وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہندوستان اور سویڈن کے درمیان سلامتی، معیشت، ٹیکنالوجی اور اختراع سمیت چھ شعبوں میں ہونے والے معاہدوں اور اعلانات سے ہندوستان سویڈن تعلقات کو نئی توانائی اور رفتار ملے گی۔
EPAPER
Updated: May 18, 2026, 4:03 PM IST | Oslo
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہندوستان اور سویڈن کے درمیان سلامتی، معیشت، ٹیکنالوجی اور اختراع سمیت چھ شعبوں میں ہونے والے معاہدوں اور اعلانات سے ہندوستان سویڈن تعلقات کو نئی توانائی اور رفتار ملے گی۔
سویڈن کے دورے پر جانےو الے نریندر مودی نے اتوار کی دیر رات سویڈن کے وزیر اعظم الف کرسٹرسن کے ساتھ دوطرفہ بات چیت کی جس کے بعد دونوں ممالک نے چھ شعبوں میں تعاون کے اعلانات اور معاہدے کیے۔ مودی نے پیرکو سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ہندوستان سویڈن شراکت داری ایک زیادہ خوشحال اور مستقبل کے حوالے سے دور اندیش دنیا کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرے گی۔
انہوں نے کہاکہ ’’یہ معاہدے ہندوستان سویڈن تعلقات کو نئی توانائی اور رفتار فراہم کریں گے۔ مجھے یقین ہے کہ ہندوستان سویڈن شراکت داری ایک زیادہ خوشحال اور مستقبل کے حوالے سے دور اندیش دنیا کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرے گی۔‘‘ ان معاہدوں اور اعلانات کے تحت دونوں ممالک نے اپنے تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری کی سطح تک لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے تحت استحکام اور سلامتی کے لیے دونوں ممالک اسٹریٹجک بات چیت کریں گے۔ ان کے درمیان اگلی نسل کی اقتصادی شراکت داری ہوگی۔ ٹیکنالوجی کے شعبے اور عوامی رابطوں کو فروغ ملے گا۔
یہ بھی پڑھئے: ڈیلیوری بوائز کا ملک گیر احتجاج،محنتانہ میں اضافہ کی مانگ
دونوں ممالک نے ہندوستان سویڈن مشترکہ اختراعی شراکت داری ۰ء۲؍شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ ہندوستان اور سویڈن مشترکہ طور پر ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کوریڈور تیار کریں گے۔ انہوں نے اگلے پانچ برسوں میں دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو دُگنا کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ اسٹارٹ اپس اور اختراع کو فروغ دینے کے لیے انہوں نے ہندوستان سویڈن ایس ایم ای اور اسٹارٹ اپس پلیٹ فارم کی ترقی کا بھی اعلان کیا۔ دونوں ممالک نے ترقیاتی وراثت کے سلسلے کے تحت ٹیگور سویڈن لیکچر بھی شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔ وزیر اعظم نے یورپی انڈسٹری گول میز کانفرنس میں ہندوستان کے اصلاحات پر مبنی ترقیاتی سفر پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ یہ انفراسٹرکچر، اختراع اور ٹیکنالوجی سمیت متعدد شعبوں میں نئے مواقع فراہم کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:’’میں نے پیار کیا‘‘ میں سلمان خان سے زیادہ معاوضہ ملا تھا: بھاگیہ شریس
مودی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا’’کل گوتھنبرگ میں یورپی انڈسٹری گول میز کانفرنس سے خطاب کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔ میری تقریر میں ہندوستان اور یورپ کے بڑھتے ہوئے ہم آہنگی، ہندوستان یورپی یونین آزاد تجارتی معاہدے سے پیدا ہونے والے مواقع، ہندوستان کے اصلاحات سے متاثر ترقیاتی سفر اور ٹیکنالوجی، صاف توانائی، انفراسٹرکچر، نقل و حمل اور صحت کی دیکھ بھال میں تعاون کے وسیع امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:’’میں نے پیار کیا‘‘ میں سلمان خان سے زیادہ معاوضہ ملا تھا: بھاگیہ شری
ایک اور پوسٹ میں انہوں نے کہاکہ ’’وزیر اعظم الف کرسٹرسن اور میں نے کل شام گوٹھنبرگ میں سویڈن کی صنعت کے قائدین سے ملاقات کی۔ اس گفتگو میں ولی عہد شہزادی وکٹوریہ نے بھی شرکت کی۔ ہم نے ہندوستان اور سویڈن کے درمیان اقتصادی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بات چیت کی، خاص طور پر مستقبل کی ٹیکنالوجیز، تحقیق و ترقی، مصنوعی ذہانت، سلامتی اور صحت کی دیکھ بھال کے شعبوں میں۔ میں نے ہندوستان کے اصلاحات پر مبنی ترقیاتی سفر پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ یہ انفراسٹرکچر، اختراع، ٹیکنالوجی سمیت کئی شعبوں میں نئے مواقع فراہم کر رہا ہے۔‘‘