Inquilab Logo

ایس ایس سی ایم ٹی ایس ریکروٹمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری

Updated: February 11, 2021, 2:11 PM IST | Agency

اسٹاف سلیکشن کمیشن(ایس ایس سی)نے جمعہ کو اپنی آفیشیل ویب سائٹ پر ملٹی ٹاسکنگ اسٹاف(ایم ٹی ایس) غیرتکنیکی اسٹاف کی بھرتی کے لئےآن لائن نوٹی فکیشن جاری کیا ہے۔

SSC MTS - Pic : INN
ایس ایس سی ایم ٹی ایس ۔ تصویر : آئی این این

اسٹاف سلیکشن کمیشن(ایس ایس سی)نے جمعہ کو اپنی آفیشیل ویب سائٹ پر ملٹی ٹاسکنگ اسٹاف(ایم ٹی ایس) غیرتکنیکی اسٹاف کی بھرتی کے لئےآن لائن نوٹی فکیشن جاری کیا ہے۔ متمنی اور اہل امیدوار ۲۱؍مارچ ۲۰۲۱ء کو یا اس سے پہلے ایس ایس سی ٹی ایس بھرتی ۲۰۲۱ءکے لئے ’ssc.nic.in‘پر آن لائن درخواست کرسکتے ہیں۔ حالانکہ فیس کی ادائیگی کرنے کی آخری تاریخ ۲۳؍ مارچ ۲۰۲۱ء ہے۔ دھیان رہے کہ اسٹاف سلیکشن کمیشن یکم جولائی سے ۲۰؍جولائی ۲۰۲۱ء کے دمریان ایس ایس سی ایم ٹی ایس ٹیئر ون ایگزام کا انعقاد کرے گا۔ جبکہ ٹیئر ٹو امتحان ۲۱؍نومبر ۲۰۲۱ء کو منعقد ہونےو الا ہے۔ ایس ایس سی ایم ٹی ایس ۲۰۲۱ء نوٹی فکیشن کے مطابق امتحان کے لئے درخواست فیس ۱۰۰؍ روپے۔ خاتون امیدوار اور ایس سی ، ایس ٹی پی ڈبلیو ڈی ، ایکس سروس مین (اے ایس ایم) کے ریزرویشن کے اہل امیدواروں کے لئے کوئی فیس نہیں ہے۔د یگر امیدوار بھیم یوپی آئی ، نیٹ بینکنگ، ویزا، ماسٹر کارڈ، میسٹرو، رُوپے کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ یا ایس بی آئی برانچ میں چالان جنریٹ کرکے نقد جمع کراسکتے ہیں۔ معلوم ہوکہ ایس ایس سی کمپیوٹرپر مبنی امتحان ہےا ور ڈسکرپٹیو پیپر کی بنیاد پر ایم ٹی ایس عہدہ کے لئے امیدواروں کا انتخاب کرتا ہے۔ کمپیوٹر پر مبنی امتحان میں جنرل انگلش، جنرل انٹیلی جنس اور ریزننگ، نیومریکل اپٹی ٹیوڈ اور جنرل اویئرنیس سے سوالات پوچھے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK