• Wed, 23 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

مینٹور (راہنما) کی اہمیت اور اس کا انتخاب کیسے کریں؟

Updated: October 02, 2025, 1:31 PM IST | Odhani Desk | Mumbai

موجودہ دور میں کتابی معلومات اور صلاحیتیں تو سب کے پاس ہیں، لیکن حقیقی کامیابی انہیں ملتی ہے، جنہیں صحیح وقت پر صحیح صلاح ملتی ہے۔ اِسی کو ’مینٹورشپ‘ کہتے ہیں۔ مینٹور وہ شخص ہوتا ہے جو اپنے تجربے، مشاہدے اور علم کی روشنی میں یہ بتاتا ہے کہ آپ کو کس طرح آگے بڑھنا چاہئے۔

A mentor can be a mother, a father, or any other experienced person. Photo: INN
مینٹور ماں بھی ہوسکتی ہے، باپ بھی اور کوئی دوسرا تجربہ کار شخص بھی۔ تصویر: آئی این این

ہم سب کی زندگی میں ایسے موڑ آتے ہیں جب لگتا ہے کہ راستے کہیں کھو گئے ہیں۔ کبھی کریئر میں آگے بڑھنے کا طریقہ سمجھ نہیں آتا، تو کبھی ذاتی زندگی میں فیصلہ کرنے میں دشواری پیش آتی ہے۔ اگر کوئی تجربہ کار شخص کی رہنمائی حاصل ہو جو آپ کی بات سنے، آپ کی صلاحیت پہچانے اور صحیح راہ دکھائے تو سب آسان ہوسکتا ہے۔
 موجودہ دور میں کتابی معلومات اور صلاحیتیں تو سب کے پاس ہیں، لیکن حقیقی کامیابی انہیں ملتی ہے، جنہیں صحیح وقت پر صحیح صلاح ملتی ہے۔ اِسی کو ’مینٹورشپ‘ کہتے ہیں۔ مینٹور وہ شخص ہوتا ہے جو اپنے تجربے، مشاہدے اور علم کی روشنی میں یہ بتاتا ہے کہ آپ کو کس طرح آگے بڑھنا چاہئے۔
مینٹور میں یہ چار خوبیاں ہوتی ہیں
(۱)سننے کی قابلیت
 یہ مینٹور کی سب سے اہم خوبی ہے۔ وہ آپ کے مسائل کو سنتے ہی کوئی رائے قائم نہیں کرتے بلکہ آپ کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں کہ معاملہ کیا ہے؟ جیسے اگر آپ اداس ہیں تو اُس کی اصل وجہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں اور اس کے بعد کوئی مشورہ دیتے ہیں۔
(۲)ایماندار ہوتے ہیں
 مینٹور نہ صرف آپ کو آپ کی خوبی بتاتے ہیں بلکہ خامی سے بھی آگاہ کرتے ہیں۔ اس سے انسان اپنے آپ کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے محنت کرتا ہے۔
(۳)ذاتی تجربات بتاتے ہیں
 مینٹور اپنی زندگی کے تجربات کے ذریعہ آپ کو ترغیب دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ وہ بتاتے ہیں کہ ناکام کو کامیابی میں بدلنا بہت مشکل کام نہیں ہے۔
(۴)تعاون کیلئے حاضر
 مینٹور کی خاص بات یہ ہوتی ہے کہ وہ ہمیشہ آپ کی مدد کے لئے حاضر رہتے ہیں۔ اس سے آپسی رشتے مضبوط ہوتے ہیں۔
مینٹور کی تلاش کیسے کریں؟
 مینٹور کی تلاش آسان کام نہیں ہے، لیکن کچھ طریقوں سے اسے ممکن بنایا جاسکتا ہے:
اپنے شعبے میں کامیاب افراد کی تقلید کریں
 سوشل میڈیا یا کتابوں سے ان کے بارے میں پڑھیں۔ جیسے لنکڈین پر کنیکٹ ہوں۔ اپنے شعبے میں کامیاب افراد کی تقلید کریں۔
نیٹ ورکنگ کریں
 ایونٹس، ورک شاپ یا آن لائن گروپس میں شامل ہوں۔ وہاں سے مینٹور مل سکتا ہے۔
آس پاس جائزہ لیں
 مینٹور ہمیشہ مشہور نہیں ہوتا۔ کبھی آپ کا استاد یا دوست بھی ہوسکتا ہے۔
فیڈ بیک لیں
 اپنے آپ پاس کے لوگوں سے پوچھیں کہ کون بہتر رہنمائی کرسکتا ہے۔
 کامیاب شخصیات کے بھی مینٹور ہوتے ہیں۔ یہاں جانئے کامیاب افراد کے مینٹور کے بارے میں:
مہاتما گاندھی
 ملک کے بابائے قوم کو گوپال کرشن گوکھلے صلاح و مشورہ دیتے تھے۔ گوکھلے نے گاندھی جی کو سیاسی اور سماجی معاملات میں رہنمائی کی تھی، جس سے گاندھی جی نے آزادی کی لڑائی لڑی۔
اے پی جے عبدالکلام
 سابق صدر کووکرم سارا بھائی نے گائیڈ کیا تھا۔ سارا بھائی نے انہیں اسپیس سائنس میں آگے بڑھنے کی ترغیب دی تھی، جس سے عبدالکلام صاحب میزائل مین بنے۔
سچن ٹینڈولکر
 کرکٹ کے بھگوان کے مینٹور رام کانت آچریکر تھے۔ آچریکر نے انہیں ڈسپلن اور ٹیکنیک سکھائی جس کی مدد سے سچن ورلڈ ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہوئے۔
مینٹور اور باس میں فرق
 باس رزلٹ پر اپنی توجہ مرکوز کرتے ہیں جبکہ مینٹور آپ کی ترقی پر۔ باس اچھا مینٹور ہوسکتے ہیں لیکن ہمیشہ نہیں۔ وہ آپ کے لئے فکرمند نہیں ہوسکتے۔ اچھے مینٹور آپ کی خامیوں پر فیڈ بیک دیتے ہیں اور بہتری آنے پر تعریف بھی کرتے ہیں۔ راہ بھٹک جانے پر ٹوکتے بھی ہیں۔
مینٹور نہ ہونے کے ۵؍ نقصانات
 اعتماد کمزور ہوجاتا ہے۔
 الجھن بڑھتی ہے۔
 ذہنی دباؤ بڑھتا ہے۔
 محنت رائیگاں جاتی ہے۔
 کامیابی دیر سے ملتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK