Inquilab Logo

 اوپو رینو۸؍ سیریز کے ۳؍ نئے اسمارٹ فون بازارمیں پیش

Updated: May 25, 2022, 12:13 PM IST | Agency | Mumbai

اوپو نے اپنی مقبول عام رینو سیریز کے ۳؍ اسمارٹ فون لانچ کئے ہیں۔ان کے نام اوپو رینو ۸، رینو۸؍ پلس اور رینو۸؍ پلس پرو ہیں۔

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

 اوپو نے اپنی مقبول عام رینو سیریز کے ۳؍ اسمارٹ فون لانچ کئے ہیں۔ان کے نام اوپو رینو ۸، رینو۸؍ پلس اور رینو۸؍ پلس پرو ہیں۔ فی الوقت انہیں  چین میں متعارف کرایاگیا ہے اورجلد ہی انہیں دیگر ایشیائی ممالک میں بھی پیش کیا جائے گا۔اوپو رینو ۸: اس فون میں ۳؍بیک کیمرے سے لیس اس موبائل کا اسکرین۶ء۴۳؍ انچ   ہے جبکہ اس میں۴۵۰۰؍ ایم اے ای ایچ کی بیٹری دی گئی ہے۔ فون میں ۸۰؍ والٹ کا چارجر دیا گیا ہے اور اس کے بیک پر مین کیمرا۵۰؍ میگا پکسل کا ہے جبکہ۸؍ میگا پکسل کا الٹراوائیڈ اور۲؍ میگا پکسل کا فوکس کیمرا دیا گیا ہے۔ اس میں۱۶؍ میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے، میڈیا ٹیک کے ڈیمنسٹی۱۳۰۰؍ چپ سے لیس اس فون کو۸؍ اور۱۲؍ جی بی ریم کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔اوپو رینو ۸؍پرو:اس فون میں  اسنیپ ڈریگن۷؍وین جنریشن کی  چپ دی گئی ہے،  اس موبائل کا اسکرین۶ء۶۲؍  انچ ہے اور اس میں۳۲؍  میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔ اس کے بیک پر بھی ۳؍ کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں میں کیمر ا ۵۰؍  میگا پکسل کا ہے، دوسرا۱۸؍ میگا پکسل کا الٹراوائیڈ جبکہ۲؍ میگا پکسل کا فوکس کیمرا دیا گیا ہے۔ اینڈرائیڈ۱۲؍ کے آپریٹنگ سسٹم سے لیس موبائل میں۴۵۰۰؍ ایم اے ایچ کی بیٹری جبکہ۸۰؍ والٹ کا چارجر دیا گیا ہے۔رینو۸؍ پرو پلس:یہ رینو سیریز کا سب سے بہترین فون کہاجارہا ہے ، ۸؍ پرو پلس کی اسکرین۶ء۷؍ انچ ہے اور اس میں ہول پنچ ڈیزائن کے ساتھ۳۲؍ میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔ اس کے بیک پر بھی ۳؍ کیمرے ہیں، جس میں سے مین کیمرا۵۰؍ میگا پکسل کا ہے، جبکہ دوسرا۸؍ میگا پکسل کا الٹرا وائیڈ اور۲؍ میگا پکسل کا فوکس کیمرا ہے۔  ’رینو۸؍ پلس پرو‘ کو۱۲؍ جی بی ریم اور ایل پی ڈی ڈی آر۵؍ جی بی ریم کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ’رینو۸؍ پلس پرو‘ میں ویڈیو کیمرا کی کوالٹی کو بہتر بنایا گیا ہے، جس کے باعث رات کے وقت میں اس سے اچھی ویڈیوز بنائی جا سکتی ہیں۔۸۰؍ والٹ چارجر کے ہمراہ اس میں بھی۴۵۰۰؍  ایم اے ای ایچ بیٹری دی گئی ہے اور اس میں بھی اینڈرائڈ۱۲؍ کا آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK