Inquilab Logo

نئی جیگوار ایف ٹائپ ہندوستان میں لانچ

Updated: May 09, 2020, 4:36 AM IST | Mumbai

جیگوار لینڈرور نے ہندوستانی بازار میں  ۲۰۲۰؍جیگوار ایف ٹائپ لانچ کردی ہے۔ جیگوار ایف ٹائپ فیس لفٹ کی قیمت ۹۵ء۱۲؍ لکاکھ روپے سے ۲ء۴۱؍ کروڑ روپے کے درمیان ہے۔ اس شاندار اسپورٹس کار کو کُوپ اور کنورٹیبل دونوں  باڈی اسٹائل میں بازار میں اتارا گیا ہے ۔ نئی جیگوار ایف ٹائپ کل ۹؍ ویریئنٹس میں دستیاب جن میں  ۶؍ کوپ اور ۳؍ کنورٹیبل ماڈل ہے۔

For Representation Purpose Only. Photo INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

جیگوار لینڈرور نے ہندوستانی بازار میں  ۲۰۲۰؍جیگوار ایف ٹائپ لانچ کردی ہے۔ جیگوار ایف ٹائپ فیس لفٹ کی قیمت ۹۵ء۱۲؍ لکاکھ روپے سے ۲ء۴۱؍ کروڑ روپے کے درمیان ہے۔ اس شاندار اسپورٹس کار کو کُوپ اور کنورٹیبل دونوں  باڈی اسٹائل میں بازار میں اتارا گیا ہے ۔ نئی جیگوار ایف ٹائپ کل ۹؍ ویریئنٹس میں دستیاب جن میں  ۶؍ کوپ اور ۳؍ کنورٹیبل ماڈل ہے۔
طاقتوراسپورٹس کار: جیگوار ایف ٹائپ میں ۲؍ انجن متبادل ہیں ۔ ان میں  ایک ۲ء۰؍لیٹر ، ۴؍ سلنڈر پیٹرول انجن ہے، جو ۲۹۶؍ بی ایچ پی کی پاور اور ۴۰۰؍ این ایم کاٹورک جنریٹ کرتاہے۔ دوسرا ۵ء۰؍ لیٹر، سوپر چارجڈوی ایٹ انجن ہے جو دو آؤٹ پٹ میں دستیاب ہے۔ وی ایٹ انجن کے ایک ورژن میں ۴۴۴؍بی ایچ پی کی پاور اور ۵۸۰؍این ایم کا ٹورک ، جبکہ دوسرے ورژن میں ۵۶۷؍ بی ایچ پی کی پاور اور۷۰۰؍ این ایم کا ٹورک ملتا ہے۔ 
شاندار رفتار: نئی جیگوار ایف ٹائپ کا ۲ء۰؍لیٹر انجن کے ساتھ آنے والا ماڈل ۵ء۷؍ سیکنڈ میں  صفر سے ۱۰۰؍ کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار پکڑنے کا اہل ہے۔ اس کی ٹاپ رفتار ۲۵۰؍ کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ ۴۴۴؍ بی ایچ پی پاور والا انجن ۴ء۶؍ سیکنڈ میں صفر سے ۱۰۰؍ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارپکڑسکتاہے جبکہ اس کی ٹاپ رفتار ۲۸۵؍کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ سب سے پاور فل ۵۶۷؍ بی ایچ پی کی پاور اور انجن ۳ء۷؍ سیکنڈ میں صفر سے ۱۰۰؍ کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار پکڑنے کی اہل ہے۔ اس کی ٹاپ اسپیڈ ۳۰۰؍ کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ 
تازہ لُک: اس اَپ ڈیٹیڈ جیگوار ایف ٹائپ کا فرنٹ لُک پرانے ماڈل کے مقابلے بالکل الگ ہے۔ اس میں نئی اور بڑی سنگل فریم گرل، سلم پکسل ایل ای ڈی ہیڈلائٹس، نیا کلیم شیل بونٹ اور بڑے انڈیکس کے ساتھ ریوائزڈ فرنٹ اور ریئر بمپر دئیے گئے ہیں ۔ اس اسپورٹس کار کی ایل ای ڈی ٹیل لائٹ پہلے کے مقابلے اب زیادہ پتلی ہے۔ پرانے ماڈل کے مقابلے اَپ ڈیٹیڈ جیگوار ایف ٹائپ کا مجموعی لُک زیادہ اسپورٹی اور پرکشش ہے۔ 
پریمیم انٹیریئر: نئی جیگوار ایف ٹائپ کے انٹیریئر میں بھی تبدیلی کی گئی ہے جو کہ کیبن کو فریش اور زیادہ پریمیم احساس دیتے ہیں ۔ جیگوار کا دعویٰ ہے کہ اب ایف ٹائپ میں اور زیادہ ہائی کوالیٹی مٹیریل کا استعمال ہوا ہے۔ کار میں ۱۲ء۳؍ کا نیا ڈیجیٹل انسٹرومنٹ کلسٹر اور اینڈرائیڈ آٹو و ایپل کارپلے کےس ساتھ ۱۰؍انچ کا ٹچ اسکرین انفوٹینمٹ سسٹم دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK