Inquilab Logo

مرسڈیز بینز ای ۳۵۰؍ ڈی ڈیزل لانچ

Updated: April 25, 2020, 6:37 AM IST | New Delhi

 مرسڈیزبینز انڈیا نے اپنی ویب سائٹ پر نئی ای کلاس سیڈان کی ای ۳۵۰؍ ڈی کو پیش کیا ہے ۔ ای ۳۵۰؍ ڈی کو کمپنی نے کچھ ماہ پہلے فروخت کیلئے بند کردیاتھا۔ یہ ای کلاس فیملی کا ٹاپ ڈیزل ویریئنٹ ہے جو کہ اب بی ایس ۶؍ اسٹینڈرڈ سے لیس ہے ۔

Mercedes-Benz E350-D Diesel. Photo: INN
مرسڈیز بینز ای ۳۵۰؍ ڈی ڈیزل۔ تصویر: آئی این این

 مرسڈیزبینز انڈیا نے اپنی ویب سائٹ پر نئی ای کلاس سیڈان کی ای ۳۵۰؍ ڈی کو پیش کیا ہے ۔ ای ۳۵۰؍ ڈی کو کمپنی نے کچھ ماہ پہلے فروخت کیلئے بند کردیاتھا۔ یہ ای کلاس فیملی کا ٹاپ ڈیزل ویریئنٹ ہے جو کہ اب بی ایس ۶؍ اسٹینڈرڈ سے لیس ہے ۔ مرسڈیز بینز ای ۳۵۰؍ ڈی کی قیمت ۷۵ء۲۹؍ لاکھ روپے (ایکس شوروم انڈیا) رکھی ہے ۔ یہ صرف اِلائٹ ٹرم ویریئنٹ میں  ہی دستیاب ہے ۔ ای ۳۵۰؍ ڈی میں  انجن ایس ۳۵۰؍ ڈی ، جی ۳۵۰؍ ڈی اور حال ہی میں  لانچ ہوئی جی ایل ای ۴۰۰؍ ڈی والا ہی دیا ہے جو کہ بی ۶؍ آئل برنر ہے۔ اس نئی کار میں ۳ء۰؍ لیٹر وی ۶؍ ڈیزل انجن دیا ہے جو کہ برانڈ کی او ایم ۶۵۶؍ فیملی کا ہے اور اسے سب سے پہلے ہندوستان میں ۲۰۱۸ء میں ایس کلاس میں اتارا گیا تھا۔ ۲۰۲۰؍مرسڈیز بینز ای ۳۵۰؍ ڈی ایسا انجن ہے جو ۲۸۲؍ بی ایچ پی کی پاور اور ۶۲۰؍ این ایم کا ٹورک جنریٹ کرتا ہے۔ یہ انجن ۹؍ جی ٹرانک آٹومیٹک ٹرانسمیشن کے ساتھ اتاراہے۔ پاور اسپیسفکیشن کی بات کریں تو یہ پرانے ماڈل کے مقابلے ۲۰؍ بی ایچ پی زیادہ پاور اور ۲۰؍ این کا زیادہ ٹورک پیدا کرتا ہے۔ ای ۳۵۰؍ ڈی کوصفر سے ۱۰۰؍ کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار پکڑنے میں ۵ء۷؍ سیکنڈ کا وقت لگتا ہے ا ور اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار۲۵۰؍ کلومیٹر فی گھنٹہ ہے ۔ 
 نئی مرسڈیز بینز ای ۳۵۰؍ ڈی میں کمپنی نے بڑا ۱۸؍ انچ الائے وہیل دیا ہے۔ انٹری اور مڈلیول ویریئنٹ سے موازنہ کریں تو ای کلاس میں ۱۷؍ انچ کے وہیل دئیے ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی اس ماڈل میں کمپنی نے ایئر سسپنشن دیا ہے جس کے باعث بہتر اور آرام دہ رائیڈ کوالیٹی ملتی ہے۔ دوسرے فیچرس کی بات فرنٹ اور ریئر لائن کے لئے وائر لیس چارجنگ، الیکٹریکلی ایڈجسٹیبل فرنٹ سیٹس کے ساتھ میموری فنکشن سیٹیں ہیں اور اسٹیئرنگ وہیل ،ا یل ای ڈی ہیڈلیمپ ، ایل ای ڈی ڈی آرایلز، ۳۶۰؍ ڈگری کیمرا، ریئر انٹرنیٹمنٹ اسکرین، برمسٹرس ساؤنڈ سسٹ کے ساتھ ۱۳؍ اسپیکر ، ڈیجیٹل انسٹرومنٹ کنسول اور کیبن میں  اوپن پور بلیک ایش ووڈ ٹرم دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس نئی کار میں  اڈاپٹیو کنیکٹڈ کار ٹیکنالوجی ، پینورامک سن روپ اور دیگر کئی فیچرس شامل ہیں ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK