Inquilab Logo

نیسٹ ۲۰۲۱ءکا درخواست فارم :۲۴؍فروری کوجاری ہوگا

Updated: February 15, 2021, 11:21 AM IST | Agency | New Delhi

داخلہ امتحان ’’نیشنل انٹرنس اسکریننگ ٹیسٹ(نیسٹ)۲۰۲۱ء‘‘ کے لئے درخواست فارم ۲۴؍فروری ۲۰۲۱ء کو جاری کیا جائے گا۔

NEST Form
نیسٹ فارم

داخلہ امتحان ’’نیشنل انٹرنس اسکریننگ ٹیسٹ(نیسٹ)۲۰۲۱ء‘‘ کے لئے درخواست فارم ۲۴؍فروری ۲۰۲۱ء کو جاری کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ایجوکیشن ریسرچ بھونیشور(این آئی ایس ای آر) اور ممبئی یونیورسٹی ڈپارٹمنٹ آف اٹامک انرجی سینٹر فار ایکسلنس اِن بیسک سائنس( یو ایم ڈی اے ای سی بی ایس) کے انڈرگریجویٹ کورسیز میں داخلہ اس انٹرنس امتحان کے ذریعے دیا جاتا ہے۔  درخواست کی آخری تاریخ ۳۰؍اپریل ۲۰۲۱ء ہے ۔  نیسٹ کا انعقاد ۱۴؍ ۲۰۲۱ء کو ہوگا۔ یہ داخلہ امتحان آن لائن موڈ میں دو سیشن میں منعقد کیا جائے گا۔ صبح ۹؍بجےس سے ساڑھے ۱۲؍بجے تک اور دوپہر ۲؍ بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے تک ۔ وہ سبھی امیدوار جو نیسٹ ۲۰۲۱ء میں شرکت کرنا چاہتے ہیں وہ ۲۴؍فروری ۲۰۲۱ء سے آفیشیل ویب سائٹ پر درخواست دے سکتے ہیں۔نیسٹ ۲۰۲۱ء داخلہ امتحان کے لئے امتحانی مرکز کے طور پر امیدوار زیادہ سے زیادہ ۵؍ شہروں کا ترجیحی انتخاب کرسکتےہیں۔ رجسٹر ڈ امیدوارکو ۲۰؍ مئی ۲۰۲۱ء کو ایڈمٹ کارڈ جاری کیا جائے گا۔ دھیان رہے کہ نیسٹ کے ذریعہ  نائزر بھونیشور اور سینٹر فار ایکسلنس اِن بیسک سائنسز(یو ایم-ڈی اے ای سی ای بی ایس) کے انڈرگریجویٹ کورسیز میں داخلہ ہوتا ہے ۔ علاوہ ازیں وشو بھارتی یونیورسٹی کے انٹی گریٹیڈ سائنس ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر بھی اپنے انڈرگریجویٹ کورسیز میں داخلوں کے لئے نیسٹ کی میرٹ لسٹ کو قبول کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK