Inquilab Logo Happiest Places to Work

اوپو اے فائیو ۲۰۲۰؍کا چھ جی بی ویریئنٹ لانچ

Updated: December 31, 2019, 4:19 PM IST | Agency | New Delhi

چینی اسمارٹ فون کمپنی اوپو نے ’اے فائیو۲۰۲۰‘ کا ۶؍ جی بی ویریئنٹ لانچ کردیا ہے۔ اس کی قیمت ۱۴؍ ہزار ۹۹۰؍روپے ہے۔

اوپو اے فائیو ۔ تصویر : آئی این این
اوپو اے فائیو ۔ تصویر : آئی این این

 نئی دہلی : چینی اسمارٹ فون کمپنی اوپو نے ’اے فائیو۲۰۲۰‘ کا ۶؍ جی بی ویریئنٹ لانچ کردیا ہے۔ اس کی قیمت ۱۴؍ ہزار ۹۹۰؍روپے ہے۔  نئے ورژن میں ۶؍ جی بی ریم کے ساتھ ۱۲۸؍ جی بی اسٹوریج ملے گا۔ اس سے پہلے ہندوستانی بازار میں میں اوپو اے فائیو ۲۰۲۰؍کے صرف ۳؍ جی بی ریم اور ۴؍ جی بی ریم ویریئنٹ ہی دستیاب تھے۔ ستمبر میں لانچ ہوئے اے فائیو ۲۰۲۰؍ کے ۳؍ جی بی ریم +۶۴؍جی بی اسٹوریج ویریئنٹ کی قیمت ۱۱؍ہزار ۹۹۰؍ روپے اور ۴؍ جی بی ریم +۶۴؍ جی بی اسٹوریج ویریئنٹ کی قیمت ۱۲؍ہزار ۴۹۰؍ روپے ہے ۔ اس فون میں ۵؍ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری ہے جو ریورس چارجنگ کو سپورٹ کرتی ہے یعنی فون کو پاور بینک کی طرح سے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK