Inquilab Logo

کیا آپ وارڈ روب بنوانا چاہتی ہیں؟ ان نکات کو یاد رکھئے

Updated: February 20, 2024, 11:43 AM IST | Odhani Desk | Mumbai

کسی زمانے میں کپڑے، جوتے، چوڑیاں اور دیگر کئی اشیاء رکھنے کیلئے مختلف قسم کی الماریوں، شوکیس اوربکسوں کا رواج تھا لیکن زمانے کی ترقی ساتھ ساتھ وارڈروب میں بھی نت نئے ڈیزائن رائج ہو گئے ہیں۔

An attractive wardrobe enhances the beauty of the bedroom. Photo: INN
جاذب نظر وارڈروب سے بیڈ روم کی رونق بڑھ جاتی ہے۔ تصویر : آئی این این

کسی زمانے میں کپڑے، جوتے، چوڑیاں اور دیگر کئی اشیاء رکھنے کیلئے مختلف قسم کی الماریوں، شوکیس اوربکسوں کا رواج تھا لیکن زمانے کی ترقی ساتھ ساتھ وارڈروب میں بھی نت نئے ڈیزائن رائج ہو گئے ہیں۔ اب تو بیڈ روم کی تعمیر و سجاوٹ کرتے وقت اس بات کا خصوصی خيال رکھا جا تا ہے کہ وارڈروب کا ڈیزائن اس طرح کا ہو کہ یہ دیکھنے میں نہ صرف خوبصورت لگے بلکہ کم سے کم جگہ بھی گھیرےاوراس میں زیادہ سے زیادہ چیزیں بھی رکھی جاسکیں۔ آج آپ کو وارڈروب سے متعلق معلومات فراہم کی جائے گی، تاکہ جب کبھی آپ کو کوئی الماری يا وارڈروب وغيرہ بنوانے کی ضرورت محسوس ہو تو یہ معلومات آپ کیلئے مفید ثابت ہو۔ ايک بات یاد رکھیں کہ کمرے ميں موجود کپڑوں کی الماری کا مقصد صرف يہی نہیں کہ اس ميں کپڑے اور دیگر ضرورياتِ زندگی کی اشيا ء جیسے تیسے ٹھونس دی جائیں بلکہ جاذب نظر وارڈروب سے بیڈ روم کی شان بڑھ جاتی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: پردے خریدنے سے قبل چند باتیں جان لیں

وارڈروب ہميشہ کمرے کے سائز کے مطابق ہونی چاہئے۔ چھوٹے سے کمرے ميں بڑے سائز کی الماری اچھا تاثر نہیں دے گی۔ وارڈروب بنوانے سے پہلے آپ کو معلوم ہونا چاہئے کہ گھر کے افراد کپڑوں کا استعمال کس طرح کرتے ہيں مثلاً گھر کے زيادہ افراد دفاتر میں کام کرنے والے ہيں تو وارڈروب کا’ہینگنگ پورشن‘ زیادہ بڑاہو نا چاہئے تاکہ اس ميں استری کئے ہوئے زيادہ سے زيادہ کپڑے لٹکائے جا سکيں اور اس پورشن کی لمبائی بھی ایسی ہونی چاہئے کہ کپڑے ہينگر ميں لٹکانے کے بعد بھی تھوڑی سی جگہ بچ جائے۔ 
اگر گھر میں چھوٹے بچے زيادہ ہوں تو اس صورت ميں اس کے خانے زيادہ رکھوائیں تاکہ بچوں کے تہ کئے ہوئے زيادہ سے زيادہ کپڑے ان ميں رکھ سکيں۔ بہتر طریقہ يہی ہے کہ بچو ں کی شيلف کا پورشن علاحدہ بنوا ليں تاکہ کپڑے اور دیگر اشياء رکھنے ميں سہولت رہے۔ 
وارڈ روب کا نچلا پورشن جوتوں کے لئے بنوائيں اس کیلئے آپ دراز بھی بنوا سکتے ہيں اور کھلے خانے بھی۔ اسکے علاوہ وارڈروب کا اوپر والا پورشن کچھ اس انداز سے بنوائیں کہ وہ آگے کی طرف بڑھا ہوا ہو، اس طرح اس ميں زيادہ اشیاءرکھنے کی گنجائش پيدا ہو جاتی ہے۔ اس حصے میں آپ بستر اور کمبل وغيرہ بھی آسانی سے رکھ سکتی ہيں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK