Inquilab Logo Happiest Places to Work

بالوں کو مضبوط بنانے کے لئے پیاز کا عرق کارگر

Updated: July 13, 2026, 12:55 PM IST | Agency | Mumbai

بالوں کی خوبصورتی اور مضبوطی کے لئے پیاز کے رس استعمال کارگر ثابت ہوسکتا ہے۔ اگرچہ یہ طریقہ زیادہ دلکش یا خوشبودار نہیں لگتا، لیکن اس کی افادیت نے اسے خوبصورتی کے دیسی نسخوں میں ایک نمایاں مقام پایا ہے۔

Hair.Photo:INN
بال۔ تصویر:آئی این این
بالوں کی خوبصورتی اور مضبوطی کے لئے پیاز کے رس استعمال کارگر ثابت ہوسکتا ہے۔ اگرچہ یہ طریقہ زیادہ دلکش یا خوشبودار نہیں لگتا، لیکن اس کی افادیت نے اسے خوبصورتی کے دیسی نسخوں میں ایک نمایاں مقام پایا ہے۔
پیاز کے عرق میں قدرتی طور پر سلفر کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو کولیجن کی پیداوار کو بڑھا کر بالوں کی جڑوں کو مضبوط کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس، اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل خصوصیات خشکی، خارش اور اسکلپ کی دیگربیماریوں کو روکتی ہیں، جس سے سر کی جلد صاف اور صحت مند رہتی ہے۔ جب سر کی جلد صاف اور خون کی روانی بہتر ہو تو بالوں کی افزائش قدرتی طور پر تیز ہو جاتی ہے۔
پیاز کا عرق نکالنے کا طریقہ:
پیاز کا انتخاب کریں۔ لال پیاز میں اینٹی آکسیڈنٹس زیادہ ہوتے ہیں جبکہ پیلے پیاز میں سلفر زیادہ پایا جاتا ہے۔ دونوں ہی فائدہ مند ہیں۔ پیاز کو چھیل کر اسے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹیں۔ پیاز کو بلینڈ یا کدوکش کرکے گاڑھا گودا بنا لیں۔ کسی باریک کپڑے (مثلاً ململ) سے رس نکال لیں تاکہ صاف مائع حاصل ہو۔ پیاز کی بدبو دور کرنے اور خوشبو کے لئے رس میں ایک چمچہ ایلوویرا جیل یا چند قطرے لونڈر یا روزمیری آئل شامل کریں تاکہ مہک نرم ہو جائے اور جلد پر بھی سکون رہے۔
استعمال کا طریقہ:
روئی یا انگلیوں کی مدد سے پیاز کا عرق صرف بالوں کی جڑوں میں لگائیں، لیکن پہلے پیچ ٹیسٹ ضرور کریں تاکہ الرجی نہ ہو۔ اب ۳؍ سے ۵؍ منٹ تک ہلکی مالش کریں۔ اس سے خون کی روانی اور جذب بہتر ہوتا ہے۔ ۲۰؍ سے ۳۰؍ منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔ اس کے بعد اچھی طرح دھو لیں۔ خوشبو دور کرنے کے لئے مائلڈ شیمپو ۲؍ بار استعمال کریں۔ یہ عمل ہفتے میں ۲؍ بار کیا جاسکتا ہے۔ یہی توازن جلد کو نقصان پہنچائے بغیر بالوں کو فائدہ پہنچاتا ہے ۔
لگاتار ۶؍ سے ۸؍ ہفتوں میں آپ کو نئے بالوں کی افزائش اور ٹوٹ پھوٹ میں کمی واضح محسوس ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK