Inquilab Logo

اوپو نے اپنی ایف ۲۱؍ سیریز کے ۲؍نئے فون متعارف کرائے

Updated: September 19, 2022, 12:49 PM IST | Agency | Mumbai

ایف ۲۱؍ ایس پرونامی اس فون کا فورجی اور فائیو جی ویریئنٹ میں ہندوستان میں دستیاب ہوگا

Picture .Picture:INN
علامتی تصویر ۔ تصویر:آئی این این

 چین کی موبائل فون کمپنی اوپو نے گزشتہ سال ’ایف ۲۱‘ سیریز کے ۲؍ فونز پیش کئے تھے اور اب کمپنی نے اسی سیریز کے اپڈیٹ ’ایس پرو‘ فونز کو فروخت کے لئے پیش کردیا۔ کمپنی نے ’ایف۲۱؍ ایس پرو‘ کو فورجی اور فائیوجی سپورٹ میں پیش کیا ہے۔ دونوں فونز کو۶ء۴۳؍  انچ کے اسکرین کے ساتھ پیش کیا گیا ہے جبکہ ’پرو‘ کو اسنیپ ڈریگن۶۸۰؍ اور ’ایس پرو فائیو جی‘ کو اسنیپ ڈریگن۶۹۵؍ کی چپ کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔دونوں فونز کے بیک پر ۲؍ کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں سے دونوں کا مین کیمرا۶۴؍ میگا پکسل کا ہے جبکہ دونوں میں ترتیب وار دو میگا پکسل کے میکرو اور مائکرو اسکوپ کیمرے دیے گئے ہیں۔ دونوں فونز کے فرنٹ پر سونی ٹیکنالوجی کا۳۲؍ میگا پکسل کیمرا ہے اور اس کی ٹیکنالوجی بھی اپگریڈ کردیا گیا ہے۔ دونوں فون کو ۴۶۰۰؍ ایم اے ایچ بیٹری اور۳۳؍  واٹ فاسٹ چارجنگ کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ دونوں فونز کو۸؍ جی بی ریم اور۵؍ جی بی ورچوئل ریم سمیت۱۲۸؍ جی بی میموری کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ ’ایف۲۱؍ ایس پرو‘ کے ایک فون کو فورجی جب کہ دوسرے کو فائیوجی سپورٹ کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔
 دونوں فونز کو ابتدائی طور پر صرف ہندوستان میں فروخت کےلئے پیش کیا گیا ہے اور امکان ہے کہ اگلے مرحلے میں اسے دیگر ایشیائی ممالک میں پیش کیا جائے گا۔ کمپنی کے فورجی سپورٹ  فون کی قیمت۲۲؍ہزار ۹۹۹؍روپے ہے جبکہ فائیوجی سپورٹ کے فون کی ابتدائی قیمت ۲۵؍ ہزار ۹۹۹؍روپے ہے۔

oppo Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK