Inquilab Logo

اوپو نے اپنا ایک اور کم قیمت فائیو جی اسمارٹ فون متعارف کرایا

Updated: April 21, 2022, 10:53 AM IST | Agency | Mumbai

 اوپو نے ایک کم قیمت اسمارٹ فون اے ۵۵؍ ایس متعارف کرا دیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کچھ دن قبل ہی چینی کمپنی نے اے۵۵؍ فائیو جی متعارف کرایا تھا اور اب اس کا ایک اور ورژن پیش کردیا ہے۔

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

 اوپو نے ایک کم قیمت اسمارٹ فون اے ۵۵؍ ایس متعارف کرا دیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کچھ دن قبل ہی چینی کمپنی نے اے۵۵؍ فائیو جی متعارف کرایا تھا اور اب اس کا ایک اور ورژن پیش کردیا ہے۔ اے۵۵؍ایس بھی۵؍ جی سپورٹ سے لیس فون ہے جس میں میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی۷۰۰؍ پروسیسر دیا گیا ہے۔ فون میں۶؍ سے۸؍ جی بی ریم جبکہ۱۲۸؍ جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ فون کا ایک خاص فیچر ورچوئل ریم کا ہے اور دستیاب ریم میں مزید۲؍ جی ورچوئل ریم کا اضافہ ہوجائے گا۔ اے۵۵؍ ایس میں اینڈرائیڈ ۱۱؍ آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کلر او ایس۱۱ء۱؍ سے کیا گیا ہے۔ فون میں۶ء۵ ؍انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے ایچ ڈی پلس ریزولوشن کے ساتھ دیا گیا ہے۔  بیک پر۳؍کیمرے ہیں، مین کیمرا۱۳؍ میگا پکسل کا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ۲؍ میگا پکسل میکرو اور۲؍میگا پکسل ڈیپتھ سنسر کیمرے دیئے گئے ہیں۔ فون کے فرنٹ پر۸؍ میگا پکسل کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا  ہوا ہے۔ فون ۵؍ہزار ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے۔ یہ فون چین میں فروخت کیلئے  پیش کیا جارہا ہے جس کا۶؍جی بی ریم والا ماڈل۱۱۰۰؍ یوآن(۱۳؍ہزار ۱۵۴؍روپے کم و بیش ) جبکہ۸؍ جی بی ریم والا فون۱۲۰۰؍یوآن (۱۴؍ہزار ۳۵۰؍ روپے) میں دستیاب ہوگا۔

tech news Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK