Inquilab Logo

محمد زید نے سنسکرت میں ۱۰۰؍میں سے ۱۰۰؍مارکس حاصل کئے

Updated: July 22, 2020, 9:25 AM IST | Agency | New Delhi

گریٹر نوئیڈا کے طالبعلم محمد زید کی مجموعی طور پر ۵۰۰؍میں سے ۴۸۷؍ نمبرات کیساتھ امتیازی کامیابی

Mohammed Zaid with Parents
سنسکرت میں ٹاپ کرنے والا ہونہار طالبعلم محمد زید اپنے والدین کے ساتھ

گریٹرنوئیڈا کے طالبعلم  محمد  زید حسن نے سنسکرت مضمون میں ۱۰۰؍  میں  سے  ۱۰۰؍ مارکس حاصل کرکے حیرت انگیز کامیابی حاصل کی ہے۔  زید کا یہ کارنامہ ان متعصب ذہنوں کے منہ پر زناٹے دار طمانچہ ہے جو زبانوں کو مذہب کے خانوں میں بانٹنے کی مذموم کوشش کررہے ہیں۔
  معلوم ہوکہ سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن نے دسویں بورڈ امتحان کے نتائج گزشتہ دنوں ظاہر کئے ۔جس میں گریٹر نوئیڈا میں واقع دہلی پبلک اسکول کے طالب علم محمد زید محمد حسن نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس ہونہار طالب علم نے سنسکرت مضمون میں  ۱۰۰؍  میں  سے ۱۰۰؍ مارکس حاصل کئے ہیں۔  اتنا ہی نہیں اس نے بقیہ مضامین میں بھی بہترین کارکردگی پیش کی ہے اور ریاضی میںاس نے ۹۸؍مارکس، سائنس میں ۹۵، سوشل سائنس میں ۹۶؍ مارکس  اور آئی ٹی میں ۹۹؍نمبرات حاصل کئے ہیں۔ 
 تفصیلات کے مطابق محمد زید حسن کے والدین  پیشہ سے ڈاکٹر ہیں۔ زید نے سنسکرت میں اپنی دلچسپی بڑھنے اور اس مضمون میں اچھی کارکردگی کا سہرا اپنے سنسکرت کے ٹیچر سدھاکر مشر کے سر باندھا ہے۔ زید کا کہنا ہے کہ سدھاکر سر کی رہنمائی اور ترغیب کے سبب اسے سنسکرت میں دلچسپی پیدا ہوئی۔زید نے یہ بھی بتایا کہ سنسکرت مضمون منتخب کرنے کا مشورہ اس کے بڑے بھائی یوسف نے دیا تھا اور کہا تھا کہ یہ اسکورنگ سبجیکٹ ہے۔ یوسف بھی سنسکرت میں ٹاپ کرچکے ہیں۔ 
  زید کی اس امتیازی کامیابی پر اسکول کی ہیڈمسٹریس سندھیا اوستھی نے مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ زید دسویں کے بعد سائنس میں انٹرمیڈیٹ کرنا چاہتا ہے اور اس کے بعد وہ انجینئرنگ کرنا چاہتا ہے۔ اسی کے ساتھ  ساتھ  وہ مستقبل میں سائنس اور سنسکرت کو جوڑ کر تحقیقی کام کرنے کا متمنی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK