم ہوتے ہیں۔ آخر ایسا کیوں ہوتا ہے؟ اس کی وجہ صرف کپڑوں کا پرانا ہونا نہیں بلکہ ہماری روزمرہ کی چند عادتیں بھی ہیں:
سفید کپڑے پیلے کیوں ہوتے ہیں؟
ماہرین کے مطابق اس کی وجہ بتاتے ہیں کہ پسینہ، جسم کی قدرتی چکنائی اور کپڑے دھونے والے پاؤڈر کی باقیات سفید کپڑوں کے ریشوں میں جمع ہو جاتی ہیں، جو وقت گزرنے کے ساتھ پیلاہٹ پیدا کرتی ہیں۔
خصوصاً سوتی کپڑے نمی اور چکنائی زیادہ جذب کرتے ہیں، اس لئے مناسب صفائی نہ ہونے پر ان کی سفیدی متاثر ہو سکتی ہے۔
اس کے علاوہ ضرورت سے زیادہ واشنگ پاؤڈر یا فیبرک سافٹنر استعمال کرنا بھی نقصان دہ ہے کیونکہ ان کی باقیات کپڑوں میں میل جمع ہونے کا سبب بن سکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:آج اپنی خوشی کے نام ایک چراغ جلاؤ
تیز دھوپ، نمی اور فضائی آلودگی بھی کپڑوں کی رنگت متاثر کر سکتی ہیں۔
سفید کپڑوں کی چمک کیسے برقرار رکھیں؟
سفید کپڑوں کی چمک برقرار رکھنے کے لئے اِن تدابیر پر عمل کریں:
سفید اور رنگین کپڑے الگ الگ دھوئیں۔
ڈٹرجنٹ کی مناسب مقدار استعمال کریں۔
کپڑوں کو اچھی طرح دھو کر پاؤڈر کی باقیات نکال دیں۔
سفید کپڑوں پر لگے داغ کو فوراً دھونے کی عادت اپنا لیں۔
کپڑوں کو مکمل خشک ہونے کے بعد ہی الماری میں رکھیں۔
سفید کپڑے صاف، خشک اور ہوا دار جگہ پر محفوظ کریں۔
خیال رہے کہ کپڑوں کی درست دیکھ بھال اور دھلائی کی معمولی عادتیں بدل کر ان کی سفیدی اور چمک دیرپا برقرار رکھی جاسکتی ہے۔