Inquilab Logo

این ایم آئی ایم ایس :مختلف اسٹریم کے بہترین کورسیز کا مرکز

Updated: February 08, 2024, 10:48 AM IST | Mumbai

ممبئی کے ولے پارلے میں واقع ’این ایم آئی ایم ایس کیمپس ‘ کا شمار ریاست و ملک کی بہترین ڈیمڈ یونیورسٹیز میں ہوتا ہے۔

Education
تعلیم

 ممبئی کے ولے پارلے میں واقع ’این ایم آئی ایم ایس کیمپس ‘ کا شمار ریاست و ملک کی بہترین ڈیمڈ یونیورسٹیز میں ہوتا ہے۔ اس ادارہ میںکریئر کے مختلف  شعبوں جیسے انجینئرنگ، سائنس اور ٹیکنالوجی، مینجمنٹ، کامرس، آرکیٹیکچر، قانون، اقتصادیات، ایوی ایشن، ڈیزائن،  ہاسپٹالیٹی ، میتھمیٹکل سائنس، برانڈنگ،  اور ایڈورٹائزنگ وغیرہ جیسے اہم شعبوں  کے بہترین کورسیز  موجود ہیں۔  یہاں بین الاقوامی معیار کا انفرا اسٹرکچر ، زبردست سہولیات ، اعلیٰ وتعلیم یافتہ اسٹاف و فیکلٹی ، انڈسٹری سے ٹائی اَپس،نئے قسم کے کورسیز ، مختلف اسٹریم کے بہترین  کامبینیشن  دستیاب ہیں۔ 
این آئی ایم ایس کیمپس کہاں کہاں ہیں :  (۱)  ممبئی (۲) شیٖر پور(۳)  بنگلورو(۴)  حیدرآباد(۵)  اندور(۶)   نوی ممبئی(۷)  دھولیہ (۸)  چنڈی گڑھ ۔ان تمام اداروں میں کورسیز اور پروگرام کی تفصیلات اس طرح ہے ۔
انڈر گریجویٹ لیول کورسیز
(۱)  انجینئرنگ شعبہ :    ایم بی اے ٹیک :  ( بی ٹیک  کے ساتھ ایم بی اے ٹیک ) ۔ انجینئرنگ کی  مختلف برانچ:n انفارمیشن ٹیکنالوجی n کمپیوٹر انجینئرنگ n ڈاٹا سائنسn آرٹی فیشیل انٹیلی جینس 
(۲) مینجمنٹ اسپیشلائزیشن :nفائنانس ( بشمول فائنانشیل ٹیکنالوجی )nمارکٹنگ nآپریشن اینڈ پروجیکٹ مینجمنٹ  n بزنس انٹیلی جینس اینڈ انالیٹکس ۔ ان تمام کورس میں دورانیہ  بارہویں  کے بعد ۵؍ سال ہوتا ہے۔ ممبئی ، نوی ممبئی ، شِر پور ، اندور کیمپس میں موجود ہے۔ 
بی ٹیک کورس: nبی ٹیک کمپوٹر سائنس اینڈ انجینئرنگ ( ڈاٹا سائنس )  اس  میں امیدواروں کو ڈوئل ڈگری ملنے کے مواقع موجود ہے ۔ بی ایس کیساتھ ایم ایس  امریکہ کی ورجینیا یونیورسٹی کے اشتراک کیساتھ  اس کورس میں بیچلر ڈگری کورس اپنے ملک میں جبکہ ایم ایس ڈگری کیلئے امریکہ جانے کا موقع ہوگا۔ n ڈاٹا سائنس nآرٹی فیشیل انٹلی جینسnکمپیوٹر سائنس اینڈ انجینئرنگ ( سائبر سیکوریٹی )   ان چاروں کورسیز کیلئے ورجینیا یونیورسٹی سے معاہدہ ہے۔
n کمپیوٹر سائنس اینڈ بزنس سسٹم  اس کورس کے لئے  ٹی سی ایس کے ساتھ اشتراک کیا گیا ہے۔
 n انفارمیشن ٹیکنالوجیn کمپیوٹر n الیکٹرونک ٹیلی کمیونیکشن n میکانیکل  n سول n میکا ٹرونکس  یہ سارے کورسیز بارہویں کے بعد ۴؍ سال دورانیے کےہیں۔ ممبئی ، نوی ممبئی ، شِر پور ، اندور ، حیدرآباد ، چندی گڑھ کیمپس میں موجود ہے۔ 
(۲)   فارمیسی کا شعبہ:   n بی فارم :  چار سال پر مشتمل کورس  بارہویں میں فزکس ، کیمسٹری میتھس یا بایولوجی  ۴۵ فیصد مارکس کے ساتھ کامیاب ۔ شِر پور اور ممبئی کیمپس میں
 n بی فارم ( لیٹرل انٹری )  :  ڈپلوما ان فارمیسی کے بعد تین سال پر مشتمل کورس ۔شیرپور اور ممبئی کیمپس میں 
n بی فارم اور ایم بی اے ساتھ میں ـ:  پانچ برسوں پر مشتمل کورس بارہویں بعد دوہری ڈگری کورس ۔ 
(۳)  آرکیٹیکچر کا شعبہ :  n بیچلر آف آرکیٹیکچر کورس : بارہویں کے بعد ۵؍ سالہ دورانیہ کا کورس 
n بی اے ( آنرس) انٹیر ئیر انوائیرومینٹ اینڈ ڈیزائنر : بارہویں بعد تین سال کورس 
(۴)  سائنس کا شعبہ :  n بی ایس سی ( اپلائیڈ سائیکو لوجی ) بارہویں سائنس یا آرٹس  یا کامرس کسی بھی اسٹریم سے کامیاب ۶۰؍ فیصد ۔۳؍ سالہ کورس 
n بی ایس سی انیمیشن اینڈ وی ایف ایکس :  بارہویں سائنس یا آرٹس  یا کامرس کسی بھی اسٹریم سے کامیاب ۶۰؍فیصد مارکس کیساتھ ۳؍سال کورس 
n انٹیگریٹیڈ ایم ایس سی ان بایو میڈیکل سائنس:  بارہویں سائنس بایولوجی لازمی مضمون اور سائنس کامیاب ۶۰؍فیصد مارکس کیساتھ  ۵؍سال کورس 
میتھمیٹکس اینڈ اپلائیڈ سائنس :n بی ایس سی ( اپلائیڈ میتھمیٹکل کمپوٹنگ) n بی ایس سی ( اپلائیڈ اسٹیٹس اینڈ انالیٹکس ) n بی ایس سی ( ڈاٹا سائنس )  n بی ایس سی ( آنرس ) آرٹیفیشیل انٹیلی جینس 
کامرس کا شعبہ : n بی بی اے  n بی کام ( آنرز) 
 n بی ایس سی فائننس  n بی ایس سی اکنامکس  ۔ ان چاروں کورسیز  میں داخلے کے لیے بارھویں میں میتھس ہونا ضروری ہے جبکہ اسٹریم کوئی بھی ہوسکتی ہے  بارہویں میں ۵۰ فیصد مارکس کے ساتھ کامیابی ضروری ہے
لبرل آرٹس کا شعبہ :بی اے ( آنرس ) لبرل آرٹس  بارہویںمیں ۵۰ فیصد مارکس کے ساتھ کامیاب کسی بھی اسٹریم سے 
ڈیزائننگ کا شعبہ : بیچلر آف ڈیزائننگ  ہیومنائزنگ ٹیکنالوجی : بارہویں بعد چار سال مشتمل کورس 
برانڈنگ اینڈ ایڈورٹائزنگ :  تین سال پر مشتمل کورس بی بی اے ان برانڈنگ اینڈ ایڈ ورٹائزنگ ۔ اس کے علاوہ کئی اور بھی کورسیز ہیں جو بہت زیادہ مانگ والے ہیں انڈسٹری سے ٹائے اپ والے  کورسیز ہیں ۔ ان کورسیز میںداخلے کیلئے مختلف انٹرنس امتحانات ہیں ۔ جن کیلئے  درخواست فارم پُر کیے جارہے ہیں ۔ 
nاین سی ای ٹی ۔ بی ٹیک اور ایم بی اے ٹیک اسی طرح بی فارمیسی کے لیے 
nاین پی اے ٹی ۔بی بی اے /بی کام /بی ایس سی فائنانس / اکنامکس /برانڈنگ اینڈ ایڈ ورٹائزنگ
nاین ایل اے ٹی ۔لا کے کورسیز کیلئے 
مختلف سی ای ٹیز کیلئے ویب سائٹ :  
www.nmimscet.in
ویب سائٹ ـ : 
www.nmims.edu/admission

education Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK