Inquilab Logo

موٹرولا کا اوسط بجٹ اسمارٹ فون ’موٹرولاون فیوژن پلس‘پیش

Updated: June 22, 2020, 12:32 PM IST | Agency

موٹرولا نے ہندوستان میں اوسط بجٹ اسمارٹ فون کی کٹیگری میں اپنا نیا فون’موٹرولا ون فیوژن پلس ‘ اتاردیا ہے

Moto Fusion Plus - Pic : INN
موٹورولا اسمارٹ فون ۔ تصویر : آئی این این

موٹرولا نے ہندوستان میں اوسط بجٹ اسمارٹ فون کی کٹیگری میں اپنا نیا فون’موٹرولا ون فیوژن پلس ‘ اتاردیا ہے۔ مضبوط بیٹری اور بہترین سیفٹی فیچر سے لیس ’موٹرولا ون فیوژن پلس‘ کے ۶؍ جی بی ریم  ور ۱۲۸؍ جی بی انٹرنل اسٹوریج والے ماڈل کی ۱۶؍ہزار ۹۹۹؍روپے ہے ۔ یہ فون ٹویلائٹ بلیو اور مون لائٹ وائٹ رنگوں میں دستیاب ہوگا۔ اس فون کو ای کامرس ویب سائٹ فلپ کارٹ پر ۲۴؍ جون سے فروخت کیلئے پیش کیا جائے گا۔ موٹر ولا ون فیوژن پلس میں ۶ء۵؍ انچ کا فل ایچ ڈی پلس ڈسپلے ہے۔ پرفارمنس کیلئے اس میں اسنیپ ڈریگن۷۳۰؍ پروسیسر دیا ہے۔ یہ فون اسٹاک  اینڈرائیڈ ۱۰؍ آپریٹنگ سسٹم پر کام کرتا ہے ۔ پاور کے لئے اس میں ۵؍ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری ہے جو ۱۵؍ واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ سے لیس ہے۔ کنکٹی ویٹی کیلئے اس میںفورجی وولٹ، بلیوٹوتھ ورژن۵ء۰، وائی فائی، جی پی ایس ، ۳ء۵؍ ایم ایم ہیڈ فون جیک، ڈوئل سم اور یو ایس بی ٹائپ سی جیسے فیچرس دئیے ہیں۔ اس فون کا وزن ۲۱۰؍ گرام ہے۔ فوٹوگرافی کیلئے اس میں ریئر کواڈ کیمرا سیٹ ہے جس میں ۶۴؍میگاپکلس کا پرائمری سینسر،۸؍میگاپکسل کا الٹر اوائیڈ اینگل لینس، ۵؍ میگاپکسل کا میکرو لیسن اور ۲؍ میگا پکسل کا ڈیپتھ سینسر ہوگا۔ فرنٹ میں ۱۶؍ میگاپکس کا پوپ اَپ سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK