میک اَپ لگاتے وقت جس طرح ماہرانہ صلاحیتوں کی ضرورت ہوتی ہیں ٹھیک اسی طرح میک اَپ اتارنے میں بھی مہارت کی ضرورت ہوتی ہے۔
EPAPER
Updated: August 25, 2026, 2:35 PM IST | Odhani Desk | Mumbai
میک اَپ لگاتے وقت جس طرح ماہرانہ صلاحیتوں کی ضرورت ہوتی ہیں ٹھیک اسی طرح میک اَپ اتارنے میں بھی مہارت کی ضرورت ہوتی ہے۔
میک اَپ لگاتے وقت جس طرح ماہرانہ صلاحیتوں کی ضرورت ہوتی ہیں ٹھیک اسی طرح میک اَپ اتارنے میں بھی مہارت کی ضرورت ہوتی ہے۔ میک اَپ لگانے کے بعد اسے اچھی طرح صاف کرنا بھی اسکن کیئر روٹین کا اہم حصہ ہے۔ میک اَپ، اضافی تیل اور گرد و غبار جلد پر باقی رہنے سے مسام بند ہوسکتے ہیں۔ اس لئے سونے سے پہلے چہرے کی مناسب صفائی ضروری ہے۔ بازار میں مختلف اقسام کے میک اَپ ریموور دستیاب ہیں مگر گھر میں موجود بعض اجزاء کی مدد سے بھی میک اَپ صاف کرنے کیلئے آمیزے تیار کئے جاسکتے ہیں:
یہ بھی پڑھئے: تحفہ دینا چاہئے مگر اِن باتوں کا خیال رکھیں
آئلی اسکن کیلئے: چکنی جلد کیلئے ۲؍ بڑے چمچے وِچ ہیزل (Witch Hazel)، ایک بڑا چمچہ جوجوبا آئل اور ۲؍ بڑے چمچے ایلوویرا ملا کر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ تیار آمیزے کو روئی یا کاٹن پیڈ پر لگا کر میک اَپ صاف کریں۔ زیتون اور کیسٹر آئل کا آمیزہ بھی ایک آپشن ہے، اسے بہت کم مقدار میں استعمال کرکے بعد میں گیلے کپڑے سے چہرہ صاف کیا جاسکتا ہے۔
خشک جلد کیلئے: خشک جلد کیلئے ایسے اجزاء کا انتخاب کیا جاسکتا ہے جو جلد میں نمی برقرار رکھنے میں مدد دیں۔ ۲؍ بڑے چمچے گلیسرین، ایک بڑا چمچہ تیار شدہ گرین ٹی اور ایک بڑا چمچہ انگور کے بیجوں کا تیل ملا کر اسپرے بوتل میں محفوظ کیا جاسکتا ہے۔ اسی طرح ایلوویرا جیل، عرقِ گلاب اور ناریل کے تیل کا آمیزہ بھی میک اَپ صاف کرنے کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:ماں کا بڑھاپا.... جب بچپن لوٹ آتا ہے
حساس جلد کیلئے: حساس جلد والے افراد ۵؍ بڑے چمچے عرقِ گلاب میں ایک چھوٹا چمچہ ایلوویرا جیل ملا سکتے ہیں۔ اسے نرم کاٹن پیڈ کی مدد سے چہرے پر استعمال کریں۔ ایک دوسرے طریقے میں بادام کا تیل، انگور کے بیجوں کا تیل، کیمومائل ٹی اور کھیرے کا پانی شامل کیا جاتا ہے۔
کیل مہاسے والی جلد کیلئے: چہرے پر کیل مہاسے ہیں تو اس جلد کیلئے ایک بڑا چمچہ شہد اور کیلنڈیولا آئل کے ۳؍ سے ۴؍ قطرے ملائیں۔ اس آمیزے سے چہرے پر ہلکے ہاتھ سے مساج کرنے کے بعد اسے پانی سے صاف کریں۔
کمبی نیشن اسکن کیلئے: ایسی جلد جس کا ٹی زون چکنا جبکہ گال نسبتاً خشک ہوں، اس کیلئے ۲؍ بڑے چمچے وِچ ہیزل، ایک بڑا چمچہ جوجوبا آئل، ایک بڑٓ چمچہ ایلوویرا اور ۳؍ بڑے چمچے عرقِ گلاب ملا کر میک اپ ریموور تیار کیا جاسکتا ہے۔
احتیاط:
گھریلو یا قدرتی اجزاء سے اسکن الرجی ہوسکتی ہے اس لئے کسی بھی شے کو چہرے پر لگانے سے قبل پیچ ٹیسٹ ضرور کریں۔