Inquilab Logo

نیٖٹ کا اعلان، طبی کورسیز میں داخلے کے متمنی طلبہ تیار ہوجائیں

Updated: February 22, 2024, 10:48 AM IST | Aamir Ansari | Mumbai

امسال یہ داخلہ امتحان ۵ ؍مئی ۲۰۲۴ء کو منعقد ہوگا،درخواست فارم بھرنے کا عمل۱۹؍فروری سے شروع ہوچکا ہے اور آخری تاریخ ۹؍مارچ ۲۰۲۴ء ہے

Education
تعلیم

ملک کا سب سے بڑا داخلہ امتحان’نیٹ‘ جس میں  ۲۰؍لاکھ سے زائد طلبہ شرکت کرتے ہیں ، کا تفصیلی نوٹس این ٹی اے کی آفیشیل  ویب سائٹ پر جاری کر دیا گیا ۔ طلبہ ویب سائٹ پر جاکر تفصیلی معلومات کا بغور مطالعہ کریں ۔ 
https://neet.ntaonline.in/frontend/web/
اہم تاریخیں
n آن لائن رجسٹریشن :    ۹؍فروری ۲۰۲۴ء سے شروع ہوگیا ہے ۔ آخری تاریخ ۹؍مارچ ۲۰۲۴ہے ۔ 
n نیٹ امتحان۵ ؍مئی ۲۰۲۴ ءکو  دوپہر ۲؍بجے تا ۵؍بج کر ۲۰ ؍منٹ  کے درمیان ہوگا ۔ 
n نیٹ امتحان کے نتائج کا اعلان۱۴؍جون۲۰۲۴ءکو ہوگا ۔
پرچے کی اہم تفصیلات
n  نیٹ کے پرچے میں  ۲۰۰ ؍سوالات ہوں گےجس میں سے ۱۸۰؍ سوالات حل کرنے ہیں ۔ 
nایک صحیح جواب کو ۴ ؍نشانات اور غلط ہونے پر ایک مارک کم کر دیا جائے گا۔ اس طرح کل مارکس ۷۲۰؍ہوں گے۔ 
n نیٹ امتحان ایم سی کیوسوالات پر مشتمل ۱۳؍ زبانوں میں منعقد ہوگا (انگریزی ، ہندی ، اردو،مراٹھی ،  آسامی ، گجراتی ، بنگالی ، کنڑ ، تیلگو، تامل ، اڑیہ ،  پنجابی اور ملیالم )۔ انگریزی کے علاو ہ باقی ۱۲؍ زبانوں کے سوالیہ پرچہ  ’بائے لینگول‘ دیگر زبانوں کیساتھ انگریزی میں بھی سوالات ہوں گے۔دو زبانوں میں فراہم کیے جائیں گے ۔ )
نیٖٹ کن طلبہ کو دینا ہوگا؟
 پورے ملک میں کوئی بھی طالب علم اگر(ایم  بی بی  ایس )،(بی   ڈی ایس) ،(بی   اے   ایم   ایس)، (بی  ایچ  ایم  ایس )،( بی یو  ایم   ایس ) اور(بی  ایس  ایم ایس) ان ۵؍ کورسیز کے علاوہ حیوانات سے متعلق ۵؍ سالہ اور (بی   وی  ایس سی اور اے  ایچ ) اس طرح ان ۷؍ کورسیز میں داخلہ کے متمنی تمام طلبہ کو نیٹ امتحان دینا لازمی ہے ۔ اس کے علاوہ ۷؍ کورسیز میں داخلہ کا دوسرا کوئی راستہ نہیں ہے ۔ 
 مذکورہ ۷؍ کورسیز کے تمام قسم کے کالجزمثلاً سینٹرل یونیورسٹیز ، سینٹرل انسٹی ٹیوٹس ، پرائیویٹ ڈیمڈ یونیورسٹیز ، (اے  آئی  آئی  ایم  ایس )، (جے   آئی  پی   ایم   ای  آر)، (اے   ایف  ایم   سی )، (ای ایس  آئی سی )وغیرہ ملک میں موجود تمام قسم کے میڈیکل کالجز میں داخلے صرف اور صرف نیٖٹ امتحان کی بنیاد پر ہی ہوں گے ۔ 
  ایم   بی   بی   ایس اور بی    ڈی  ایس کے سرکاری کالجز کے ۱۵؍فی صد کل ہند کوٹہ اور کل ہند حیثیت کے حامل (ایم   بی   بی   ایس ) اور (بی  ڈی   ایس ) کے لئے میڈیکل کائونسلنگ کمیٹی (mcc.nic.in) اور (بی   اے  ایم   ایس)، (بی  ایچ  ایم  ایس )،( بی   وی  ایم  ایس )اور (بی   ایس  ایم   ایس )کے لئے (aaccc.gov.in) کی جانب سے اور (بی   وی  ایس سی اور اے  ایچ ) کے داخلےvcicounseling.nic.in کی  جانب سے داخلوں کا عمل پورا ہوتا ہے ۔  ٭ریاستی سطحوں کے کالجزمیں داخلوں کا اختیار ریاستی سرکاروں کو ہوتا ہے ۔ 
مہاراشٹر میں بی ایس سی نرسنگ کے لئے علاحدہ داخلہ امتحان
٭میڈیکل سائنس سے متعلق (بی   پی   ٹی  ایچ ) ، (بی  او   ٹی  ایچ ) ، (بی  اےایس ایل پی )،(بی پی او ٹی  ایچ) میں ریاستی سرکاروں کو اس بات کا اختیار ہے کہ وہ چاہیں تو نیٹ کو اختیار کریں یا اپنا کوئی داخلہ امتحان منعقد کریں ۔ ریاست مہاراشٹرمیں نیٹ ہی کے ذریعے ان تمام کورسیز میں داخلہ دیئے جاتے ہیں ۔ بی ایس سی نرسنگ کے لیے مہاراشٹر اسٹیٹ میں علاحدہ سی ای ٹی ہے۔ جسے ایم ایچ ۔نرسنگ سی ای ٹی ۲۰۲۴ ءکا نام دیا گیاہے۔
٭آرمڈ فورسیس میڈیکل سروس ہاسپٹل میں بی ایس سی نرسنگ کورس میں داخلے کے لیے این ای ای ٹی میں شرکت ضروری ہے۔ 
٭مہاراشٹر ریاست میں نیٹ کے ذریعے کل ۱۰؍ کورسیس میں ایڈمیشن دیاجاتا ہے ۔
مہاراشٹر میں نیٖٹ کی بنیاد پر 
ان ۱۰؍کورسیز میں داخلہ ملتا ہے
nایم  بی  بی ایس nبی   ڈی   ایس nبی  اے ایم ایس nبی  ایچ  ایم ایس
 nبی  پی ٹی ایچnبی  او ٹی  ایچ  nبی  اے  ایس  ایل پی  nبی  پی  او  ٹی ایچ
nاے  ایچ  nبی  وی ایس  سی۔ 
 لہٰذا مہاراشٹر کے تمام طلبہ و طالبات جو مندرجہ بالا ۱۱؍ کورسیز میں سے کسی ایک میں داخلہ کے متمنی ہوں تو انہیں نیٖٹ امتحان دینا لازمی ہوگا ۔ 
نیٖٹ میں شرکت کیلئےاہلیت اور عمر کی حد
n بارہویں بورڈ امتحان میں (پی  سی  بی ) میں اوپن کیٹگری سے متعلق طلبہ کو ۵۰؍فی صد ، ریزرو کیٹگری کے لئے ۴۰؍فی صد ، اور جسمانی اپاہج کے لئے ۴۵؍فی صد کی ضرورت ہے ۔ 
n اسی طرح مندرجہ بالا کورسیز میں داخلہ کے نیٹ میںاوپن کیٹگری کے لئے ۵۰؍پرسنٹائیل اورریزور کیٹگری کے لئے ۴۰؍پرسنٹائیل   ۔ 
n  عمر : ۳۱؍دسمبر ۲۰۲۴ء کو کم ازکم  ۱۷؍سال مکمل ہونا لازمی ہے ۔ اور زیادہ سے زیادہ عمر کی حدکی کوئی قید نہیں رکھی گئی ہے۔
n  ایم   بی  بی ایس کی پڑھائی کی خاطر بیرون ملک جانے والے طلبہ کو بھی نیٹ دینا اور اس میں کوالیفائی ہونا لازمی ہے ۔ درخواست کا طریقہ، فیس ، درکار دستاویز  اور دیگر معلومات این ٹی اے کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔ n

education Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK