Inquilab Logo

نئے فون کی باتیں:گوگل کا نیا فون ’پکسل۶‘  ایسا ہوگا

Updated: May 18, 2021, 4:46 PM IST

گوگل اپنے نئے اسمارٹ فون’پکسل ۶‘ کو جلد ہی بازار میں متعارف کرائے گی۔ فی الحال کمپنی کی جانب سے اس حوالےسے کوئی مصدقہ اطلاع عام نہیں کی گئی ہے مگر اس نئے فون کا ڈیزائن لیٖک ہوگیا ہے۔

Pixel 6.Picture:INN
پکسل۶۔تصویر :آئی این این

گوگل اپنے نئے اسمارٹ فون’پکسل ۶‘ کو جلد ہی بازار میں متعارف کرائے گی۔ فی الحال کمپنی کی جانب سے اس حوالےسے کوئی مصدقہ اطلاع عام نہیں کی گئی ہے مگر اس نئے فون کا ڈیزائن لیٖک ہوگیا ہے۔ یہ سمجھاجاتا ہے کہ گوگل پکسل سیریز کے فون میں ڈیزائن سے زیادہ کیمرا سیٹ اپ بہتر بنانے پر توجہ دی جاتی ہے ۔ تاہم اس بارایسا لگتا ہے کہ گوگل اپنی پکسل سیریز کو مکمل طور پر ری ڈیزائن کرنے جارہی ہے۔ پکسل۶؍سیریز کے فونز کے ڈیزائن کی ایک لیٖک ہونے والی تصویر سے یہ اندازہ لگایا جارہا ہے۔پکسل۶؍ اور پکسل۶؍ پرو کا ڈیزائن گزشتہ سال کے پکسل۵؍ کے مقابلے میں بالکل مختلف دکھائی دے رہا ہے۔پکسل۶؍ کچھ چھوٹا نظر آرہا ہے جس کے بیک پر۲؍کیمرے ایک بہت بڑا آئی لینڈ میں موجودہے۔دوسری جانب پکسل۶؍ پرو بڑا ہونے کے ساتھ بیک پر۳؍ کیمروں سے لیس نظر آتا ہے جو ممکنہ طور پر ٹیلی فوٹو لینس ہوسکتا ہے۔ لیٖک رپورٹ کے مطابق پکسل۶؍ کے خاکے فونز کی حقیقی تصاویر پر مبنی ہیں جن کو ایک تھرڈ پارٹی نے تیار کیا۔ فون کے فرنٹ پر سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے جبکہ بیزل بھی نہ ہونے کے برابر ہیں۔ گوگل پکسل۶؍ سیریز کے فونز بھی آخری سہ ماہی میں لانچ کئے جانے  کا امکان ہے۔

tech news Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK