Inquilab Logo

اوپونے اپنا نیا فون ’ اے ۱۱؍کے‘ہندوستان میں لانچ کردیا

Updated: June 24, 2020, 1:33 PM IST | Agency

اسمارٹ فون کمپنی اوپو نے ہندوستان میں اپنا نیا اسمارٹ فون ’اے ۱۱؍ کے‘ لانچ کردیا ہے۔ یہ ایک انٹری لیول اسمارٹ فون ہے

Oppo A11K - PIC : INN
اوپو ا ۱۱ کے ۔ تصویر : آئی این این

اسمارٹ فون کمپنی اوپو نے ہندوستان میں اپنا نیا اسمارٹ فون ’اے ۱۱؍ کے‘ لانچ کردیا ہے۔ یہ ایک انٹری لیول اسمارٹ فون ہے ۔ اوپو اے ۱۱؍ کے ۲؍ جی بی ریم اور ۳۲؍ جی بی اسٹوریج سے لیس ہے، اس کی قیمت ۸؍ ہزار ۹۹۰؍روپے ہے۔ ۲؍ رنگوں (فلوئنگ سلور اور فلوئنگ بلیو) میںدستیاب یہ فون اوپو کی ویب سائٹ اور ای کامر س  سائٹ امیزون انڈیا سے خریدا جاسکتا ہے۔  تصویر کشی کیلئے اس فون کے پچھلے حصے میں ڈوئل کیمرا دیا گیا ہے جس میں ۱۳؍میگا پکسل کا پرائمری سینر اور ۲؍ میگا پکسل کا ڈیپتھ سینسر دیا گیا ہے۔ جبکہ سیلفی کیلئے اس میں ۵؍ میگا پکسل کا فرنٹ کیمرا دیا گیا ہے ۔   اوپو اے ۱۱؍ کے میں ۶ء۲۲؍ انچ کا ایچ ڈی پلس ڈسپلے ہے، جس کا ریزولیوشن 720x1520؍پکسل ہے۔ اس میں  آکٹا کور میڈیا ٹیک ہیلیو پی ۳۵؍ پروسیر لگایاگیا ہے۔ یہ فون اینڈرائیڈ ۹؍پائی پر مبنی ہے اور او ایس ۶ء۱؍ آپریٹنگ سسٹم پر کام کرتا ہے۔ پاور کیلئے فون میں ۴۲۳۰؍ ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے۔ کنکٹی ویٹی کیلئے  ڈوئل سم، فور جی وولٹ، جی پی ایس ، وائی فائی، بلیو ٹوتھ اور مائیکر و یو ایس بی پورٹ جیسے فیچرس ملتے ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ اوپو اے ۱۱؍کے کا سیدھا مقابلہ ریئل می کے ’نارزو ۱۰؍اے‘ سے ہوگا۔ ریئل می نارز و ۱۰؍اے کی قیمت ۸؍ہزار ۴۹۹؍روپے ہے ۔ ریئل کے اس فون میں ۵؍ہزار ایم اےایچ کی بیٹری دی گئی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK