• Mon, 15 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

اوپو کے ۱۳؍ٹربو پرو:اسٹائلش گیمنگ فون ہے

Updated: September 15, 2025, 12:49 PM IST | Inquilab Desk | Mumbai

اس فون کی بیٹری خاص ہے، عام استعمال میں بیٹری آسانی سے دو دن تک چلتی ہے، فون ڈیڑھ گھنٹے میں مکمل چارج ہوتا ہے۔

The Oppo K13 Turbo Pro can be seen in different ways. Photo: INN
’اوپو کے ۱۳؍ٹربو پرو‘ کو مختلف انداز میں دیکھا جاسکتا ہے۔ تصویر: آئی این این

اسمارٹ فونز کی دنیا منفرد ہےاور جب کسی ایک فیچر کے بارے میں کافی بحث ہوتی ہے تو تمام برانڈز اپنے نئے ماڈلز میں وہ فیچر دینا شروع کردیتے ہیں۔۷؍ہزار ایم اے ایچ بیٹری، سب سےسلم اسمارٹ فون اور کمپیکٹ اسمارٹ فون۲۰۲۵ء میں چلن میں ہیں۔ ان سب کے درمیان اوپو نے کچھ مختلف کیا ہے۔ وہ پنکھے والا اسمارٹ فون لائی ہے۔  یہ پنکھا دراصل فون میں نصب ایک ان بلٹ فین ہے جو ڈیوائس کا درجہ حرارت برقرار رکھتا ہے۔ ’اوپو کے۱۳؍ ٹربو پرو‘ کے ذریعے اوپو نے ایک اسٹائلش گیمنگ فون متعارف کرانے کی کوشش کی ہے۔
  ڈیزائن
 اوپو نے اسے گیمنگ فون کے طور پر متعارف کرایا ہے، اس لئے اس کی شکل و صورت بھی گیمرز کو متاثر کرنے والی ہے۔ بیک ڈیزائن سادہ نہیں ہے سب سے اوپر ایک چھوٹا کیمرہ بنپ ہے جس میں فون کا پنکھا یعنی ان بلٹ فین مین کیمرہ کے ساتھ نصب ہے۔ سیکنڈری کیمرہ ایل ای ڈی لائٹ کے ساتھ ملا ہوا ہے۔
 ڈسپلے
 فون کا ڈسپلے اس کی ایک  بڑی خوبی ہے۔۶ء۸؍ انچ کی فلیٹ اسکرین ان افراد کے لئے کافی ہے جنہیں گیمنگ اور تفریح ​​کے لئے بڑے ڈسپلے کی ضرورت ہے۔۲۸۰۰X۱۲۸۰پکسلز ریزولوشن اورایل ٹی پی ایس فلیکسبل امولڈپینل  پر گہرےرنگ ابھرتے  ہیں۔ ریفریش ریٹ۱۲۰؍ ہرٹز ہے، جو۱۴۴؍ ہرٹز ہونا چاہئے تھا، اگر آپ پرفارمنس ڈیوائس کے طور پر فون خرید رہے ہیں۔ فون کی  پیک برائٹ نس۱۶۰۰؍ نٹس کافی ہے لیکن قیمت کے لحاظ سے کم معلوم ہوتی ہے۔ اگر یہ۴۵۰۰؍نٹس تک ہوتا تو فون کو سورج کی روشنی میں استعمال کیا جا سکتا تھا۔’اوپوکے۱۳؍ ٹربو پرو‘ کا ڈسپلے اندرونی استعمال کے لئے بہترین  ہے۔ ڈسپلے سورج کی روشنی میں بھی اچھی طرح چمکتا ہے لیکن براہ راست سورج کی روشنی کے سامنے یہ تھوڑا کمزور ہے۔ 
کارکردگی
 کارکردگی اس فون کا سب سے خاص پہلو ہے۔ فون میں دیا گیا  اسنیپ ڈریگن ۸؍ ایس جین ۴؍ چپ سیٹ اس سال اپریل میں لانچ کیا گیا  ہے۔ ۱۲؍ جی بی    ریم کے ساتھ  فون شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے۔ ز یادہ گیم کھیلنے سے بھی یہ فون کبھی گرم  یا ہینگ نہیں ہوتا۔
کیمرہ
  سچ پوچھئےیہ کیمرہ والا فون نہیں ہے۔اوپو کے ۱۳؍ٹربو پرو گیمنگ فون ہے ۔ فون میں۵۰؍ میگا پکسل کا مین بیک کیمرہ اور۲؍ میگا پکسل کا سیکنڈری کیمرہ ایک ساتھ اچھی تصاویر کھینچتا ہے۔ ایسی تصاویر جن میں آپ کو ڈیٹیل ملے گی۔ کلر کانٹراسٹ متوازن نظر آئیں گے۔ آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن سپورٹ بھی ہے جن میں تصویروں کے بلر ہونے کے امکان کم ہوجاتےہیں لیکن اس کی زوم کی صلاحیت کم ہے۔ تصاویر۱۰؍ایکس  ڈیجیٹل زوم میں پکسل کی جاتی ہیں۔ آپ الٹرا وائیڈ اور میکرو فوٹو نہیں لے سکیں گے۔ نائٹ شاٹس اوسط ہیں۔ پورٹریٹ کی تصاویر اچھی نکلتی ہیں۔۱۶؍ ایم پی   سیلفی کیمرہ ٹھیک ٹھاک ہے۔ یہ سوشل میڈیا ریڈی فوٹو لیتا ہے جس میں زیادہ ایڈیٹنگ کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اے آئی ایڈیٹنگ فیچرز کیمرہ ایپ میں دستیاب ہیں لیکن کمپنی نے خود ان کو زیادہ پروموٹ نہیں کیا ہے۔ بیک کیمرے سے۴؍  کے ریکارڈنگ ممکن ہے جس کے نتائج اوسط معلوم ہوتے ہیں۔ سامنے والے کیمرے میں۴؍ کے ریکارڈنگ دستیاب نہیں ہے۔
  بیٹری
 اس فون کی بیٹری خاص ہے جس پر آپ آنکھیں بند کر کے بھروسہ کر سکتے ہیں۔۸۰؍ ڈبلیو  چارجنگ کے ساتھ۷؍ ہزار ایم اے ایچ  بیٹری شکایت کا کوئی موقع نہیں دے گی۔عام استعمال میں بیٹری آسانی سے دو دن تک چلتی ہے۔  فون ڈیڑھ گھنٹے میں مکمل طور پر چارج ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK