Inquilab Logo

نیا فون : لیسا کا پہلا اسمارٹ فون لائٹز ون متعارف کرایا گیا

Updated: June 22, 2021, 4:26 PM IST | Agency

اسمارٹ فون فوٹو گرافی سے متعلق پرزے جات تیار کرنے والی مشہور جرمن کمپنی ’لیسا‘ نے اب اسمارٹ فون کاروبار میں پیشقدمی کی ہے۔

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔تصویر :آئی این این

 اسمارٹ فون فوٹو گرافی  سے متعلق پرزے جات تیار کرنے والی مشہور جرمن کمپنی ’لیسا‘ نے اب اسمارٹ فون کاروبار میں پیشقدمی کی ہے۔ لائیسا نے اپنا پہلا فلیگ شپ اسمارٹ فون’لیسا  لائٹز ون‘متعارف کرایا ہے۔ یہ فون جاپان میں متعارف کرایا گیا ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ کیونکہ جرمن برانڈ اس سے پہلے جاپانی کمپنی کے شارپ اکیوس آر۶؍ کی تیاری کا حصہ بن چکا ہے۔ درحقیقت یہ نیا فون شارپ کمپنی کے اکیوس آر۶؍ کے بالکل مشابہ ہے۔ یہ فون سب سے پہلے جاپان میں ہی صارفین کو دستیاب ہوگی جس کی قیمت ۱۷۰۰؍ ڈالرز(ایک لاکھ ۲۶؍ہزار ۱۳۰؍ روپے کم و بیش)  ہے، حالانکہ اکیوس آر۶؍ کی قیمت۱۰۵۶؍ ڈالرز ہے۔ لیسا  لائٹز ون میں ۶ء۶؍انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے۲۴۰؍ ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔ اسنیپ ڈریگن۸۸۸؍ پروسیسر،۱۲؍ جی بی ریم اور۲۵۶؍ جی بی اسٹوریج فون کا حصہ ہے۔ فون کی بیٹری ۵؍ہزار ایم اے ایچ کی ہے۔ مگر فون کی خاص بات اس کا ایک انچ سینسر سے لیس۲۰ء۲؍ میگا پکسل مین کیمرا ہے جو اس وقت دنیا کا سب سے بڑا بیک کیمرا بھی ہے ۔ اس کے علاوہ فرنٹ پر۱۲ء۶؍ میگا پکسل کیمرا موجود ہے جبکہ اینڈرائیڈ۱۱؍ آپریٹنگ سسٹم فون میں دیا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق تھری ڈی الٹرا سونک فنگرپرنٹ سنسر ڈسپلے کے اندر نصب ہے اور اس میں۲؍ فنگرپرنٹس کو بیک وقت اضافی سیکوریٹی کیلئے  استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہ فون دیگر ممالک میں کب تک دستیاب ہوگا اس بارے میں کمپنی کی جانب سے کچھ نہیں بتایا گیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK